اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
متحدہ عرب امارات پہنچنے پر پاکستانی سفیر، سفارتی اہلکاروں اور اماراتی اعلیٰ حکام نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
بتایا جارہا ہے کہ وزیرِ اعظم ابوظبی ایگزیکٹو کونسل کے سابق ممبر شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے شاہی محل جائیں گے، شیخ سعید بن زاید آل نہیان کا انتقال گزشتہ روز ہوا تھا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
فیس بک کمینٹ