اہم خبریں

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی عدالت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
لاہور کی مقامی عدالت میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔
نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے جس میں کمپنی کا مؤقف ہے کہ شہباز گل نے ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے الزامات لگائے۔
لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے درخواست پر سماعت کی اور عدالت میں عدم پیشی پر شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے شہباز گل کو یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
(بشکریہ: جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker