Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»رضی الدین رضی کا کالم : اے آسمان ترا اختر شمار آ گیا ہے
رضی الدین رضی

رضی الدین رضی کا کالم : اے آسمان ترا اختر شمار آ گیا ہے

ایڈیٹراگست 8, 202219 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اختر شمار بھی اطہر ناسک کے پاس چلا گیا اور میں چشم تصور میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت اطہر ناسک کتنا خوش ہو گا اور کیسے اسے مزے مزے کی باتیں سنا رہا ہو گا ۔ گیارہ نومبر دو ہزار بارہ سے اب تک کی کہانیاں ۔ دس برس کے وچھوڑے کی داستان ۔ اور ان دونوں کے استاد بیدل حیدری بھی وہیں کہیں موجود ہوں گے ۔
مجھے یاد ہے دس برس قبل جب اطہر ناسک کا انتقال ہوا تو اختر شمار مصر میں تھے ۔ کیسے تڑپ کر رہ گئے تھے وہ اپنے دوست کی علالت اور پھر جدائی کی خبر پر ۔ میرے لیے اطہر ناسک اور اختر شمار کو ایک دوسرے کے بغیر سوچنا ممکن ہی نہیں کہ میں نے ان کی رفاقت کو بہت قریب سے دیکھا ہے ۔ دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم تھے ۔ اطہر ناسک اختر شمار کا دوست بھی تھا اور پروموٹر بھی ۔ خود پیچھے رہ کر اختر شمار کو نمایاں کرتا تھا ۔آج جب میں یہ تحریر لکھ رہا ہوں کچھ دیر بعد اختر شمار کو ان کے آبائی علاقے چکری سہال میں سپرد خاک کر دیا جائے گا ۔اور کل یوم عاشو ر ان کی قل خوانی کا دن ہو گا ۔ اختر شمار سے میری پہلی ملاقات 1980 میں ہوئی جب میں سول لائنز کالج میں پڑھتا تھا ۔ شاید اطہر ناسک نے ہی اختر شمار سے میرا تعارف کرایا تھا ۔ یہ ہم سب کا لڑکپن تھا ۔ اختر شمار اس زمانے میں حسن آباد کے علاقے میں رہتے تھے ۔ وہ ایک سیلف میڈ انسان تھا ، ایک ایسا شخص جس نے مسلسل محنت کے ذریعے اپنا مقام بنایا ۔ جون 1985 میں اختر شمار کا ہائیکو مجموعہ ” روشنی کے پھول “ کے نام سے منظر عام پر آیا ۔ یہ کتاب اطہر ناسک نے ہی مرتب کی تھی ۔ جو اس زمانے میں زکریا یونیورسٹی میں پڑھتا تھا ۔یہی وہ زمانہ تھا جب میں ملتان کو خیر باد کہہ کر لاہور منتقل ہوا اور پھر کچھ عرصہ بعد اختر شمار اور اطہر ناسک بھی لاہور آ گئے ۔ اطہر ناسک تو میرے ساتھ حیدر بلڈنگ میں منتقل ہو گیا لیکن اختر شمار نے ریلوے سٹیشن کے قریب رہائش اختیار کی ۔ بعد کے تین سال اختر شمار ، اطہر ناسک اور طفیل ابن گل کے ساتھ گزرے ۔ طفیل ابن گل حسن آباد میں اختر شمار کے پڑوسی تھے ۔ سب سے پہلے انہوں نے داغ مفارقت دیا ۔ اور اب اس رفاقت کی آخری کڑی بھی ٹوٹ گئی اور میں تنہا رہ گیا ۔
مجھے وہ زمانہ بھی یاد آ رہا ہے جب اختر شمار کراچی گئے تھے اور وہاں پرنم الہ ابادی کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات کے حوالے سے مجھے طویل خط لکھا تھا ۔ شائد اظہر سلیم مجوکہ بھی اس زمانے میں کراچی ہوتے تھے ۔ پھر ایک بار اظہر لاہور آئے تو میرے ساتھ اختر شمار اور اطہر ناسک کو ملنے گئے ۔ یہ دونوں اس زمانے میں چوبرجی کے قریب شام نگر میں رہتے ۔ پھر میں تو ملتان واپس آ گیا اور اطہر ناسک اور اختر شمار نے لاہور کو مسکن بنا لیا ۔
” بجنگ آمد “ لاہور میں اختر شمار کی پہلی آواز تھی ۔ یہ ادبی اخبار کا پہلا اور انتہائی کامیاب تجربہ تھا ۔ اور اختر شمار نے اس کے ذریعے خود کو تسلیم بھی کرایا ۔
اختر شمار کی ابتدائی غزلوں میں سے ایک غزل کا مقطع مجھے ہمیشہ بہت پسند رہا
اے آسمان میں ترا اختر شمار ہوں
کچھ تو مری نظر کی صداقت شمار کر
آسمان سے مخاطب ہونے والا اختر شمار آج آسمان کے سفر پر روانہ ہو گیا ۔ اس نے یقیناً وہاں پہنچ کر کہا ہو گا اے آسمان ترا اختر شمار آ گیا ہے ۔
اب آسمان ادب کا یہ روشن ستارہ ہمیں افق پر جھلملاتا نظر آئے گا اور میں کبھی اپنی نظم ستارے مل نہیں سکتے کے مصرعوں میں فلک پر رقص کرتے ان گنت روشن ستاروں کو ترتیب دوں گا تواب ان سے اختر شمار کا نام ہی بنے گا ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#akhtarshumar #atharnasik اختر شمار اطہر ناسک
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleروہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں بھگدڑ ۔۔ چھے عزادار لقمہ اجل ، 40 زخمی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا عمران خان ، رانا ثناللہ سے ڈر گئے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اطہر ناسک کی غزل : اچھا بھلا ادیب رسالے میں مر گیا

دسمبر 11, 2023

مہمان کچھ دنوں کا ہوں : اطہر ناسک کی غزل

نومبر 10, 2023

اطہر ناسک کی غزل : تو ہم سفر نہیں تو سفر کس لیے کریں

اکتوبر 22, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 3, 2026
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم جولائی 3, 2026
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.