Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»ملک بھر میں بارشوں سے سیلابی صورتِ حال، سڑکیں بہنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند
علاقائی رنگ

ملک بھر میں بارشوں سے سیلابی صورتِ حال، سڑکیں بہنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند

ایڈیٹرجولائی 28, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتِ حال جاری ہے جس کے باعث کہیں سڑکیں بہہ گئیں تو کہیں لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند ہوگئے جبکہ عوام کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
بارشوں سے مانسہرہ میں سیلابی ریلا سڑک بہا لے گیا تو لینڈ سلائیڈنگ سے اوگی دربند روڈ بند ہوگئی، شہر میں اونچائی پر بنا قبرستان بھی شدید متاثر ہوا۔
ضلع مہمند میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
ادھر سندھ کی تحصیل میہڑ کے قریب دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گاؤں دودو کلھوڑو میں بند ٹوٹنے سے فصلوں کو نقصان پہنچا تو آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردونواح میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، مقامی نالے میں بہہ جانے والی ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو بچالیا گیا۔
سیلابی ریلا 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن بہا کر لے گیا، کوئٹہ و دیگر شہروں کو سپلائی معطل
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا تو حالات کو دیکھتے ہوئے پی ڈی ایم اے نے اربن فلڈنگ اور بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کی وارننگ دے دی ، دریائے سندھ میں 30 جولائی سے گڈو اور سکھر میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
سکھر میں گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے بعد شہر کے تجارتی مراکز اور اہم شاہراہیں بدستور زیر آب ہیں، بیراج روڈ سمیت گھنٹہ گھر سے شروع ہونے والے پانچ بازاروں میں اب تک پانی جمع ہے، جیل روڈ، پرانا سکھر اور مینارہ روڈ سے بھی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی جبکہ روہڑی میں کمر تک بارش کے پانی میں ڈوبے راستوں سے ہی عزاداروں کو جلوس نکالنا پڑا۔
دوسری جانب صوبے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی ہے، درہ بولان میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آگیا جس کے باعث سیلابی ریلا قومی شاہراہ کے کوئٹہ سبی سیکشن پر پنجرہ پل پرعارضی طور پر قائم کیا گیا کاز وے مکمل بہا لے گیا۔
گزشتہ روز کھولی گئی قومی شاہراہ دوبارہ غیر معینہ مدت تک بند کردی گئی ہے اور پنجرہ پل کے دونوں اطراف گاڑیاں پھنس گئیں، چھتر سے آنے والا سیلابی ریلا ربی کینال میں داخل ہوگیا، شگاف پڑنے سے چاول کی فصل متاثر ہوئی۔
بوستان، قلعہ سیف اللہ اور لورالائی میں سیلابی پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، کوہلو کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے فاضل چیل کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے رابطہ سڑک بند ہوگئی اور ہرنائی، زیارت، بارکھان، پنجگور، آواران، واشک، بولان اور قلعہ سیف اللہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
حب ڈیم سے آنے والے سیلابی ریلے نے حب ندی کے متبادل راستے کو مزید متاثر کردیا، جس کے باعث کراچی کا بلوچستان سے براہ راست زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور کیچ میں میرانی ڈیم مکمل بھر گیا، اسپل وے سے پانی کا اخراج جاری ہے۔
صوبائی محکمہ خزانہ نے بارش اور سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 15 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں۔
(بشکریہ:جیو نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#flood #rain بارشوں سیلاب سیلابی صورتِ حال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
Next Article اسلام آباد:حکومت کا حاجیوں کو ایک لاکھ 52 ہزار روپے تک واپس کرنے کا اعلانa
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی

جولائی 2, 2026

قدرتی آفات اور طبقاتی سماج : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

ستمبر 21, 2025

دریا ، سیلاب ،قلت آب اور بیجنگ کینال :ڈاکٹر عباس برمانی کاکالم

ستمبر 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.