Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاہد راحیل خان»فضل الرحمان ، راگ درباری اور ہلکی پھلکی موسیقی ۔۔ شاہد راحیل خان
شاہد راحیل خان

فضل الرحمان ، راگ درباری اور ہلکی پھلکی موسیقی ۔۔ شاہد راحیل خان

ایڈیٹرمارچ 8, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مولانا فضل الرحمان ،گزشتہ الیکشن میں ہارنے کے بعد سے بہت بھنائے ہوئے ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ وہ الیکشن ہارے نہیں ،ہرائے گئے ہیں۔وہ ایک مذہبی اور سیاسی ملغوبے پرمبنی جماعت کے اسی طرح تا حیات سربراہ بھی ہیں ، جس طرح دیگر سیاسی جماعتوں کے تا حیات سربراہ ۔۔بادشاہ کا بیٹا بادشاہ۔۔اس وقت تک ،جب تک اس کے اپنے بھائی اس سے یہ منصب چھین نہ لیں۔
خیر۔مولانا نے دو دن پہلے ایک بیان دیا کہ اب اس امانت کا راز فاش کرنے کا وقت آگیا ہے ، جو انہیں دھرنا ختم کرنے کے لیئے دی گئی تھی۔ایسا ہی ایک راز جس نے تاشقند معاہدہ میں بھارتی وزیر اعظم لال بہادر شاستری اور پاکستانی فیلڈ مارشل صدر ایوب خان، کے مابین ہونے والی ملاقات میں جنم لیا تھا،کے افشاءکے وعدے نے ذوالفقار علی بھٹو کو سیاست میں جو رفعت بخشی ، وہ آج تک کسی پاکستانی سیاست دان کو نصیب نہیں ہوئی ۔ مولانا نے جب دھرنے کی صورت میں اسلام آباد پر چڑھائی کی تھی تو عام خیال یہ تھا کہ مولاناکو امانت علی، سلامت علی کی حمایت حاصل ہے۔ مگر مولاناکے دھرنے کے ساتھ کچھ ایسا سلوک ہوا کہ ۔۔”’کھیر پکائی جتن سے ، چرخا دیا جلا۔۔آیا کتا کھا گیا ، تو بیٹھی ڈھول بجا۔۔“
امانت علی ،سلامت علی بر صغیر میں موسیقی کے بہت بڑے نام ہیں۔ایسے نام جو فن موسیقی کے ساتوں سروں پر عبور رکھتے تھے۔پاکستانی سیاست میں چوہدری گھرانہ ایک ایسا گھرانہ ہے جو پاکستانی سیاست کے تمام سروں کا مکمل شعور رکھتا ہے۔بے ہنگم سر نہیں لگاتا، بلکہ ہر سر کا بر محل استعمال کرتا ہے۔ اس سیاسی استاد گھرانے کے سر خیل چوہدری شجاعت گو کہ کبھی کبھار سہانے موسم میں راگ ملہار بھی گنگنا لیتے ہیں، مگر راگ درباری ان کا پسندیدہ راگ ہے،جس پر وہ مکمل مہارت رکھتے ہیں۔ اسی لیئے مولانا کے اس اعلان کے ساتھ ہی۔ کہ اب وقت آگیا ہے۔کہ امانت کا راز فاش کر دیا جائے ۔اور قوم کو بتایا جائے کہ امانت کس نے دی تھی۔پاکستانی سیاست کے سر شناس چوہدری شجاعت کو احساس ہو گیا کہ مولانا اب غلط سر لگا رہے ہیں۔جس سے اقتدار کی ساری راگنی بے سر ہی نہیں بے تال بھی ہو جانے کو خدشہ پیدا ہو جائے گا ۔
چنانچہ چوہدری شجاعت صاحب نے فوری طور پر فون اٹھایا اور مولانا فضل الرحمان سے گزارش کی کہ ابھی ہلکی پھلکی موسیقی سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔امانت علی، سلامت علی پر پھر بات کر لیں گے۔یہ کام چھوٹے چوہدری صاحب پرویز الہیٰ سے بھی لیا جا سکتاتھا مگر امانت علی،سلامت علی جانتے ہیں کہ چھوٹے چوہدری صاحب کبھی کبھی کچا سر لگا کر بد مزہ بھی کر دیتے ہیں۔
پاکستان کی سیاسی موسیقی میں چوہدری گھرانے کی مہارت کو سب مانتے ہیں۔اور اعتراف کرتے ہیں کے کون سا سیاسی سر کب ، کہاں اور کیسے لگانا ہے ، اس فن میں کوئی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ہاں۔ یہ الگ بات ہے کہ ایک اور گھرانہ جو شوقیہ فنکار کے طور پر پاکستانی سیاست میں وارد ہوا تھا۔ان کے کومل سر وں کا امانت علی،سلامت علی سے کچھ ایسا تال میل ہوا ، کہ پاکستانی سیاست میں ایک عرصہ تک ”’تال سے تال ملا“‘والاگیت قومی نغمے کی طرح گونجتا رہا ۔امانت علی، سلامت علی بلاشبہ فن موسیقی کابہت بڑا نام ہیں اور بار بار”’تال سے تال ملا“‘ کی دہائی دینے کے باوجود جب شوقیہ فنکاربے تال ہی نہیں بے سرے بھی ہوگئے تو شاید عالم بالا ہی سے آنے والے پیغام کی بدولت شوقیہ فنکاروں سے باجے اور طبلے واپس لے کر نئے فنکاروں کو اسی طرح موقع دیاگیا جیسے فلم چکوری کے پہلے ہیرو مصطفی کے نخرے دکھانے پر ہدایت کار احتشام نے صرف ایک گیت گانے کے لیئے آنے والے گلوکار نذیر بیگ کو محض دلیپ کمار کاکچھ کچھ ہمشکل ہونے اور ہو بہو نقل کرنے کی بناءپر ندیم بنا کر فلم چکوری کا ہیرو بنا دیا تھا۔اب عام سی کہانی پر مشتمل فلم چکوری ہٹ اور ندیم سپر ہٹ ہو گیا تو یہ ندیم اور احتشام دونوں کے اچھے نصیب تھے۔
ہمارے ہدایت کاروں کو بھی کوئی نیا سکرپٹ تو میسر نہ آسکا۔اسی پرانے سکرپٹ کی نوک پلک درست کر کے بنائی جانے والی نئی سیاسی فلم کاصرف نیا ہیرو جس نے کبھی کسی فلم میں ایکسٹرا کے طور بھی کام نہیں کیا تھا، ہی نہیں ، فلم کی پوری کاسٹ ہی فلاپ دکھائی دے رہی ہے۔ممکن ہے چوہدری شجاعت اپنے تجربے کی بنیاد پر ، امانت علی، سلامت علی سے مشورے کے بعد کچھ ایسے گیت اس فلاپ فلم میں ڈالنے میں کامیاب ہو جائیں ،جو ہٹ ہو کر فلم کو مکمل فلاپ ہونے سے بچا لیں۔اور اس پر مہر تصدیق ثبت ہو جائے کہ فنکار خود نہیں بولتا۔اس کا فن بولتا ہے۔””میں نی بولدی۔۔میرے اچ میرایار بولدا۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدلّی میں ؁ 08 ء کی ایک نظم ۔۔ احمد ہمیش
Next Article خواتین کے عالمی دن پر بھارت کو شکست : ویمنز ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے نام ۔۔ عمران عثمانی کی رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.