Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»بھارتی سپر سٹار سلمان خان کے قتل کا ایک اور منصوبہ ناکام : کالے ہرن کا شکار مسئلہ بن گیا
تازہ ترین

بھارتی سپر سٹار سلمان خان کے قتل کا ایک اور منصوبہ ناکام : کالے ہرن کا شکار مسئلہ بن گیا

ایڈیٹرجون 2, 20249 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
film star salman khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ممبئی :بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کےقتل کا ایک اور منصوبہ ناکام ہوگیا، پولیس نے لارنس بشنوئی گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے سلمان خان کی گاڑی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
گرفتار ملزمان نے سلمان خان کے فارم ہاؤس کے ساتھ ساتھ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ان کےگھر کی بھی ریکی کر رکھی تھی۔بھارتی پولیس کے مطابق ملزمان نے سلمان خان کےگھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دو شوٹروں کی 16 اپریل کو گرفتاری سے ایک ماہ قبل یہ منصوبہ بنایا تھا،جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سلمان خان پر حملے کے منصوبے کی تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ اپریل میں بھی سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر دو افراد نے فائرنگ کی تھی جنہیں دو روز بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔ دونوں ملزمان کو گجرات کے شہر بھوج سے گرفتار کیا گیا اور دونوں ملزمان کا تعلق ریاست بہار سے تھا۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزمان نے بتایا تھا کہ انہوں نے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کہنے پر رقم کے عوض سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی تھی۔واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیوں کے باعث سلمان خان کی 2022 سے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور اداکار سلمان خان کو ذاتی ہتھیار رکھنے کا لائسنس بھی دیا گیا ہے۔
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار لارنس بشنوئی نے گزشتہ سال کہا تھا کہ اس کی زندگی کا مقصد ہی سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے سلمان پر زور دیا کہ وہ اس کے مذہبی گرو جمبیشور(جمبا جی) کے مندر جائے اور معافی مانگے، اگر ہماری برادری معاف کر دے تو میں کچھ نہیں کہوں گا، ورنہ سکیورٹی ہٹتے ہی میں سلمان خان کو قتل کردوں گا۔
لارنس بشنوئی کو سلمان خان سے کیا مسئلہ ہے؟
اطلاعات کے مطابق 10 جولائی 2022 کو لارنس بشنوئی نے دھمکی دی تھی کہ وہ اور اس کی برادری کے لوگ نایاب کالے ہرن کے شکار پر سلمان خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے، وہ صرف ایک صورت میں سلمان خان کو معاف کرسکتا ہے اور وہ یہ کہ سلمان خان سر عام اپنے اس عمل پر معافی مانگیں۔
لارنس بشنوئی کے مطابق اس کی برادری کالے ہرن کو اپنے مذہبی گرو بھگوان جمبیشور (جمبا جی) کا اوتار سمجھتی ہے، لہٰذا عدالت سے اس کیس میں سزا یا بریت سلمان خان کے لیے حتمی فیصلہ نہیں ہوگی، اگر سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان جمبا جی مندر میں جاکر سر عام معافی مانگ لیں تو وہ اپنا ارادہ بدل سکتا ہے ورنہ بشنوئی برادری انہیں قتل کردےگی۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اداکار اداکار سلمان خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلوک سبھا کے انتخابات مکمل، بی جے پی آگے : مودی کے مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے کا امکان
Next Article یاسر پیر زادہ کا کالم : کالج کی تعلیم بھی ضروری ہے مگر…
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام ور کامیڈین اور فلم ، ٹی وی کے اداکار انور علی انتقال کر گئے

ستمبر 2, 2025

دھمکیوں کے بعد سلمان خان کے شوٹنگ سیٹ پر 70 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات

نومبر 8, 2024

صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار خالد بٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

جنوری 11, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.