Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سجاد جہانیہ»حرفوں کی بے مکانی : دیکھی سنی / سجاد جہانیہ
سجاد جہانیہ

حرفوں کی بے مکانی : دیکھی سنی / سجاد جہانیہ

ایڈیٹراگست 7, 20173 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles and columns of sajjad jahania at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب  سوچ، قلم اور قرطاس سے مل کر بننے والی تکون کے اضلاع پر حرفوں کو خوش خرامی کیے بہت دن بیت جائیں تو حرف کاہل ہو جاتے ہیں۔ سستی اور کام چوری پر اُتر آتے ہیں۔ سطروں میں ایستادہ ہوکر جملے بننے سے کترانے لگتے ہیں۔ یہی کیفیت آج میرے ساتھ برپا ہے۔ کم و بیش ایک ماہ کے بعد آپ سے مخاطب ہوں۔ اتنے سارے خیالات ہیں اور کتنے ہی موضوعات مگر سچی بات یہ ہے کہ کسی بھی خیال کا اور کسی بھی موضوع کا سِرا ہاتھ نہیں آرہا۔ بنیاد کی اینٹ کہاں رکھی جائے اور کیوں کر اس کے اوپر رَدّے باندھ کر کالم کی دیوار استوار کی جائے، کچھ سمجھ نہیں آرہا۔
میرے معمولات میں ان دنوں خاصی تبدیلی آچکی ہے۔ روزگار کے لیے ہر ایک کو کسی نہ کسی کسب کا بار اُٹھانا پڑتا ہے۔ میرے کسب کی نوعیت ان دنوں بالکل بدل گئی ہے۔ واقعہ دیکھ کر اس کی رپورتاژ قلم بند کرنے اور پھر اسے میڈیا کو ارسال کردینے کا سیدھا سادھا کام کرنے والے محرر کو فن و ثقافت کے فروغ کے لیے قائم کیے گئے ادارے کی باگ ڈور تھمادی گئی ہے۔ خرِ بے دُم کو بھلا زعفران کی کیا قدر؟ سو گریبان میں جب جب جھانک پڑتی ہے، پریشاں خاطر ہوتا ہوں کہ یہ بارِ گراں مجھ ناتواں سے آخر کب تک اُٹھے گا اور کیوں کر؟ بس انہی کیفیات میں مہینہ بھر گزر گیا اور اس کالم کے پڑھنے والوں سے رابطہ نہیں ہو پایا۔
یہ قاری اور لکھنے والے کا رشتہ اور رابطہ بھی عجب ہے۔ اِک دوجے سے دُور ہونے کے باوصف اس میں ایک لمس ہے جو محسوسات کی ترسیل کرتا ہے۔ کسی مضمون کا خیال میں آنا، پھر اس کا لفظوں میں، فقروں میں ڈھلنا اور پھر قرطاس پر اُتر آنا۔ اس کا کاتب یا کی بورڈ پر اُنگلیوں کی پوروں کی لطیف ضربات لگاتے کمپوزر کے ہاتھوں بارِ دگر لکھا جانا اور پھر کاغذ پر چھپ کر اخبار، رسالے یا کتاب کی صورت قاری تک پہنچنا۔ روشنائی اور کاغذ کی خوش بُو میں بسے حرف کتاب یا اخبار کی صورت تھام کر جب قاری پڑھتا ہے تو ایک ایسے لمس سے آشنائی پاتا ہے جس میں لکھنے والے کی کیفیات کی بھینی بھینی باس ہوتی ہے۔
آپ نے کبھی تازہ اخبار کی تہہ کھول کر اسے سونگھا ہے؟ نئی طبع شدہ کتاب کو یونہی بے سوچے سمجھے کہیں سے بھی کھول کر اس میں یوں منہ چھپایا ہے کہ آپ کی ناک تو جلد بندی کے درز میں پیوست ہوتی ہو اور کتاب کے صفحات آپ کے رُخساروں کا بوسہ لیتے ہوں؟ یقین کیجئے اس سے بڑا نشہ کوئی نہیں۔ اخبار و کتاب سے حصولِ اطلاع و علم اپنی جگہ مگر ان میں بسی خوش بُو کا سُرور اپنا ایک الگ ہی سَحر رکھتا ہے۔ اچھا اب کسی پرانی لائبریری میں چلئے۔ اس کی شیلفوں میں سطریں باندھ کے پڑی کتابوں میں سے کسی ایک کو اُٹھا کر کھولئے۔ اس کے صفحات کا رنگ اور خوش بُو آپ کو بتاتے ہیں کہ ان پر کتنا زمانہ گزر چکا۔
پرانی کتابوں کے صفحات کے مابین جو بے مکانی ہوتی ہے، وہ دراصل گزرے وقت کا مکاں ہے۔ یہاں وقت سوتا ہے اور جب کبھی آپ کتاب کھولتے ہیں تو یہ انگڑائی لے کر بیدار ہوتا ہے اور آپ کو اپنی عمر کا پتہ دیتا ہے۔ یہ تمام تر راز و نیاز قاری پر کتاب یا اخبار کے لمس سے منکشف ہوتا ہے۔ مگر مجھے لگتا ہے کہ ہم تیزی کے ساتھ اس لمس سے محروم ہوتے چلے جارہے ہیں اور وہ دن دُور نہیں جب اس لمس کو ہم یک سر فراموش کردیں گے۔ تین ہزار سال قبل مسیح میں آگ سے پکی مٹی کی پلیٹوں پر کتاب لکھنے کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا اور جو کاغذ اور چھپائی کی ایجاد کے بعد پانچ ہزار برس کا سفر کرکے یہاں تک پہنچا ہے، ای بُک کلچر اور پی ڈی ایف کے ہاتھوں دم توڑ دینے کو ہے۔
اخبارات اور کتابوں کی تعدادِ اشاعت کم سے کم ہوتی چلی جارہی ہے۔ یہ نہیں کہ ان کی خواندگی کم ہوئی ہے۔ اخبار اور کتاب دیکھنے والوں کی تعداد بڑھی ہے مگر قاری و اخبار کے مابین وہ لمس اب عنقا ہوتا چلا جارہا ہے جس کا اوپر تذکرہ ہوا۔ اب کتاب اور اخبار سکرینوں پر پڑھی جاتی ہے۔ حرف و جملے خانماں برباد ہوگئے ہیں۔ پہلے حرفوں کو روشنائی کا لبادہ اور سینۂ کاغذ پر جو آشیاں میسر ہوتا تھا، وہ اب نہیں ہیں۔ سکرین پر پڑھتے پڑھتے آپ نے واپسی کے نشان پر چھوا تو وہ حرف جو ابھی آپ کی خواندگی میں تھے، کہیں لامکاں کو کوچ کر جاتے ہیں، میسر ہوتے ہیں مگر موجود نہیں، دست یاب مگر وجود اور لمس سے عاری۔
نئی نسل کی تو خیر اب چھپے ہوئے لفظ اور کاغذ کے لمس سے آشنائی بہت کم ہوتی چلی جارہی ہے مگر مجھ ایسے ادھیڑ عمریئے کہ جنہوں نے حرفوں کے لمس اور خوشبو کی اسیری میں عمر کاٹی ہے، وہ بھی اب ان بے وجود و بے مکاں حروف کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ میرے فون میں وٹس ایپ کے چند گروپ ایسے ہیں جہاں سویرے ہی سویرے روزانہ اخبارات پی ڈی ایف فارم میں پوسٹ ہوتے ہیں۔ اب سویرے آنکھ کھلتے ہی عادت یہ ہے کہ سرہانے پڑی عینک اور فون اُٹھایا جاتا ہے۔ کال، پیغامات دیکھتے ہوئے، ان گروپوں میں آئے اخبارات پر بھی نظر دوڑا لیتا ہوں۔ وہ تین اخبار جو گھر پر آتے ہیں، گیراج میں پڑے دھوپ کھایا کرتے ہیں اور بعض اوقات جوں کے توں سٹور میں چلے جاتے ہیں۔ ابھی زیادہ دن نہیں گزرے کہ صبح اُٹھ کر سب سے پہلے، گیٹ کے نیچے سے کھسک کر اندر آئے ان اخبارات کی طرف جھپٹا کرتا تھا۔مگر اس پی ڈی ایف کلچر میں اتنی طاقت ہے کہ اس نے تین ساڑھے تین دہائیوں کی میری یہ عادت بدل ڈالی۔
ایسے ہی بے شمار کتابیں پی ڈی ایف کی صورت موصول ہوتی رہتی ہیں۔ رات کو سونے سے قبل جو تھوڑی دیر کا مطالعہ ہوا کرتا تھا، وہ بھی اب کاغذ و روشنائی کی مجلد کتابوں سے ہٹ کر سکرین پر نظر آتی بے لمس کتابوں تک محدود ہوگیا ہے۔ جیسے آج کل بہت سے دفاتر میں Paperless کلچر نظر آتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ آئندہ ایک آدھ دہائی میں ہماری ساری زندگی ہی پیپرلیس ہو جائے گی۔ کاغذ کا استعمال سامان رکھنے کے لفافوں اور ہاتھ پونچھنے کو ٹشو پیپرز کی حد تک رہ جائے گا۔ حرف اور کاغذ کا صدیوں پرانا رشتہ اب ختم ہونے کو ہے۔ حروف کی بے مکانی شروع ہوچکی اور یہ ان کو مکمل بے گھر کرنے سے پہلے رُکنے والی نہیں۔
مطبوعہ حروف کے کلچر کو دھیرے دھیرے مرتا دیکھ کر میں قدرے ملول ضرور ہوں مگر مایوس ہرگز نہیں۔ اس جہانِ آب و گل میں اگر کوئی چیز مستقل اور دائمی ہے تو وہ ہے تبدیلی۔ یہ تبدیلی جس پر آج ہم بات کررہے ہیں، یہ بھی آکے رہے گی۔ یہ تبدیلی طالب علم کی، علم تک رسائی آسان بنا رہی ہے۔ تلاش کا عمل سہل ہوگیا ہے۔ اب آپ کو لائبریری کی لمبی لمبی شیلفوں میں چُنی ہزاروں کتابوں میں بسی دُھول جھاڑ کر چھینکتے ہوئے، مطلوبہ معلومات تک پہنچنے کی مشقت سے نجات مل گئی۔ آپ کی مطلوبہ انفرمیشن اب بس ایک کلک کی دوری پر ہے۔ آپ کے ہاتھوں میں تھما یہ موبائل، الہ دین کے جن سے بھی پہلے، آپ کو مطلوبہ مواد مہیا کردیتا ہے۔ انسان کا ہزاروں سالوں پر محیط تلاش، تحقیق، جستجو اور ایجاد کا سفر صرف ایک ہی مقصد کے لیے ہے کہ کسی طور زندگی کو سہل کیا جاسکے۔ جو تبدیلی، زندگیوں میں آسانی لانے کا موجب بنے گی، اسے بہت جلد قبول کرلیا جائے گا۔
اور پھر میرے یہ حرف آپ کاغذ پر پڑھتے ہیں یا اپنے فون، ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ کی سکرین پر، اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ اصل چیز رابطہ ہے، وہ تو دونوں صورتوں میں قائم ہے اور اسے قائم رہنا چاہیے۔
(بشکریہ:روزنامہ خبریں)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمائے نی میں کنوں آکھاں؟ ۔۔سدرہ اشرف
Next Article تعلیم کو تجارت بنانے والے جواب دیں‌۔۔ حنا شہزادی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم

اپریل 16, 2026

مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 16, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.