Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سندھ میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران تین افراد ہلاک، پانچ زخمی
اہم خبریں

سندھ میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران تین افراد ہلاک، پانچ زخمی

ایڈیٹرستمبر 28, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rangers
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نواب شاہ : پاکستان کے صوبہ سندھ میں سکرنڈ شہر سے 12 کلومیٹر دور کچے کے قصبے میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی کے دوران فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔اس واقعے کے بارے میں، جو کچے کے قریب ماڑی جبلانی میں جمعرات کی دوپہر کو پیش آیا، مقامی افراد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موقف بالکل مختلف ہے۔
ایس ایس پی نواب شاہ کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سکرنڈ کے قریب ماڑی جلبانی میں ’قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی تھی جس کے دوران دیہاتیوں نے پولیس اور رینجرز پر حملہ کر دیا جس میں تین رینجرز اہلکار زخمی ہوئے اور پھر پولیس اور رینجرز کی جوابی فائرنگ میں تین افراد جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔‘تاہم متاثرین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ رینجرز نے نہتے افراد پر فائرنگ کی۔
اس واقعے کے بعد ہلاک ہونے والوں اور زخمی افراد کو ڈاٹسن پک اپ اور چنگچی رکشوں کے ذریعے نواب شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب ماڑی جلبانی گاؤں کے رہائشیوں نے لاشوں سمیت قومی شاہراہ پر دھرنا دے رکھا ہے جس میں شہر کی سیاسی سماجی تنظیمیں بھی شامل ہو چکی ہیں۔
حاجی گل جلبانی سندھ میں کچے کے قریب ماڑی جلبانی کے رہائشی ہیں۔انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’دوپہر تقریبا دو بجے کا وقت تھا جب رینجرز اور پولیس کی وردیوں میں ملبوس اہلکار سات آٹھ گاڑیوں میں ان کے گاؤں پہنچے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’پہلے تو لوگ یہ سمجھے کہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے اور شاید یہ اہلکار اسی سلسلے میں آئے ہیں۔ لیکن بعد میں ان کا دوسرا روپ سامنے آیا۔‘
حاجی گل جلبانی نے بتایا کہ ’رینجرز اور پولیس اہلکار گلیوں اور محلوں میں جانے لگے اور ان کے ساتھ ایک نوجوان لڑکا تھا جس کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ وہ اس نوجوان کو گھروں کی نشاندہی کرنے کے لیے کہہ رہے تھے۔‘
انھوں نے کہا کہ اس موقعے پر ’مقامی لوگوں نے کہا کہ وہ پردہ دار ہیں اور اپنے گھروں میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو اس طرح داخل ہونے نہیں دیں گے۔‘
اسی موقع پر حاجی گل جلبانی کے مطابق مقامی افراد اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی جس میں ان کے چار لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
مقامی افراد کے موقف کے برعکس پولیس اور رینجرز کا اس واقعے پر موقف بلکل مختلف ہے۔نواب شاہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری میں مزاحمت ہوئی جس کے دوران رینجرز اہلکار زخمی ہوئے اور اس کے بعد رینجرز نے فائرنگ کی۔
رینجرز کے ترجمان کی جانب سے بھی اس واقعے پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ رینجرز اور پولیس نے خفیہ ادارے کی اطلاع پر شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کے موجودگی پر آپریشن کیا تھا۔رینجرز کے بیان کے مطابق خفیہ ادارے کی جانب سے ہائی ویلیو ملزمان کی موجودگی کی اطلاع تھی اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ان ملزمان کے پاس دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ہے۔
ترجمان کا دعویٰ ہے کہ رینجرز اور پولیس کو دیکھتے ہی شرپسند عناصر نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں رینجرز کے چار جوان زخمی ہو گئے۔رینجرز کا دعوی ہے کہ پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
بی بی سی نے سندھ کے نگران وزیر داخلہ بریگیڈیئر حارث نواز سے سندھ حکومت کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تاہم ان کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔تاہم پاکستان کے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ حارث نواز نے کہا ہے کہ رینجرز اور پولیس نے ’ایک خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تھی جس میں دو مشتبہ افراد مارے گئے اور چار رینجرز اہلکار زخمی ہوئے۔‘
واضح رہے کہ سندھ میں کچے کے علاقے میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف آپریشن کچھ عرصہ سے جاری ہے۔حاجی گل جلبانی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہاں سارے لوگ چھوٹے کاشت کار اور کسان ہیں۔‘
انھوں نے دعوی کیا کہ ’ہلاک یا زخمی ہونے والے کسی ایک بندے پر بھی ایف آئی آر تو دور کی بات کسی تھانے میں کوئی شکایت کی درخواست بھی نہیں ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اگر گاؤں میں جرائم پیشہ افراد ہوتے تو کم از کم پولیس کے پاس کوئی ریکارڈ تو موجود ہوتا۔‘
ادھر قوم پرست جماعت سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے ’ووٹروں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔‘
انھوں نے ایس ایس پی نواب شاہ کے بیان کو مسترد کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ ’بے قصور لوگوں کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رینجرز فائرنگ کچے کے علاقے
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآنکھوں کے جعلی انجیکشن سپلائی کرنے والا عارف والا سےگرفتار : ملتان میں دو مقدمےدرج
Next Article حیرت کدے میں حیرت ۔۔ایک فکر افروز کتاب کا ظہور : رضا مہدی باقری کا تبصرہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتے ہیں، دشمن کو مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیر اعظم

مئی 7, 2025

بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں

مئی 5, 2025

شیخوپورہ: غیرملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ سے ملازم جاں بحق

اپریل 15, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.