Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں بھگدڑ ۔۔ چھے عزادار لقمہ اجل ، 40 زخمی
اہم خبریں

روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں بھگدڑ ۔۔ چھے عزادار لقمہ اجل ، 40 زخمی

ایڈیٹراگست 8, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rohrri procession muharram
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

روہڑی : پاکستان میں شمالی سندھ کے قدیم شہر روہڑی میں ماتمی جلوس کے دوران گرمی، گھٹن اور بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں کم از کم چھ عزادار ہلاک جبکہ 40 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں شیعہ زائرین نے ضریح اقدس کو بوسہ دینے کی کوشش کی اور تنگ راستے کی وجہ سے گھٹن کا ماحول پیدا ہوا اور بھگڈر مچی۔مقامی پولیس اور ایدھی رضاکاروں نے اب تک چھ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ شیعہ علما کاؤنسل کے مطابق ہلاک ہونے والے عزاداروں میں تین کا تعلق گھوٹکی، دو کا نوشہرو فیروز جبکہ ایک عزادار کا تعلق سکھر سے ہے۔
روہڑی شہر دریائے سندھ کے کنارے پر واقع ہے اور سکھر کا معروف ریلوے سٹیشن بھی شہر کے اسی حصے میں موجود ہے۔ آٹھ محرم کو یہاں شمع گل کا ماتم ہوتا ہے۔
روہڑی پولیس کے مطابق ضریح اقدس کے جلوس کے دوران سانس رکنےسے کئی عزادار بےہوش ہو گئے، جن میں سے چھ کے قریب افراد بعدازاں ہلاک ہوئے۔ تمام متاثرین کو روہڑی اور سکھر کے ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔
صحافی اور مصنف ممتاز بخاری، جو روہڑی کے رہائشی ہیں، نے بی بی سی کو بتایا کہ روہڑی سے بڑا ماتمی جلوس آٹھ محرم کو امام بارگاہ کربلا معلی سے برآمد ہوتا ہے اور شب عاشور کربلا میں جس طرح امام حسین نے شمع گل کی تھی، اس طرح شمع گل کرکے ماتم کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ لگ بھگ 345 سال سے جاری ہے۔
ممتاز بخاری کے بقول روہڑی شہر پہاڑی پر بنا ہوا ہے اس لیے اس کی گلیاں چھوٹی اور تنگ ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے آٹھ محرم سے ہی چند عزاداروں کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات آ رہی تھیں تاہم نو محرم کو عزاداروں کی تعداد بڑھنے کے باعث اس میں شدت آ گئی۔
مقامی صحافی جان محمد مہر نے بتایا کہ اندھیرے اور حبس میں جب لوگ بڑی تعداد میں بے ہوش ہوئے تو ایک خوف کی فضا پھیلی جس کی وجہ سے جلسوس میں کچھ دیر کے لیے بھگدڑ مچ گئی لیکن انتظامیہ نے اس کو جلد ہی کنٹرول کر لیا۔ جان محمد مہر کے مطابق جلوس میں بڑی تعداد میں عزاداروں کی موجودگی کی وجہ سے ایمبولینس پہنچنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔
یاد رہے کہ شمالی سندھ میں سب سے بڑا ماتمی اجتماع روہڑی میں ہوتا ہے جس میں نہ صرف سندھ بلکہ پنجاب سے بھی لوگ شریک ہوتے ہیں۔ اس جلوس میں شرکت کے لیے لوگ ٹرینوں کی چھتوں پر سوار ہو کر بھی پہنچتے ہیں۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال صورتحال کنٹرول میں ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

روہڑی ماتمی جلوس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاعلیٰ پیمانے پر تبادلے:لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات : عمران خان کا جلسہ لاہور منتقل
Next Article رضی الدین رضی کا کالم : اے آسمان ترا اختر شمار آ گیا ہے
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 3, 2026
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم جولائی 3, 2026
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.