سکھر : 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 13 ہلاکتیں، مجموعی اموات 306 تک پہنچ گئیں ۔ پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں سیلاب کی وجہ سے 13 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اب تک سندھ بھر میں مجموعی طور پر 306 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دادو، مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار، شہید بینظیر آباد اور نوشہرو فیروز میں پانچ بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے۔دوسری جانب اسی دورانیے میں 75 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ ایک لاکھ 37 ہزار مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 80 فیصد نقصانات لاڑکانہ میں ہوئے ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )
فیس بک کمینٹ