Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضا علی عابدی»اردو کی حقیقت۔۔رضا علی عابدی
رضا علی عابدی

اردو کی حقیقت۔۔رضا علی عابدی

ایڈیٹرنومبر 29, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raza ali abidi column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کون کہتا ہے کہ اردو کسی زبان کا نام ہے۔ دنیا میں ہزاروں زبانیں ہیں، اکثر کا نام سنتے ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ کس سرزمین یا کس خطے یا کون سے علاقے کی بولی ہے۔ بعض زبانوں کے نام ملکوں اور صوبوں کے ناموں سے نتھی ہیں، کچھ بولیاں ایسی بھی ہیں جن کے نام کسی قومیت کے نام سے ج±ڑے ہوئے ہیں۔ اب کوئی مجھے بتائے کہ لفظ اردو کان میں پڑتے ہی کس علاقے کا نام ذہن میں آتا ہے؟ انگریز جب ہندوستان میں قدم جمانے لگے تو ان کو بھی اسی بات نے پریشان کیا کہ یہاں کی ساری بولیوں کے نام ان کے علاقے کے نام سے وابستہ ہیں، انہوں نے سوچا کہ یہ کیسی بولی ہے جو پورے ہندوستان میں بولی یا سمجھی جاتی ہے اور اس کا کوئی نام نہیں۔ کسی نے ریختہ کہا ہوگا، کسی نے ریختی مگر بلا کے سمجھ دار نو واردوں نے زبان کا ایسا نام قبول کرنے سے انکار کر دیا کہ کسی سرزمین کا نام جس کی شناخت نہ ہو۔ سمجھوتہ اس پر ہوا کہ یہ پورے ہندوستان کی زبان ہے، اسے ’ہندوستانی‘ کا نام دیا جائے۔ چنانچہ بہت عرصے تک ہماری زبان ’ہندوستانی‘ کہلائی۔ اسی دوران گوروں کی قائم کی ہوئی چھاﺅنیوں میں بھانت بھانت کے فوجی جمع تھے جو اپنی اپنی بولیاں بولتے ہوں گے، (چھاﺅنی کو ’اردو‘ کہا جاتا تھا) اس طرح ایک نئی زبان کا ملغوبہ بننے لگا اور اس لب و لہجے کو لوگ ’اردو کی زبان‘ کہنے لگے۔ رفتہ رفتہ یہ زبان کا تکلف اٹھ گیا اور تنہا لفظ اردو ہی زبان کا نام ٹھہرا مگر وہ سوال اپنی جگہ بدستور موجود ہے کہ اس سے کسی خطے یا علاقے کا نام وابستہ کیوں نہیں۔
میں اسے اس طرح سوچتا ہوں۔ اصل قصہ یوں ہے۔ اردو کسی زبان کا نام نہیں۔ اردو ایک تہذیب کا نام ہے۔ ایسی تہذیب جس میں بہت سے عوامل شامل ہوں۔ تمدن، تمیز، قرینہ، رکھ رکھاﺅ، سلیقہ، اٹھنا بیٹھنا، کھانا پینا، اوڑھنا پہننا، رشتے، مراسم، قربتیں، رفاقتیں، نزاکتیں، آرائشیں، آسائشیں اور سب سے بڑھ کر بولی ٹھولی، بات چیت، اظہار، لب و لہجہ اور گفتگو کے اطوار۔ تہذیب کے انہی دریچوں میں ایک در ہماری زبان کا بھی کھلا ہے جس کو ہم اردو کہنے لگے ہیں۔ یہ ساری بات یوں کہہ لیجیے کہ اردو ایک تہذیب کا نام ہے جس کا ایک عنصر ہماری زبان ہے۔
اب جو شہر بہ شہر اردو کانفرنسیں ہو رہی ہیں، کہیں تہذیب کانفرنس بھی ہونا چاہئے، کوئی ایسا ٹھکانا، کوئی ایسا مظاہرہ ہو جہاں ہماری نئی نسل کو پوری طرح احساس ہو کہ ہم جن قدروں کے وارث ہیں ان کی عمارت کن بنیادوں پر کھڑی ہے۔ یہ میری گفتگو کا نقطہ آغاز ہے۔ مجھے احساس ہے کہ بات دور تک جا سکتی ہے، ضرور جائے۔ اسی میں مکالمے کی جان ہوا کرتی ہے۔
کوئی دن جاتا ہے شہر کراچی میں آرٹس کونسل کے زیر اہتمام کوئی دوسری تیسری نہیں، بارہویں سالانہ اردو کانفرنس ہونے والی ہے۔ کیسی کیسی بہاریں دیکھی ہیں ہم نے اس کانفرنس کے طفیل۔ کیسی صورتیں خاک میں پنہاں ہو گئیں۔ پھر بھی یہ بات کسی اعجاز سے کم نہیں کہ اردو زبان و ادب کے نام پر یہ حیرت انگیز اجتماع سال کے سال سجایا جاتا ہے اور جو ہیں ان کی زیارت ہو جاتی ہے اور جو نہیں رہے ان کی یاد منائی جاتی ہے۔ اس میں بھی وہی اردو تہذیب والی خوبی ہے کہ نثر اور نظم کے علاوہ موسیقی بھی ہوتی ہے اور رقص بھی، داستان گوئی بھی ہوتی ہے اور طنز و مزاح بھی۔ میڈیا بھی موضوع بحث بنتا ہے اور کتاب بھی۔ جو بات حوصلہ بڑھاتی ہے وہ یہ کے خلقت بڑی تعداد میں آتی ہے اور بارہا بڑی سنجیدہ اور گھمبیر گفتگو سنتی ہے۔ سننے والوں میں نو جوانوں کی تعداد کم نہیں ہوتی، یہ بات جی کو خوشی دیتی ہے۔ ایک اور خوبی اس تقریب کی یہ ہے کہ اس دوران کراچی آرٹس کونسل کی راہ داریوں میں احباب کی جو ملاقاتیں ہوتی ہیں وہ اس دور میں کسی نعمت سے کم نہیں۔ اب جبکہ فاصلے بڑھ گئے اور فرصتیں گھٹ گئی ہیں، انسانی رشتوں کو تازہ اور استوار کرنے کی یہ بڑی ہی گراں قدر راہ کھلی ہے۔ میں اس موقع پر ادارے کے اعلیٰ سرپرست محمد احمد شاہ کا ذکر کیے بغیر نہیں رہ سکتا جن کو قدرت نے ایسی توانائی اور گرم جوشی عطا کی ہے کہ اتنی بڑی کانفرنس کرانے کے سارے ہی مرحلے طے کر لیتے ہیں اور ہم جو سال کے سال جاکر سارا احوال دیکھتے ہیں، خوب جانتے ہیں کہ احمد شاہ صاحب نے کس کمال سے ہر شے اپنی جگہ آراستہ کی ہے۔
اردو زبان کے بارے میں یہ کہتے ہوئے جی دکھتا ہے کہ اس پر افتاد پڑی ہے، وہ یہ کہ زبان اپنے ٹھکانے سے سرک گئی ہے۔ یہ جہاں جہاں اپنی جڑیں گاڑ کر کھڑی تھی ان زمینوں کو اسے خیر باد کہہ کر اپنی آب وتاب سے ہاتھ دھونا پڑے۔ اب اس کی سرزمین مختلف اور اس کی آب و ہوا جدا ہے۔ اب اس پر مقامی اثرات پڑ رہے ہیں، اس کی شکل و شباہت بدل رہی ہے، اس کا حلیہ پہلے جیسا نہیں رہا، جو بزرگ بڑے جتن سے اس پودے کی آبیاری کیا کرتے تھے وہ کبھی کے سدھارے، جن جوانوں پر یہ ذمہ داری پڑی تھی کہ اس شمع کی لو اونچی رکھیں، ان کے ہاتھ میں جدید ٹیکنالوجی کا اسمارٹ فون روشن ہے۔ وقت بدل رہا ہے مگر اس میں حیرت کی بات نہیں۔ یہ کب نہیں بدلا، اس پر قدامت کا رنگ کب نہیں چڑھا۔
کچھ حقیقتیں بڑی تلخ ہیں۔ کتاب ہمارے درمیان سے رخصت ہو رہی ہے، اخبار تھک کر چور ہوا جاتا ہے، ریڈیو پر کبھی کیسی بہار آئی تھی، وہ حوصلہ ہار رہا ہے۔ اب تک کچھ آس بندھی تھی ٹیلی وڑن سے کہ ایک نئے بگولے نے سر اٹھایا ہے جسے سوشل میڈیا کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نئی نئی ایجادات زبان کے حق میں کیا اور کیسا کردار ادا کریں گی، آنے والا وقت ہی اس سوال کا جواب دے گا۔ ورنہ تو یوں ہے کہ اب شام کی خاموشی میں ایک شائستہ سی آواز کاہے کو گونجے گی کہ ’اب آپ رضا علی عابدی سے خبریں سنیے‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اردو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی مشروط توسیع دے دی
Next Article پوچھیں جو پوچھنا ہے!۔۔عطا ءالحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اردو اورہریانوی کے معروف شاعررانانوشاد قاصر انتقال کرگئے

اکتوبر 24, 2024

پروفیسر محمد امجد رامے کاکالم : اردو کو دفتری زبان بنانے میں آخر رکاوٹ کیا ہے ؟

مئی 25, 2023

کراچی: اردو بولنے پر بچے کے منہ پر سیاہی لگادی گئی ، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

جنوری 28, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.