Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»ویسٹ انڈیز کے بعد زمبابوے بھی ورلڈ کپ 2023 کی دوڑ سے باہر
کھیل

ویسٹ انڈیز کے بعد زمبابوے بھی ورلڈ کپ 2023 کی دوڑ سے باہر

ایڈیٹرجولائی 4, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ویسٹ انڈیز کے بعد ایک اور فل ممبر زمبابوے کی ٹیم بھی ورلڈ کپ میں شرکت کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے اور کوالیفائر میں اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد اس کی بھارت میں شیڈول عالمی کپ میں شرکت کی امیدیں دم توڑ گئیں۔
زمبابوے میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے کے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو کچھ اچھا ثابت نہ ہو سکا اور اوپنرز نے اسکاٹ لینڈ کو 56 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔
کرسٹوفر میک برائڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد میتھیو کراس اور برینڈن میک مولن نے مل کر اسکور کو 102 تک پہنچا دیا تاہم اسکور 105 تک پہنچتے پہنچتے دونوں ہی کھلاڑی شان ولیمز کا شکار بن گئے۔
ابھی اسکاٹش ٹیم ان دو نقصانات سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ ولیمز نے اپنی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے کپتان رچی برینگٹن کو بھی چلتا کردیا۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے اختتامی اوورز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 34 گیندوں پر 2 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 48 رنز کی باری کھیلی۔
لیسک کی اس اننگز کی بدولت اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز نے تین اور ٹنڈائی چتارا نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا آغاز تباہ کن رہا اور پہلی ہی گیند پر جوئے لورڈ گمبی پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان کریگ ارون بھی کرس سول کے خلاف اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔
انوسینٹ کایا اور شان ولیمز کا بھی وکٹ پر قیام مختصر رہا اور جب دونوں کھلاڑی آؤٹ ہوئے تو زمبابوے کی ٹیم 37 رنز پر 4 وکٹیں گنوا چکی تھی۔
اس مرحلے پر زمبابوے کے مرد بحران سکندر رضا کی وکٹ پر آمد ہوئی اور انہوں نے ریان برل کے ساتھ مل کر 54 رنز کی ساجھے داری بنائی لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت مزید خطرناک ثابت ہوتی، کرس گریوز نے سکندر کی 34 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
نئے بلے باز ویزلے میڈویرے نے بھی ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ریان بُرل کے ساتھ اننگز کی سب سے بڑی 73 رنز کی شراکت قائم کی لیکن 40 رنز بنانے کے بعد میڈویرے بھی ہمت ہار گئے۔
اس مرحلے پر زمبابوے کی تمام تر امیدیں ریان بُرل سے وابستہ تھیں جو نصف سنچری بنانے کے بعد وکٹ پر مکمل سیٹ نظر آتے تھے اور چند بڑے اسٹروکس کھیل کر اپنے خطرناک عزائم کا اظہار بھی کیا تھا لیکن 83 رنز بنانے کے بعد وہ بھی چلتے بنے۔
زمبابوے کی پوری ٹیم 203 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسکاٹ لینڈ نے میچ میں 31 رنز سے کامیابی اپنے نام کر لی۔
اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی زمبابوے کی ٹیم بھی بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کی دوڑ سے باہر ہو گئی اور وہ ویسٹ انڈیز کے بعد دوسری فل ممبر ٹیم ہے جو اس سال ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے گی۔
آئرلینڈ شکست سے بال بال بچ گیا
ورلڈ کپ کوالیفائر میں سپر6 کے ایک اور میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نیپال کے ہاتھوں شکست سے بال بال بچ گئی اور آئرش ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹ سے فتح اپنے نام کر لی۔
نیپال نے نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے گلش جھا کی 57 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔
گلشن کے علاوہ ارجن سعود نے 48 اور کوشل ملا نے 44 رنز کی باریاں کھیلیں۔
ہدف کے تعاقب میں کپتان اینڈی بلبرنی سمیت ابتدائی تین وکٹیں جلدی گر جانے کے باوجود آئرلینڈ نے چار گیندوں قبل 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
ہیری ہیکٹر نے 60 جبکہ کرٹس کیمفر نے 62 رنز کی باریاں کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے کا ایک اور یادگاری نوٹ جاری کردیا
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:غیر یقینی کائنات میں سب کچھ ممکن ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.