Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جنوری 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم
  • امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا روک دیا
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • طاقت کا کھیل ۔۔’’ فلسطین میں بچے بڑے نہیں ہوتے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے : جرمنی : ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی : رائٹرز
  • امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»daud tahir»رضی الدین رضی کی یاد نگاری : ایک روشن خیال ، نظریاتی صحافی کا دردناک انجام
daud tahir

رضی الدین رضی کی یاد نگاری : ایک روشن خیال ، نظریاتی صحافی کا دردناک انجام

رضی الدین رضیمارچ 22, 202523 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
arshad butt
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان پریس کلب میں کوئی ایک تو ایسا ہوتا تھا جس کےنظریاتی ہونے کا ہمیں آنکھیں بند کر کے یقین تھا ۔ جیسے ہمیں خود پر یقین ہوتا ہے اور کبھی کبھی توخود پر بھی اب یقین نہیں ہوتا کہ ہمیں کبھی کبھی زمانہ ساز ہونا پڑ جاتا ہے ۔ کوئی ایک تو ایسا تھا جس کے بارےمیں ہم اتنا ضرور جانتے تھے کہ جب ہم پریس کلب میں اس کےساتھ بیٹھیں گے تو وہ ہمارے ساتھ ڈھنگ کی بات کرے گا ۔ کبھی کبھار ہی سہی لیکن ہم وہاں اس لیے بھی جاتے تھے کہ کوئی ایسا شخص وہاں موجود ہو گا جس کو تاریخ کا علم ہوگا ، جس کو سیاست کے اتار چڑھاؤ کا علم ہوگا ۔ جس نے بہت سی کتابیں پڑھ ر رکھی ہیں ۔ جس نے سیاسی تحریکوں میں حصہ لیا ، طالب علموں کے جلسوں اور جلوسوں میں ایشیا سرخ ہے کے نعرے لگائے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو غنڈے کہہ کر ان کا مقابلہ کیا ۔ جو این ایس ایف کا حصہ رہا ۔ حبیب اللہ شاکر صاحب کے ساتھ جس کی دوستی تھی ۔ اور جو پیپلز پارٹی سےکچھ حاصل کیے بغیر اس کے نعرے لگاتا تھا ۔ جو بلاول اور بےنظیر بھٹو کو اپنا لیڈر مانتا تھا ۔ہم ان کے ہوتے یہ سوچ کر بھی پریس کلب جاتے تھے کہ وہاں کوئی توایسا ہوگا جو ہمیں بتائےترقی پسند سیاست کے ماضی سے روشناس کرائے گا ۔ہمیں یہ سب کچھ ارشد بٹ صاحب بتاتے تھے۔۔ گورا چٹا رنگ سر پ مخصوص کیپ پہنے ہوئے وہ کنٹین کے باہر کبھی تنہا اور کبھی دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوتے تھے ۔ وہ ملتان ؂؂؂پریس کلب کے مستقل اراکین میں شامل تھے ۔ ہجوم میں وہ رہتے نہیں تھے کہ ان کی باتیں سمجھنے والے بھی کم تھے ۔ کارکن صحافی تھے ۔ مشکل وقت ہی کاٹا انہوں نے لیکن کبھی دست سوال دراز نہ کیا ۔ وہ ایک روشن خیال اورنظریاتی دوست تھے ۔ وہ بہت اچھے رپورٹر تھے ۔ مختلف سرکاری اداروں اور محکموں میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے ۔ میرا ان کے ساتھ نذر عباس بلوچ اور غضنفر شاہی صاحب کے حوالے سے بھی محبت اور دوستی کا رشتہ تھا ۔ انہوں نے خود داری کے ساتھ ساتھ ستھری سیاست کی اوراسی لیے کسمپرسی کا شکار رہے۔۔ پریس کلب کے الیکشن کے دنوں میں وہ انتخابی مہم میں ہمارے ساتھ چلتے تھے شاہی صاحب اور نذر بلوچ کے ساتھ ان کی دوستی کی بنیاد بھی این ایس ایف اور ترقی پسندی تھی ۔۔ ۔ بعض اوقات ہمیں پتا ہوتا تھا کہ ہم نے شکست کھانی ، ہم نے ہار جانا ہے لیکن پھر بھی ہم میدان میں آ جاتے ۔ پھر جب بٹ صاحب ساتھ ہوتے تھے تو ہمیں حوصلہ ہوتا تھا بٹ صاحب اپنی وضع کے انسان تھے سچے کھرے نفع نقصان کے بغیر بات کرنے والے بات سننے والے ۔ وہ بعض سیاست دانوں کے بارے میں کھل کر بات کرتے تھےآمریت سےنفرت اور جمہوری رویوں سےمحبت کرنے والے ۔ لے پالک سیاست دانوں کےمخالف ۔ ۔ ارشد بٹ 13 مارچ 1960 میں ملتان میں پیدا ہوئے اور اپنے جنم دن پر ہی انہوں نے اس دنیا کو خیر باد کہا وہ گزشتہ تین ماہ سے پھیپھڑوں گردوں کے امراض میں مبتلا تھے ۔ مرحوم ارشد بٹ مرحوم روزنامہ نیادور.. روزنامہ اوصاف.. روزنامہ جہان پاکستان سمیت ملتان کے مختلف قومی و مقامی اخبارات میں بطور سینئر رپورٹر خدمات سر انجام دیتے رہے ۔ زمانہ طالب علمی میں وہ این ایس ایف اور دیگر ترقی پسند جماعتوں کے ساتھ وابستہ رہے ۔ نظریاتی طور پر وہ پیپلز پارٹی کے جیالے تھے۔ 1996ء میں پیپلز پارٹی کےسینیئر رہنما اور سابق جج حبیب اللہ شاکر جب ایم پی اے کے امیدوار تھے تو اس موقع پر ارشد بٹ ان کی انتخابی مہم بھر پور انداز میں چلاتے رہے تھے۔ سابق وزیر اعظم اور چیئر پرسن پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو جب بھی ملتان کے دورے پر آتیں، ارشد بٹ سے ملاقات کرتی تھیں ۔
13 مارچ کو صرف ارشد بٹ صاحب نہیں گئے ایک اور روشن خیال اپنے ساتھ بہت سی روشنی بھی لے گیا۔وہ اپنے ساتھ بہت سے دکھ اور اذیت کے کئی عشرے بھی لے گئے اور اصولوں پر ڈٹے رہنے والوں کو یہ درس بھی دے گئے کہ روشن خیالی سے پیٹ نہیں بھرتا ۔ ۔ایک دوست نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو مطلع کریں کہ ان کا جیالا اور قلم کا مزدور چلا گیا ہے اس کی زندگی میں تو انہوں نے کچھ نہ کیا اب اس کے جانے کے بعد ہی اس کی خدمات کا اعتراف کر لیں ۔ اب میں کیا جواب دیتا اپنے اس دوست کو ۔ بس یہی کہہ سکا کہ زندگی بھر دکھ جھیلنے والے ارشد بٹ کے جانے کےبعد ہمیں حکمرانوں کو متوجہ کر کے بٹ صاحب کو مزید دکھ نہیں دینا چاہیے ۔ہاں البتہ جیالوں کو یہ خبر ہو کہ ایک روشن خیال ، نظریاتی صحافی درد ناک انجام کو پہنچا ۔تیرہ مارچ تیرہ شبی میں اضافہ کر گیا
( بشکریہ روزنامہ پاکستان )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پریس کلب ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفلسطینیوں کے لیے چندے جمع کرنے والی مذہبی جماعتیں اور زمینی حقائق : سیدمجاہد علی کا تجزیہ
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم : افسر شاہی میں سیاست
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

امی جان کی یاد میں ابو کے نام ایک خط ( تاریخ وفات آٹھ جنوری 1968)

جنوری 10, 2026

معروف شاعر ، ادیب اور صحافی رضی الدین رضی کے بچپن ، لڑکپن اور جوانی کی کہانی : آغا محمد علی کی زبانی

دسمبر 26, 2025

امی جان اور ہجر کے 57 برس : دکھوں میں بھیگی ایک آواز کا احوال ۔۔ رضی الدین رضی کی جیون کہانی

دسمبر 5, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ جنوری 15, 2026
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم جنوری 15, 2026
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم جنوری 15, 2026
  • امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا روک دیا جنوری 15, 2026
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم جنوری 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.