ریاض(این این آئی) سعودی عرب نے ماہ رمضان کا آغاز یکم مارچ سے ہونے کا اعلان کر دیا اور رویت ہلال کا روایتی طریقہ ترک کر کے سائینسی طریقہ اختیار کر لیا ہے ۔ماہرین فلکیات نے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضا ن کے چاند کی پیدائش جمعہ 28 فروری کی رات 3 بج کر 44 منٹ پر ہوگی۔
یاد رہے کہ سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع کا کہنا تھا کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔ یکم ر مضان کا باقاعدہ اعلان سعودی عرب کی سپریم کورٹ کر ے گی۔فلکی حساب سے رواں سال ماہ رمضا ن 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔ اس طرح سعودی اور دیگر خلیجی ممالک میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان میں 28 فروری کو 29 شعبان ہو گا اور اس دن رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہو گا، جس میں چاند کی رویت کے بارے میں فیصلہ ہو گا، اگر شعبان کا مہینہ 29 کا ہوا تو پاکستان میں یکم رمضا ن مارچ کی پہلی تاریخ کو ہو گا اگر شعبان مہینہ تیس کا ہوا تو یکم ر مضان کا آغاز دو مارچ سے ہو گا۔
فیس بک کمینٹ