Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»کرونا وائرس: تبلیغی جماعتوں کو روکتے روکتے دیر ہوگئی ۔۔ ارشد چوہدری کی رپورٹ
ارشد چوہدری

کرونا وائرس: تبلیغی جماعتوں کو روکتے روکتے دیر ہوگئی ۔۔ ارشد چوہدری کی رپورٹ

ایڈیٹراپریل 1, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
abdali mosque
جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے تبلیغی مرکز ابدالی مسجد ملتان میں جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے ۔
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا (کورونا) وائرس کی وبا خطرناک حد تک پھیل چکی ہے اور ابھی تک لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلے کے علاوہ اس وبا پر قابو پانے کا کوئی حل سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب پاکستان میں تاثر قائم ہے کہ اس وبا کے پھیلاؤ کا سبب دوسرے ملکوں سے واپس آنے والے شہری بنے کیونکہ جتنے افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ان میں بڑی تعدادایران اور سعودی عرب سے آنے والے زائرین کی تھی۔
علاوہ ازیں گذشتہ ہفتے معلوم ہوا کہ لاہور کے قریبی شہر رائیونڈ میں ہونے والے تبلیغی جماعت کے سالانہ بین الاقوامی اجتماع اور وہاں سے ملک بھر میں تبلیغ کے لیے جانے والے قافلوں کے شرکا میں بھی اس وائرس کے پھیلنے کی تصدیق ہوئی۔
اجتماعات پر پابندی کے باوجود لاکھوں افراد پر مشتمل یہ اجتماع دو روز تک جاری رہا جس میں غیر ملکی بھی شریک تھے۔ اس کے بعد حکومت کی درخواست پر یہ اجتماع منسوخ کر دیا گیا لیکن قافلے ملک بھر میں تبلیغ کی غرض سے روانہ ہوگئے۔اب ان قافلوں کو بھی مختلف علاقوں کی مساجد میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور جن لوگوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے، انہیں واپس گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
رائیونڈ میں اجتماع کو روکا کیوں نہ جاسکا؟
تبلیغ اسلام کے لیے بنائی گئی پاکستان کی عالمگیر تنظیم تبلیغی جماعت کئی سالوں سے لاہور کے قریبی شہر رائیونڈ میں ہر سال اجتماع منعقد کرتی ہے، جس میں نہ صرف مقامی بلکہ دیگر ممالک سے بھی لوگ شرکت کرتے ہیں۔
اس سال مارچ کے آخر میں تین روزہ اجتماع شیڈول کے مطابق منعقد کیا گیا جبکہ اس سے پہلے ہی چین، امریکہ اور یورپ سمیت پاکستان میں بھی اجتماعات پر پاپندی لگ چکی تھی۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انہیں اجازت کس نے دی؟ اس سوال کے جواب میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید نے بتایا کہ ‘جب اجتماع کا انعقاد ہوا تو اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ یہ اس طرح بھی پھیل سکتا ہے۔ اس وقت پھیلاؤ میں اتنی تیزی بھی نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ تبلیغی جماعت کی انتظامیہ نے معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز کیا لیکن جب حکومت کو ادراک ہوا تو اجتماع کی پہلی نشست کے بعد ہی انتظامیہ سے درخواست کی گئی کہ وہ اجتماع منسوخ کر دیں تو انہوں نے اسے فوری منسوخ کردیا۔’
مسرت جمشید نے مزید بتایا: ‘لیکن ان کے قافلے ملک بھر میں روانہ ہوگئے جس سے تبلیغی جماعت کے مرکز رائیونڈ اور کئی دوسرے شہروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تو جتنے افراد میں وائرس پایا گیا انہیں ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ باقی کو مساجد میں ہی 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔’
انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر، سعودی عرب سے آنے والوں یا تبلیغی جماعت کے اراکین کو اس لیے ذمہ دار قرار نہیں دے سکتے کہ وہ جان بوجھ کر نہیں بلکہ قدرتی طور پر موجب بنے۔’
مسرت جمشید نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ‘ہم علیحدہ سے ان افراد میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بتانے کی بجائے کُل تعداد بتارہے ہیں تاکہ اس سے فرقہ واریت کی ہوا نہ پھیلے۔’
انہوں نے کہا کہ ‘زائرین ہوں یا تبلیغی جماعت کے اراکین، حکومت کے لیے سب برابر ہیں، انہیں مکمل طور پر طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔ جن کو علیحدہ رکھا گیا ہے انہیں 14 دن بعد معمول کے مطابق واپس جانے کی اجازت ہوگی۔ اس معاملے میں تبلیغی جماعت کی انتظامیہ بھی تعاون کر رہی ہے۔’
تبلیغی جماعت انتظامیہ کی حکمت عملی
تبلیغی جماعت کے مرکز اور مختلف شہروں میں جانے والے قافلوں سے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ خود بھی متحرک دکھائی دے رہی ہے۔ تبلیغی جماعت کے مرکزی ترجمان نعیم بٹ نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم نے معمول کے مطابق اجتماع کا انعقاد کیا اور جب حکومت کی جانب سے منسوخی کی ہدایت آئی تو منسوخ کردیا لیکن اندرون و بیرون ملک سے یہاں آنے والے شرکا اپنے قافلے لے کر روانہ ہوتے گئے جبکہ بیشتر کو منع کردیا گیا تھا۔’
انہوں نے بتایا کہ ‘یہاں سے قافلوں کی روانگی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر بھی ہوتی کیونکہ اراکین اپنے صوبائی یا ضلعی عہدیداروں کو اعتماد میں لے کر روانہ ہوجاتے ہیں۔’
نعیم بٹ کے مطابق: ‘ہم نے رائیونڈ مرکز میں بھی حکومت کو ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی اور جن افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی انہیں ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ سینکڑوں افراد کو قرنطینہ سینٹرز بھیج دیاگیا۔’انہوں نے بتایا کہ پانچ سو افراد کو کالا شاہ کاکو قرنطینہ سینڑ میں رکھا گیا ہے، جن میں بیشتر غیر ملکی اراکین ہیں جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد رائیونڈ میں ہی قرنطینہ سینٹر میں موجود ہیں۔
نعیم بٹ نے کہا کہ ‘یہ عالمی وبا ہے، کوئی بھی جان بوجھ کر اپنی یا دوسروں کی جان خطرے میں نہیں ڈالتا، اس لیے اس کے پھیلاؤ کا سبب روکنے کے ساتھ ساتھ سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔’انہوں نے مزید بتایا کہ ‘جن علاقوں میں تبلیغی قافلوں کو روک کر 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رہنے کو کہا گیا ہے، وہ وہیں موجود ہیں جبکہ جن کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، وہ تمام قافلے اور شرکا واپس گھروں کو بھیجے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ نے سب کو واپسی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔’
ملتان میں بھی تبلیغی جماعت کے مرکز اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں جہاں تبلیغی جماعت کے قافلے موجود ہیں، انہیں 14 دن کے لیے روک دیا گیا ہے۔ چند روز پہلے لیہ میں تبلیغی جماعت کے قافلے میں شریک صوابی کے ایک شہری نے مسجد سے باہر جانے کی کوشش میں ناکامی پر ایس ایچ او کو چھری مار کر زخمی کردیا تھا، جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تبلیغی جماعت کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدے جا سخیا ” راہےخدا “ ۔۔ شاہد راحیل خان
Next Article جنت کی خواہش میں دوزخ کاٹنے والوں کا گلہ : صدائے عدل/قیصرعباس صابر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ملتان میں تبلیغی جماعت کی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی : 5 ہلاک 7 زخمی

فروری 21, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا فروری 9, 2026
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ فروری 8, 2026
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم فروری 8, 2026
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ فروری 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.