Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»مولانا کی چڑھائی یا طالبان کا دوسرا جنم ؟ ۔۔شاہد راحیل خان
تجزیے

مولانا کی چڑھائی یا طالبان کا دوسرا جنم ؟ ۔۔شاہد راحیل خان

ایڈیٹراکتوبر 20, 20195 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مولانا فضل الرحمان نے پشاور کے جلسے میں جو کچھ کہا وہ شاید الیکٹرانک میڈیا نے تو پورا نہیں دکھایا مگر سوشل میڈیا پر مولانا کی تقریر کا جو کلپ وائرل ہواہے اس میں مولانا نے حقارت سے براہ راست فوج کے جرنیلوں کو مخاطب کرتے ہوئے ،کسی رکاوٹ کی صورت میں اپنا رخ فوج کی طرف موڑ دینے کا ببانگ دہل اعلان کرتے ہوئے یہ عندیہ اور تاثر دے دیا ہے کہ وہ پر امن طور پر اسلام آباد میں داخلے کی شرط پوری ہونے کے بعد مقتدر اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی اپنائیں گے تاکہ حالات حکومت وقت ہی نہیں لاءاینڈ آرڈر کے ذمہ دار اداروں کے بس سے بھی باہر ہو جائیں۔۔



مولانا کی اس تقریر اور طرز عمل نے پہلے سے موجود بہت سے سوالات کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔۔کیا مولانا ، پاکستان کا ملا عمر بننا چاہتے ہیں اور کیا مولانا کے مسلح جتھے میں موجود افراد آنے والے وقت میں طالبان کی صورت پاکستان میں دندناتے پھریں گے اور کیا آنے والے وقت میں پاکستان ، افغانستان جیسی صورت حال کا شکار ہو جائے گا۔جہاں فوج تو حکومت کی حفاظت کے لیئے سرگرم رہتی ہے مگر مسلح گروہ فوج سے متصادم رہتے ہیں۔ہم خوش فہمی میں مبتلا ہو کر یہ دعویٰ کرنے میں حق بجانب ہیں کہ پاکستان کی فوج ، افغانستان کی فوج سے زیادہ طاقت ور اور مضبوط ہے۔مگر کیا اس امر کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے کہ جس تواتر کے ساتھ پاک فوج کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے، وہ ساری ہاہاکار بےکار چلی جائے گی اور عوام پر اس کا کچھ اثر نہیں ہو گا۔



اس وقت فوج کے بارے میں اس گمان کو عوامی سطح پر مکمل یقین میں بدلنے کی بھرپور کوشش جاری ہے کہ فوج عمران خان کی پشت پر کھڑی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس بیانئے کی عوامی سطح پر پذیرائی کیا رنگ لائے گی۔ اس سوال کا جواب کچھ زیادہ مشکل نہیں ہے۔سن ستتر اور آج کے حالات میں بہت مماثلت ہے۔ ستتر میں بھٹو حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات سے شروع ہوا تھا۔ اس وقت بھی یہی تاثر تھا کہ حکومت کو فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے۔بھٹو حکومت کوچلتا کرنے سے ایک دو دن پہلے تک یہ گمان بھی نہیں کیا جا سکتا تھا کہ جنرل ضیاءاقتدار پر قبضہ کر لے گا۔ذالفقار علی بھٹو کو جنرل ضیا ءپر جتنا اعتماد تھا شاید عمران خان کو بھی جنرل باجوہ پر اتنا اعتماد نہ ہو۔مگر وقت نے یہ بھی دیکھا کہ لاہور میں فوج نے عوام پر گولی چلانے سے انکار کر دیا۔



اب آتے ہیں مولانا فضل الرحمان کے جارحانہ بیانات اور انداز کی طرف۔۔کیا یہ محض گیدڑ بھبھکیاں ہیں۔جن سے صرف نظر کیا جانا ہی بہتر ہے۔میرا خیال ہے کہ نہیں۔مولانا چاہیں گے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کسی نہ کسی طرح تصادم کی صورت پیدا ہو۔اگر ایسا نہیں ہوتا تو مولانا کی پیش قدمی کا جواز پیدا نہیں ہو گا۔۔یادش بخیر۔۔سن ستتر کی تحریک بھی انتخابی دھاندلی کے خلاف شروع ہو کر تحریک نفاذ نظام مصطفی میں بدل گئی تھی اور اس وقت کے بڑے بڑے نامی گرامی علمائے کرام اس تحریک کا ہراول دستہ بن گئے تھے۔نتیجہ یہ نکلا کہ ایک جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ایک ”امیر المومین“نے اقتدار پر غاصبانہ قبضہ جما لیا اور تمام علمائے وقت نے اس کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔یہ سب کچھ سیاست میں مذہب کے کارڈ کے استعمال سے ممکن ہوا۔ پاکستان کی سیاست میں مذہب کارڈ کا استعمال بڑی آسانی سے کیا جا سکتا ہے اور کیا جاتا رہا ہے ۔ کیونکہ پاکستان کو ایک نظریاتی مملکت قرار دے کر اس کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت اس کا سب سے طاقتور بیانیہ رہا ہے ۔یہ الگ بات کہ یہ مملکت نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرتے کرتے ، اپنی جغرافیائی سرحدیں ہی تبدیل کر بیٹھی۔خیر یہ ایک الگ موضوع ہے۔۔۔



سن ستتر میں ذوالفقار علی بھٹو اور اس کی جماعت پی پی پی کو تن تنہا تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کی مخالفت کا سامنا تھا۔اس حوالے سے آج صورت حال بالکل ویسی ہی ہے۔ حکومت کی بری کارکردگی پر ڈھیروں تنقید کے باوجو د امر واقع یہ ہے کہ آج عمران خان اور اس کی جماعت بھی تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کے مقابلے میں تنہا کھڑی ہے۔
مولانا کو اپنی پوری سیاسی زندگی میں اتنی شہرت اور اہمیت نہیں ملی ، جس کے مزے وہ آج کل لوٹ رہے ہیں۔۔کشمیر جیسا اہم مسئلہ پس منظر میں چلا گیا ہے ۔مولانا کے اسلامی مارچ کی گھن گرج کے ساتھ مارچ پاسٹ اور گارڈ آف آنر کا مظاہرہ کرتی ہوئی ان کی فورس کے روپ میں یہ جتھہ طالبان کا دوسرا جنم بھی ہو سکتا ہے۔اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ یہ جتھہ صرف مدرسوں کے معصوم طلبہ پر ہی مشتمل ہے۔ تربیت یافتہ طالبان کی اس میں شمولیت کا پہلو کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔اور میرے ذہن میں سب سے بڑا سوال یہ ابھرتا ہے کہ اگر یہ لوگ کسی طرح بھی کامیاب ہو گئے ،تو باقی لوگوں کا کیا بنے گا ؟



اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ یہ اپنے مخصوص اسلامی نظریئے سے اتفاق نہ کرنے والوں کو سکون و اطمینان سے جینے کا حق دیں گے۔میرے اس وہم سے قطع نظرسن ستتر میں پی ٹی وی سے نشر ہونے والے ” میرے عزیز ہموطنو“ کے الفاظ ابھی تک سماعتوں میں موجود ہیں۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ذوالفقار علی بھٹو مولانا فضل الرحمن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیراعظم نیازی کا گھیراؤ ، اسٹیبلشمنٹ کا امتحان ؟۔۔ ارشد بٹ( اوسلو)
Next Article پاکستانی ڈاکٹر ملک کیوں چھوڑ رہے ہیں‌؟:‌ گونج / ڈاکٹر عفان قیصر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

سولہ دسمبر یومِ سیاہ ، چار اپریل یومِ سیاہ تر : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 3, 2026

بھٹو کا قتل دراصل تہذیب کا قتل ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم

اپریل 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.