Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»چار برس میں 14 ہزار سے زائد ریپ کیسز رپورٹ ہوئے، قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش
اہم خبریں

چار برس میں 14 ہزار سے زائد ریپ کیسز رپورٹ ہوئے، قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش

ایڈیٹردسمبر 25, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
national assembly
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وفاقی وزارت انسانی حقوق نے قومی اسمبلی میں جمع کی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 4 برسوں میں 14 ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ ریپ کیا گیا۔
وزارت انسانی حقوق نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن اسمبلی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو کے سوال پر تحریری جواب جمع کرادیا۔ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو نے وزارت انسانی حقوق سے پوچھا تھا کہ ملک میں 2018 سے ہونے والے ریپ کیسز کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات بھی بتائی جائیں۔
تحریری جواب میں کہا گیا کہ گزشتہ 4 برسوں میں خواتین کے ساتھ جنسی تشدد اور دفاتر میں ہراسانی کے مجموعی کیسز کی تعداد 16 ہزار 153 کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل پولیس بیورو سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر رواں برس کے صرف ابتدائی 6 ماہ (جنوری سے جون) کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
وزارت انسانی حقوق نے ان تفصیلات کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جنسی تشدد اور دفاتر میں ہراسانی پر مشتمل ہیں، جنسی تشدد کو مزید دو ذیلی کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں ریپ، گینگ ریپ، حراستی اور بے حیائی شامل ہے۔
وزارت انسانی حقوق سے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق جنسی تشدد اور مقام کار پر ہراسگی کے 2018 میں 5 ہزار 48، 2019 میں 4 ہزار 751، 2020 میں 4 ہزار 276 اور 2021 میں 2 ہزار 78 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 2018 میں ملک بھر سے ریپ کے 4 ہزار 326 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ پنجاب میں 3 ہزار 281 کیسز، دوسرے نمبر پر خیبر پختونخوا میں 771، سندھ میں 250، بلوچستان میں 11، اسلام آباد میں25، آزاد جموں اور کشمیر میں 7 جبکہ گلگت بلتستان میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
اسی طرح 2019 میں ملک بھر میں ریپ کے 4 ہزار 377 کیسز رپورٹ ہوئے، 3 ہزار 883 پنجاب میں، سندھ میں 249، خیبرپختونخوا میں 203، بلوچستان میں 13، اسلام آباد میں 26 اور گلگت بلتستان میں ایک جبکہ آزاد کشمیر سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
وزارتِ انسانی حقوق کے اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں ملک بھر سے ریپ کے 3 ہزار 887 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں پنجاب سے 3 ہزار 314، سندھ سے277، خیبرپختونخوا سے 233، بلوچستان سے 21، اسلام آباد سے 40، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا۔
وزارت انسانی حقوق نے تحریری طور پر کہا کہ رواں برس جون 2021 تک ملک بھر سے ریپ کے ایک ہزار 866 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں پنجاب سے ایک ہزار 584، سندھ سے 153، خیبر پختونخوا سے 92، اسلام آباد سے 31، بلوچستان سے 4، آزادکشمیر سے ایک جبکہ گلگت بلتستان سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
وزارتِ انسانی حقوق کے مطابق گزشتہ چار سال میں ملک بھر سے گینگ ریپ کے 908 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،2018 میں گینگ ریپ کے 289، 2019 میں 260، 2020 میں 246، 2021 میں گینگ ریپ کے 113 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت کی جانب سے ان کیسز سےنمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کے بارے میں بتایا گیا کہ وفاقی اور صوبائی پولیس کے محکموں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوج داری جرائم کے تحت درج کی جاتی ہیں اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ وزارت انسانی حقوق کی جانب سے انسانی حقوق آگہی پروگرام کے عنوان سے پی ایس وی پی منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے، جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔وزارت نے کہا کہ خواتین کے حقوق اور خواتین کے لیے قانون کے حوالے سے آگاہی کے لیے جامع پروگراموں کا انتظام کیا جاتا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سےقانونی مدد فراہم کرنے کے لیے فری ہیلپ لائن 1099 بھی کام کر رہی ہے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ریپ کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleزعیم ارشد کا افسانہ : دیساں دا راجہ میرے بابل دا پیارا
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : وزیر اعظم بتائیں‌ کہ نواز شریف کی سزا معاف کروانے کی ’سازش‘ کون کررہا ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

زکریا یونیورسٹی : اسسٹنٹ پروفیسر کے ساتھ ہیڈ آف ڈیمارٹمنٹ کا مبینہ ریپ : تحقیقات شروع

ستمبر 30, 2025

راولپنڈی: پرنسپل کی جنسی زیادتی، میٹرک کی طالبہ 2 بار حاملہ ہوگئی

ستمبر 3, 2025

لاہور: طالبہ نے تحریری بیان میں ’ریپ‘ کی تردید کردی : والد کی بھی اے ایس پی شہر بانو کی موجودگی میں تردید

اکتوبر 16, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.