Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاہد مجید جعفری»جمیل استاد اور پرانی شیشہ گڈی ۔۔ شاہد مجید جعفری
شاہد مجید جعفری

جمیل استاد اور پرانی شیشہ گڈی ۔۔ شاہد مجید جعفری

ایڈیٹردسمبر 11, 20184 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahid majeed jafery articles at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں بڑی مشکلوں سے خراب بائیک کو گھسیٹ کر جمیل استاد کی دکان پر پہنچا وہ اس وقت اپنی دکان کے بینچ پر نیم دراز تھے ابھی میں نے بائیک کو اسٹینڈ پر لگایا ہی تھا کہ جمیل استاد کسی غیبی فرشتے کی طرح میرے سر پر آن کھڑے ہوئے۔ غضب ناک آواز میں بولے ۔۔یہ کیا جی میں گاڑی کو شیشہ بنا کر دیتا ہوں اور آپ اسے خراب کر لاتے ہو۔ اس کے بعد انہوں نے بائیک پر ایک قہر بھری نظر ڈالی۔ اور کہنےلگے اس کو کیا ہوا ؟۔۔ میں استاد کے موڈ کو دیکھتے ہوئے مسکین سی آواز میں بولا۔۔ چلتے چلتے رک گئی تھی۔ ککیں مار مار کے تھک گیا ہوں لیکن یہ سٹارٹ ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔ میری بات سن کر جمیل استاد نے ایک لمبی سی "ہوں ” کی اور جیب میں ہاتھ ڈال کر ایک پڑیا نکالی ۔ پھر اس پڑیا میں سے ایک چٹکی نسوار سلیکٹ کی اور اسے بڑی مہارت کے ساتھ اپنے اوپری ہونٹ کے نیچے رکھا۔اس کے بعد انہوں نے اسی قہر بھری نظروں سے دیکھنے کا سلسلہ وہیں سے جوڑا کہ جہاں سے ٹوٹا تھا۔ یعنی غضب ناک نظروں سے پہلے بائیک اور پھر میری طرف دیکھتے ہوئے اونچی آواز میں بولے اوئے مارکونی ذرا ہتھوڑی تو لانا۔ جمیل استاد کے منہ سے ہتھوڑی کا نام سن کر میرا تو رنگ ہی اُڑ گیا اس لئے میں نے اپنی مسکین شکل پر مزید مسکینی طاری کی اور نحیف سی آواز میں بولا میں نے کیا کیا ہے بھائی؟۔۔۔ تو وہ میری بات کا مطلب سمجھتے ہوئے بولے۔۔ فکر نہ کریں جناب ! ہتھوڑی میں نے آپ کے لیئے نہیں بلکہ بائیک کے لیئے منگوائی ہے۔
جمیل استاد ہتھوڑی پکڑے جس شیشہ گڈی کی طرف بڑھ رہے تھے اس کے بارے میں راوی کچھ یوں بیان کرتا ہے کہ یہ پرانے زمانے سے دوچار منٹ پہلے کی بات ہے کہ اللہ بخشے ہمارے پاس ایک پھٹیچر سی بائیک ہوا کرتی تھی جو خاصی تاریخی نوعیت کی حامل تھی اس کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ جنگِ عظیم سے دو دن بعد عالمِ باطن سے منصہ شہود میں آئی تھی ۔جائے پیدائش اس کی جاپان بتائی جاتی ہے لیکن عادتیں اس نے پاکستانیوں والی پائیں تھیں۔ بقول اقبال یہ ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقت قیام آیا والی بات تھی مطلب جب اس کا کام چلنے کا ہوتا تو یہ رک جاتی اور جب اسے روکنے کی کوشش کرتے تو یہ فراٹے بھرتے ہوئے چلی جاتی تھی (ویسے یہ فراٹے بھرنے والی بات میں نے بطور محاورہ استعمال کی ہے ورنہ آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ ایں خیال است محال است و جنوں)۔ بائیک کی وجہء ایجاد یہ بتائی گئی تھی کہ اس سے سواری کا کام لیا جائے گا لیکن جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے ہاں سواری کے علاوہ بھی اس سے بہت سے کام لیئے جاتے ہیں مثلاً ایک رمضان کی بات ہے کہ لوڈ شیڈنگ اپنے عروج پر تھی چنانچہ اس زمانے میں ہمارے محلے کے مولوی صاحب روزہ کھولنے کے لیئے اسی بائیک سے سائرن کا کام بھی لیا کرتے تھے غرور کی بات نہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ اللہ بخشے بائیک کی سپیڈ ایسی تھی کہ عموماً سائیکل والے مجھ سے ریس لگاتے اور جیت جایا کرتے تھے۔اکثر لوگ اسے چلتا دیکھ کر اللہ کی وحدانیت پر ایمان لے آتے تھے اور جب یہ بائیک اپنی موج میں چلا کرتی تھی تو اس کا ایک ایک کل پرزہ ایسی ایسی ہیبت ناک آوازیں نکالتا تھا کہ جسے سن کر بڑے بڑوں کا پتہ پانی اور کلیجہ منہ کو آ جاتا تھا محلے کی عورتیں اس کی آواز سے بچوں کو ڈراتی تھیں۔ اور بعض نا ہنجار تو اسے صورِ اسرافیل کا منی ٹریلر بھی کہنے سے باز نہ آتے تھے ۔
پرانی بائیک کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اسے چوری کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا آپ اسے بغیر لاک کیئے کہیں بھی جا سکتے ہیں اسے چور چوری نہیں کرتا ہاں اگر محکمہ آثارِ قدیمہ والے لے جائیں تو کچھ کہہ نہیں سکتے۔دوسری بات یہ کہ اسے کوئی مانگ کر بھی نہیں لے جاتا جو بھی اسے لے کر جاتا تھا بعد میں ضرور پچھتاتا تھا شروع میں کچھ دوستوں نے یہ حماقت کی تھی کہ مجھ سے موٹر سائئکل ادھار مانگ کر لے گئے لیکن جب واپس آئے تو سخت پریشان تھے ایک کہنے لگا کہ یار اس کا تو پلگ خراب تھا میں نے نیا ڈلوا دیا ہے ایک اور صاحب لے کر گئے تو بائیک واپس دیتے ہوئے بولے اگر تیرے پاس ٹھیک کرانے کے پیسے نہیں تو کسی سے مانگ لیا کر میں پوچھا کہ کیا ہوا ؟ تو وہ کہنے لگے ہونا کیا تھا نہ تو اس کا کلیچ کام کر رہا تھا نہ بیٹری میں پانی تھا اور تو اور اس کی بریکیں بھی خراب تھیں یہ سب ٹھیک کرانے کے باوجود بھی میں اس کے ساتھ پیدل آیا ہوں ۔ تو میں اسے جواب دیتے ہوئے بولا کہ بھائی میں نے پہلے ہی آپ کو بتا دیا تھا کہ میرے بائیک کو چلانا ہر کس ناکس کا کام نہیں ہے ۔
روز روزکی کل کل سے تنگ آ کر آخر میں نے پرانی شیشہ گاڑی بیچ کرایک نئی بائیک لے لی۔۔۔ شیشہ گڈی بیچنے کا یہ نقصان ہوا کہ میں پرانے دوستوں سے بچھڑ گیا پھر ایک دن بائیک چلاتے ہوئے میں نے سوچا بڑا عرصہ ہوا استاد جی سے ملاقات نہیں ہوئی ۔چلو آج جمیل استاد سے ملتے جاتے ہیں یہ سوچ کر میں نے بائیک کو جمیل آٹوز پر روکا دیکھا تو استاد جمیل جو کسی بایئک کا کام کر رہے تھے مجھے دیکھتے ہی اُٹھ کھڑے ہوئے پھر انہوں نے بڑی گہری نظروں سے میری طرف دیکھا اور نظروں ہی نظروں میں تولتے ہوئے بولے۔ شاہ جی کافی موٹے ہو گئے ہو تو میں ان سے کہنا لگا یہ سب نئے بائیک کا کمال ہے ۔میری بات سن کرجمیل استاد نے حسب معمول جیب سے نسوار کی پڑی نکالی ۔ پھر اس سے ایک چونڈی نسوار کو سلیکٹ کیا پھر اسے بڑی مہارت کے ساتھ اوپری ہونٹوں میں انجیکٹ کیا۔ اور مجھ سے مخاطب ہو کر بولے وہ کیسےجی؟ تو میں ان کو جواب دیتے ہوئے بولا وہ ایسے استاد جی کہ آپ کو معلوم ہے کہ پرانا بائیک مجھے ایک کلو میٹر اوپر بٹھاتا اور دو کلو میٹر پیدل چلاتا تھا یوں روزانہ تین چار کلو میٹر چلنے سے میری واک ہو جاتی تھی ۔اب یہ سب ختم ہو گیا ہے تو آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہوا زمانہ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleضمانت مسترد : خواجہ سعد رفیق بھائی سمیت گرفتار
Next Article ڈاکٹر تقی عابدی کی امجد فہمی ۔۔ شاکر حسین شاکر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 26, 2026

اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

اپریل 25, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.