Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاہد راحیل خان»دے جا سخیا ” راہےخدا “ ۔۔ شاہد راحیل خان
شاہد راحیل خان

دے جا سخیا ” راہےخدا “ ۔۔ شاہد راحیل خان

ایڈیٹراپریل 1, 20205 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz and imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بچپن میں ہماری گلی سے ایک اندھا فقیر گزرا کرتا تھا، جس کے آگے آگے ایک نو عمر میلا کچیلاسا لڑکا ہوتا تھا، اندھا فقیر ایک ہاتھ لڑکے کے کاندھے پر رکھے اور دوسرے ہاتھ میں سوٹی پکڑے آہستہ آہستہ چلتا ہوا صدا بلند کرتا جاتا تھا۔”’دے جا سخیا ،راہے خدا ،تیرا للہ ہی بوٹا لاوے گا“‘۔ اس کے بعد سکول میں جب اردو کی کلاس کے ٹیچرمیر درد کی غزل کے ایک شعر ”فقیرانہ آئے، صدا کر چلے۔۔میاں خوش رہو ،ہم دعا کر چلے“ کی تشریح کرواتے تو ہمیں پھر وہی اندھا فقیر یاد آنے لگتا۔اس طرح ایک فقیرانہ صدا ، خواہ وہ اندھے فقیر کی تھی یا ایک شاعر کی۔ہماری یاداشت میں ہمیشہ کے لیئے محفوظ ہو کر رہ گئی۔
لفظ چندہ سے ہماری شناسائی مسجد میں رکھے ہوئے اس بکس کی معرفت ہوئی جس پر تالا پڑا ہوا ہوتا تھا اور سرخ روشنائی سے جلی حروف میں لکھا ہوا ہوتا تھا”’مسجد کا چندہ اس میں ڈالیئے۔ بحکم مسجد انتظامیہ“۔یوں ہمیں چندہ کا اصلی مطلب سمجھ میں آیا ورنہ ہم تو اپنے آپ کو ”چندہ“ سمجھتے تھے کہ والدہ صاحبہ جب کچھ زیادہ پیار کے موڈ میں ہوتیں تو ہماری کسی بے جا ضد کے باوجود پیار سے”’آجامیرے چندہ۔آجا“۔کہہ کر بلایا کرتی تھیں۔خواتین کو کڑھائی سلائی سکھانے والی ایک فلاحی تنظیم ہوا کرتی تھی۔”’اپوا“‘جو بیگم رعنا لیاقت علی خان ( سابق وزیر اعظم اور شہید ملت کی بیوہ)کی سربراہی میں فعال ہوا کرتی تھی ۔یہ تنظیم غریب اور بے سہارا بچیوں کی شادی کے انتظامات بھی کیا کرتی تھی۔اس کی کارکن بھی کبھی کبھار مخیر حضرات سے چندے کی اپیل کیا کرتی تھیں۔یہ تھا چندے کا عوامی پس منظر۔
سرکار کی طرف سے چندے کی دہائی ہم نے پہلی بار ایوبی دور میں سن پینسٹھ کی جنگ کے دوران سنی۔اس وقت سرکا رکی طرف سے ایک نعرہ سامنے آیا”’ایک پیسہ۔ایک ٹینک“‘۔اس وقت پاکستان کی کل آبادی (مغربی و مشرقی پاکستان دونوں کو ملا کر) دس کروڑ بتائی جاتی تھی ، اور ایک روپے میں ایک سو پیسے ہوتے تھے، جنہیں ٹیڈی پیسے کہا جاتا تھا۔ اس طرح قوم کو یہ پیغام دیا جاتا تھا کہ اگر قوم کاہر فرد ایک ٹیڈی پیسہ بھی چندہ دے تو اس سے بھارت کے دانت کھٹے کرنے کے لیئے ایک ٹینک خریدا جا سکتا ہے۔قوم کی طرح ہم بھی لڑکپن کے دور میں ہی چندے کی افادیت کے قائل ہو گئے تھے۔
اس کے بعد کے ادوار میں ، ہمیں نہیں یاد کہ کسی حکومت کو سرکاری سطح پر چندے کی ضرورت محسوس ہوئی ہو۔بڑی مدت کے بعدمیاں نواز شریف نوے کی دہائی میں ”’قرض اتارو۔ملک سنوارو“‘کی سرکاری فقیرانہ صدا لگا کر قوم کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کسی کامیاب فلم کے کھڑکی توڑ ہفتے کی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔اسی زمانے میں ہمارے موجودہ وزیر اعظم عمران خان بھی،اپنی پرسنلیٹی کیش کرواکر چندہ اکٹھا کرنے کی مہم میں مصروف تھے۔پاکستانی عوام نے سرکاری اور غیر سرکاری دونوں فقیرانہ صداﺅں کی لاج رکھی۔اور دونوں کی جھولیاں بھر دیں۔ایک نے تو کینسر ہسپتال بنا دیا ۔مگر دوسرا، ابن انشاءکا یہ شعر ”’جس جھولی میں سو چھید ہوئے۔ اس جھولی کاپھیلانا کیا“‘گنگناتا ہوا ،جھولی سمیٹ گر اور گدڑی لپیٹ کر جدہ جا بسا۔اب ملک کی عنان اقتدار عمران خان کے ہاتھ میں ہے، اور کہتے ہیں کہ ان کی جھولی میں کوئی چھید تو نہیں۔مگر ان کے مصاحبین کی جھولیوں ہی نہیں ،نیتوں میں بھی بڑے بڑے سوراخ ہیں۔
یہ بھی کہتے ہیں کہ، مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جا سکتا۔مگر پاکستانی عوام تو بار بار ڈسے جا رہے ہیں۔تو ثابت یہ ہوا کہ ہم گنہگار لوگ مومن کی تعریف پر پورے ہی نہیں اترتے۔خیر۔ اس جملہ معترضہ کے بعد عرض یہ ہے کہ ہمارے وزیر اعظم عمران خان فقیرانہ صدا لگا کر جھولی پھیلانے میں خاصا وسیع اور کامیاب تجربہ رکھتے ہیں۔چنانچہ انہوں اقتدار سنبھالتے ہی اپنے تجربے کو بروئے کار لانا شروع کر دیاتھا۔بیرون ملک ”میرے پاکستانیو“ کی صدا بے نوا بلکہ صدا بصحرا ثابت ہونے پر ”’ڈیم بناﺅ۔ملک بچاﺅ“کے تجربے میں سنا ہے دس ارب روپے (دروغ بر گردن راوی)اکھٹے کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ ”قرض اتارو۔ ملک سنوارو“کی طرح”ڈیم بناﺅ۔ملک بچاﺅ“کی فقیرانہ صداﺅں کے نتیجے میں جمع ہونے والا مال کہاں ہے؟ کوئی جانتا ہو تو قوم کو ضرور بتائے۔اب کرونا سے ڈرنا نہیں۔ لڑنا ہے،کا عزم صمیم لیئے ، وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور اکاﺅنٹ برائے چندہ کھول کر سرکاری فقیرانہ صدا بلند کر دی ہے۔ ”’دے جا سخیا راہے خدا ۔تیرا اللہ ہی بوٹا لاوے گا“‘اور اس میں پھر”میرے (ملکی و غیر ملکی) پاکستانیو“کو چندہ جمع کرانے کی اپیل اسی انداز میں کی ہے جیسے مسجد کے چندے والے بکس پر چندے کی اپیل کے آخر میں لکھا ہوا ہوتا ہے”’بحکم مسجد انتظامیہ “‘۔۔ جبکہ میرے غیر ملکی بھائی بہن تو اس وقت خود ہم سے زیادہ مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان کورونا وائرس نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا : بھوک سے مر تے محنت کش اور حکومت کے دلاسے ۔۔ ارشد چوہدری
Next Article کرونا وائرس: تبلیغی جماعتوں کو روکتے روکتے دیر ہوگئی ۔۔ ارشد چوہدری کی رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.