Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»ملتان مرا رومان : یادیں ( 13 ) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

ملتان مرا رومان : یادیں ( 13 ) ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرجولائی 21, 20187 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Bab-e-_Qasim_Multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

طاقت ورلوگ اور ایک کمزور صحافی

تنخواہ اس کی چھ سوروپے ہے اور وہ نیوزر وم میں بیٹھا تھا ۔نواب پور کے مظلوموں کی داد رسی کوئی بھی نہیں کررہاتھا ۔بستی کے لوگ ایک بس میں سوارہوکر ڈیرہ اڈا پہنچتے ہیں اور امروز کے دفتر جاکر اپنی بپتا سناتے ہیں۔اگلے روز امروز میں صفحہ اول پران کی فریاد شائع ہوجاتی ہے۔دو روز بعد اس نوآموز صحافی کے پاس کچھ تصویریں آتی ہیں جو ان ملزموں کی ہیں جنہوں نے ان عورتوں پر ظلم ڈھایا اور انہیں سربازار برہنہ کردیا۔یہ تصاویر کسی اور اخبار میں شائع نہیں ہوئی تھیں۔اس نے تصاویر آرٹ ایڈیٹر کو دیں کہ ان کے مطابق صفحہ اول کا لے آﺅٹ تیارکر لے ۔پھراس نوجوان کے ساتھ رابطے شروع ہوئے۔ چھ سوروپے کی معمولی تنخواہ پر کام کرنے والے کو کہا گیا اگرو ہ یہ تصاویر شائع نہیں کرے گا تواسے انعام دیاجائے گا۔ہزار دوہزار روپے بھی اس زمانے میں بہت زیادہ ہوتے تھے لیکن یہاں تو بولی ہی پانچ چھ ہزار روپے سے شروع ہوئی تھی۔
” یہ تصویریں ضرور شائع ہوں گی ۔“ اس نے پیشکش کرنے والے کو بری طرح دھتکار دیا۔
پیغام بر کچھ دیر بعد دوبارہ واپس آگیا ۔رقم مزید بڑھا دی گئی ۔ساتھ میں کچھ دھمکیاں بھی اس تک پہنچا دی گئیں ۔
اب وہ مشتعل ہوگیا۔” جاﺅ انہیں کہہ دو ،یہ تصویریں ہرحال میں شائع ہوں گی “
پانچ سو ر وپے تنخواہ لینے والے کو تصویریں روکنے کے عوض اس کی اوقات سے زیادہ پیشکش کی جارہی تھی ، اتنی زیادہ کہ پھر اسے عمر بھر کوئی کام کرنے کی بھی ضرورت نہ رہتی ۔ مگر وہ اصولوں پر ڈٹا ہوا تھا۔وہ خود کو طاقت ور سمجھتا تھا۔اور سمجھتا تھا کہ وہ یہ تصاویر شائع کرنے میں کامیاب ہوگیا تو انقلاب آجائے گا ۔وہ انہیں گالیاں بھی دے رہا تھا اور اخبار بھی تیارکروار ہاتھا۔مجرموں کی تصاویرکے ساتھ صفحہ اول تیارہوگیا۔وہ بہت خوش تھا کہ وہ اس چھوٹے سے اخبار کے ذریعے بہت بڑے مجرموں کو بے نقاب کرنے جارہاہے۔لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ ایک معمولی سا کارکن صحافی ہے ۔پانچ سو روپے کے عوض کام کرنے والا صحافی ۔ اور صحافی بھی کہاں ابھی تو وہ سیکھنے کے مراحل میں تھا۔کچھ عرصہ ہی توہواتھا اسے صحافت سے وابستہ ہوئے۔کاپی پریس میں جانے ہی والی تھی کہ فون کی گھنٹی بجی ۔دوسری جانب سے اخبار کے مالک کی آواز سنائی دی ۔” تصویریں اتاردو۔“
” سر یہ بہت اہم تصویریں ہیں اور کسی اور اخبار کے پاس بھی موجودنہیں۔“
” اگر کسی کے اور کے پاس موجودنہیں تو کیا ہمارا دماغ خراب ہے کہ ہم یہ شائع کریں“ ۔
اس نے تصویریں اتاردیں اور بوجھل قدموں کے ساتھ گھر کی جانب روانہ ہوگیا۔
رات بھر وہ جاگتارہا۔پانچ سوروپے تنخواہ والے کو باربار یاد آتا تھا کہ اسے کتنی بڑی رقم کی پیشکش کی گئی تھی۔وہ باربار سوچتاتھاکہ تصویریں تو وہ پھربھی شائع نہ کرسکا۔ اگرپیسے ہی وصول کرلیتا تو کم ازکم پانچ سوروپے والی نوکری کی تو ضرورت باقی نہ ر ہتی۔

آموں کے باغات، کوڑے اور تالیاں

پھراسی نواب پور میں اقبال شیخانہ اوراس کے ساتھیوں کو کوڑے مارے گئے ۔سارا شہر تماشائی تھا ۔ شہر سے لوگوں کی بڑی تعداد سائیکلوں اور تانگوں پر وہاں پہنچی تھی اور وہ نوجوان صحافی بھی وہاں موجود تھا ، وہ ان طاقت ور لوگوں کی رسوائی دیکھنے گیا تھا جن کی تصاویروہ شائع نہیں کر سکا تھا لیکن اب وہ تصویریں سب اخبارات میں شائع ہونے والی تھیں ۔اقبال شیخانہ اور اس کے ساتھی چیختے تھے اور شہر والے تالیا ں بجاتے تھے اور یہ کوڑے نہر کے پاس ایک میدان میں لگائے گئے تھے اور کچھ ہی فاصلے پر آموں کے باغات تھے وہی آم جو اس شہر کی پہچان ہیں اور اس وقت سے پہچان ہیں جب اسے مینگو سٹی بھی نہیں کہا جاتا تھا ۔ اور وہ آم جب شہروالے کھاتے ہیں تو ان کے لہجے میں بھی مٹھاس آتی ہے۔ اتنی مٹھاس آتی ہے کہ وہ حملہ آوروں کوبھی ”آئے وے سائیں“ کہہ کر اپنے سرجھکا دیتے ہیں۔ اپنی گردنیں انہیں پیش کردیتے ہیں۔

( جاری )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملتان ملتان رومان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفخر زمان ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی : سعید انور کا ریکارڈتوڑ دیا
Next Article پیپلز پارٹی اور ضیاء لیگ میں‌اتحاد کی خبر جعلی نکلی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ملتان میں شدید بارش اور ژالہ باری، گندم کی تیار فصل کو خطرہ

اپریل 2, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.