Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سمیع چوہدری»سمیع چوہدری کا کالم:’شاداب خان کی ماسٹر کلاس بازی لے گئی‘
سمیع چوہدری

سمیع چوہدری کا کالم:’شاداب خان کی ماسٹر کلاس بازی لے گئی‘

ایڈیٹرمارچ 19, 20243 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جس منزل تک رسائی کو یہ قدم پیہم عزم سے دوڑتے چلے آتے تھے، وہ منزل تو عین سامنے آ گئی مگر وائے قسمت کہ یکبارگی یہ قدم ہی بوجھل ہو رہے اور شکستہ پا سلطانز ایک اور فائنل کھیل کر بھی ٹرافی سے محروم لوٹ گئے۔
محمد رضوان سر جھکائے پویلین کی طرف بڑھ رہے تھے اور نسیم شاہ اس میچ کی قیمتی ترین وکٹ کا جشن منا رہے تھے کہ اچانک ٹیکنالوجی بیچ میں آ گئی اور وہ گیند ’نو بال‘ قرار پائی۔
قسمت نے عین موقع پہ رضوان کی یاوری کر دی۔
مگر رضوان خود ہی اپنی یاوری نہ کر پائے۔
لمبے ٹورنامنٹس میں تسلسل سے فتوحات سمیٹنے والی ٹیموں کو فائنل کی ایسی انہونی کا خدشہ ہمیشہ دامن گیر رہتا ہے اگر ان کی بیشتر فتوحات ایک دو کرداروں کے گرد گھومتی رہی ہوں۔ سلطانز کی اس سیزن میں کامیابی عموماً محمد رضوان اور عثمان خان کی بیٹنگ پہ منحصر رہی ہے جبکہ بولنگ میں اسامہ میر اور محمد علی اس کی زینت رہے ہیں۔
لیکن جیت کا جو سانچہ سلطانز نے ڈھال رکھا تھا، اس میں محمد رضوان کا کردار اس قدر نمایاں تھا کہ ان کے بغیر کہانی مکمل ہو پانا ممکن نہیں تھا۔ بھلے وہ کوئی برق رفتار اننگز کھیل کر تگڑے مجموعے کا پلیٹ فارم مہیا کریں، بھلے مشکلات سے دوچار اننگز کو روایتی انداز میں کھینچ تان کر ایک کنارہ سنبھالے رکھیں، ان کا کریز پہ موجود رہنا سلطانز کے لیے ناگزیر تھا۔
مگر یونائیٹڈ کی ریسرچ اور ڈیٹا پہ مبنی اپروچ نے اس اہم ترین معرکے میں محمد رضوان کو اس قدر لاچار کر چھوڑا کہ ایک چانس ملنے کے باوجود وہ گھٹن کا شکار رہے اور اسی گھٹن کے ہاتھوں بالآخر ڈھیر بھی ہو گئے۔
سلطانز کی دھواں دھار کارکردگی کا دوسرا اہم ترین مہرہ عثمان خان تھے جو غیر روایتی اور روایتی، دونوں طرح کی بیٹنگ میں بھرپور مہارت رکھتے ہیں۔ یونائیٹڈ کی ریسرچ اور شاداب کی پلاننگ نے ان پہ شارٹ پچ کا ہتھیار آزمایا اور ان کی ابتدائی یلغار کو مسدود کر ڈالا۔
گو عثمان خان نے بھی خوب مقابلہ کیا اور بعد ازاں پلٹ کر اسی شارٹ پچ کو نشانہ بھی بنایا مگر ان کے سنبھلنے تک میچ کافی آگے بڑھ چکا تھا اور سلطانز کا سکور بورڈ خاصا پیچھے رہ چکا تھا۔ اگر افتخار احمد کی حتمی یلغار شاملِ حال نہ ہوتی تو بیٹنگ کے لئے نہایت سازگار پچ پہ میچ بالکل ہی یکطرفہ ہو رہتا۔
یونائیٹڈ کے بولنگ پلانز پرفیکشن کے عکاس تھے۔ شاداب خان کی کپتانی ماسٹر کلاس کی سی تھی اور عماد وسیم کی بولنگ جس تزویراتی دانش اور ورائٹی سے مالا مال تھی، وہاں سلطانز کے بلے بازوں کا بھی شاید اتنا قصور نہیں تھا کہ ایسی بہترین بولنگ کے جواب میں اس سے بہتر بیٹنگ کاوش ممکن بھی نہیں ہوتی۔
لیکن بحیثیتِ مجموعی ٹورنامنٹ میں سلطانز کی بولنگ صرف یونائیٹڈ ہی نہیں، سبھی فرنچائزز سے کہیں بہتر رہی ہے۔ ٹورنامنٹ کے دو سرکردہ بولرز محمد علی اور اسامہ میر رہے ہیں۔ تو ایسے وسائل کی موجودگی میں بھلا رضوان جیسے زیرک کپتان ہمت ہارنے کا سوچتے بھی کیسے؟
سلطانز نے نہ صرف بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ فیلڈنگ میں بھی جان لڑائی۔ اور رضوان کی کپتانی بھی جرات آموز رہی کہ ڈیتھ اوورز میں افتخار احمد کو اٹیک میں لائے اور دم توڑتے مقابلے کو اس قدر زندہ کیا کہ لو آخری گیند تک بجھنے نہ پائی۔
جس قدر عدم توجہی کا شکار یہ پی ایس ایل رہی ہے، ایسا کانٹے دار فائنل ہی اس کی کوالٹی کا بہترین ثبوت ہو سکتا تھا جہاں دو ڈیٹا کی بنیاد پہ استوار ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں اور ایک متوسط سے مجموعے کے باوجود میچ کو آخری گیند تک زندہ رکھا۔
سلطانز کے لئے دل شکستگی رہی کہ متواتر تیسرا فائنل ہارنے کا ملال مقدر ہوا تو یونائیٹڈ کے لئے سرشاری کا سامان ہے کہ نصف عشرے بعد پہلے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا اور تین ٹائٹلز جیتنے والی پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی ٹیم بن گئی۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:پاک افغان تنازعہ: دباؤ کے ہتھکنڈے بند ہونے چاہئیں
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم:خوفِ جہنم سے بے نیاز طفلانِ غزہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم

جولائی 5, 2026

خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

جولائی 5, 2026

پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم جولائی 5, 2026
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 5, 2026
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے جولائی 4, 2026
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات جولائی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.