لاہور:عوام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جب تک کرنٹ این ایف سی کو کم نہیں کریں گے، بجٹ خسارہ پورا نہیں ہوگا، وفاق مالی طور پر مضبوط ہوگا تو نوٹ کم چھاپے جائیں گے اور مہنگائی کم ہوگی۔
کراچی کے نجی ہال عوام پاکستان پارٹی کے اغراض و مقاصد، سوچ اور نظریے پر مبنی دستاویز کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر حکومت چلانی ہے تو عوام کو آگے رکھنا ہوگا، عوام کے بنیادی حقوق کو پورا کرنا ہوگا، تمام مسائل کا حل آئین کے اندر موجود ہے ہمیں واپس آئین پر آنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کو بجلی ، پانی، گیس، روزگار اور صحت کی سہولیات دینا ہوں گی، معاملات کے معجزاتی حل نہیں ہوتے، مسائل کو حل کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔
اے پی پی رہنما نے کہامزید کہا کہ جو لوگ ملکی آئین توڑتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔
ان کا کہنا تھا اصل مسئلہ آئی پی پیز نہیں، معشیت کی ناکامی ہے، معشیت اس وقت خراب ہوتی ہے جب الیکشن چوری کیے جاتے ہیں۔
تقریب سے خطاب میں پارٹی کے آرگنائیزنگ سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کو بند کرنے سے کچھ نقصان نہیں ہوگا بجلی کے گھریلو بلوں پر ٹیکس ختم کرنا ہوگا وفاق کو 450 سو ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کو ختم کرنا ہو گا۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ کچھ قوم پرست غربت سے فائدہ اٹھا کر قوم کو تقسیم در تقسیم کرتے ہیں مسئلہ قومیت نہیں صرف اور صرف غربت ہے۔
تقریب رونمائی میں آرگنائیزنگ کمیٹی کے ممبران بھی تقریب میں موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔
(بشکریہ:روزنامہ نوائے وقت)
فیس بک کمینٹ