ملتان : سینیئر صحافی اور ہفت روزہ رہبر کسان کے چیف ایڈیٹر رفیق قیصر کو ہفتہ کی شب ملتان میں سپرد خاک کر دیا ۔ ان کا دو نومبر کی صبح حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال ہو گیا تھا ۔ رفیق قیصر کی عمر 56 سال تھی ان کی نماز جنازہ ہفتہ کی شب جناز گاہ رضا آباد میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں قبرستان سورج میانی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
نماز جنازہ میں سینیئر صحافیوں ، اور اخباری صنعت سے وابستہ سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ شرکا میں جبار مفتی ،رضی الدین رضی ، دل محمد خان سعید اللہ خان درانی ،فدا چوہدری ،چوہدری محمود احمد ،رائے امان اللہ ،امجد علوی ،میاں مقصود ،ندیم خان ترین ،طارق سندھو ،امین باقر ،حاجی عطاءالرحمن ،مولوی شہزاد ،کامران ،بلال کے علاوہ زرعی ادویہ ساز کمپنیوں کے نمائندوں اور ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شامل تھے۔
رفیق قیصر مرحوم سینئرصحافی چوہدری محمد ادریس اور محمد شفیق شاہد کے بھائی تھے ،،مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کےلئے قل خوانی کا ختم شریف آج بروز اتوار صبح سات بجے ان کی رہائش گاہ واقع رضا آباد چوک سورج میانی روڈ ملتان میں ادا کی جائے گی دعا ٹھیک 9بجے ہو گی
فیس بک کمینٹ