ملتان ۔۔سینیئر فوٹو گرافر اور روزنامہ حیرت کے اٰیڈیٹر شیخ محمد امین دو مئی جمعہ کے روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ شیخ محمد امین کی عمر 75 برس تھی اور وہ طویل عرصہ سے صاحب فراش تھے ۔شیخ محمد امین فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور ملتان پریس کلب سمیت کئی صحافتی تنظیموں کے مختلف عہدوں پر بھی فائز رہے ۔ پل شوالہ کے قریب شاہد فوٹو سٹوڈیو ان کا مرکز تھا ۔ وہ ایک طویل عرسہ تک روزنامہ سنگ میل اور بعد ازاں دیگر کئی اخبارات کے پریس فوٹو گرافر رہے ۔
وہ محمد شاہد بشیر ، عابد بشیر ، ڈاکٹر زاہد بشیر ، پروفیسر ساجد بشیر ، فوٹو جرنلسٹ خالد بشیر کے والد تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ بعد نماز عصر G p o گراؤنڈ ملتان میں ادا کی جائے گی
فیس بک کمینٹ

