ملتان : نام ور سرائیکی شاعر اقبال سوکڑی ہفتہ کے روزحرکت قلب بند ہو جانے سے تونسہ شریف میں انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 86 برس تھی َ ۔اقبال سوکڑی 5 اپریل 1938 کو ڈیرہ غازی خان کے علاقے سوکڑ میں پیدا ہوئے۔ اقبال سوکڑی سرائیکی زبان میں مزاحمتی شاعر کے طور پر پہچانے جاتے تھے ۔
اقبال سوکڑی کے کئی شعری مجموعے چھپ چکے ہیں۔ جن میں "ہنجوں دے ہار ، ڈکھ دی جنج ، کالے روہ چٹی برف ، ورقہ ورقہ زخمی ، لیر ولیر پچھاواں ، اٹھواں اسمان، بے انت اور زمین جاگدی اے شامل ہیں ۔ اپنی شاعری کے بارے میں اقبال سوکڑی نے خود کہا کہ ” میں نے اپنے ذاتی غم کو اپنے ماحول، معاشرہ اور لوگوں کے مسائل کے غم سے ہم آہنگ کر کے شاعری کی ہے اور میں اسے اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔
فیس بک کمینٹ