Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»سندھ میں خواتین اسسٹنٹ کمشنروں کی تعداد 17 ہو گئی
جہان نسواں / فنون لطیفہ

سندھ میں خواتین اسسٹنٹ کمشنروں کی تعداد 17 ہو گئی

ایڈیٹرستمبر 25, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : سندھ میں چھ خواتین کو مختلف تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے جس کے بعد صوبے بھر میں خواتین اسسٹنٹ کمشنرز کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
سندھ میں کمشنریٹ نظام برطانوی دور حکومت سے رائج ہے۔ سابق فوجی آمر پرویز مشرف نے 2001 میں تبدیل کر کے ناظمی نظام متعارف کرایا تھا جسے سندھ حکومت نے 2011 میں ختم کر کے دوبارہ کمشنریٹ نظام متعارف کرایا۔ کمشنریٹ نظام میں تحصیل پر اسسٹنٹ کمشنر، ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر اور ڈویژن لیول پر کمشنر مقرر ہوتا ہے۔
اسسنٹنٹ کمشنر تحصیل میں حکومت کے نمائندے کے طور پر کام کرتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کو روینیو مجسٹریٹ کی طاقت حاصل ہوتی ہے اور تحصیل کی سطح پر یہ پوسٹ ایک خاصی چیلینجنگ پوسٹ ہوتی ہے۔
ان ذمہ داریوں میں ریونیو ایڈمنسٹریشن کو اسسٹنٹ کلیکٹر کی حیثیت سے کام کرنا ہوتا ہے۔ تحصیل میں روزمرہ کے استعمال کی اشیا اور اشیا خورد نوش کے معیار اور قیمتوں کا کنٹرول کرنا، پولیو اور دیگر ویکسین کی ٹیموں کو سنبھالنا، تجاوزات ہٹانا، ٹریفک کا پلان، امن امان کی صورت حال پر کنٹرول کرانا، بس اڈوں اور دیگر مقامات کو بھی سنبھالنا ہوتا ہے۔
شمالی سندھ میں غیرت کے نام پر قتل، اغوا برائے تاوان، قبائلی جھگڑوں اور کچے کے ڈاکوؤں کے باعث حساس سمجھے جانے والے ضلع گھوٹکی کی تحصیل خان گڑھ میں بطور اسسٹنٹ کمشنر ردا زہرہ تالپور کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ ان کی والدہ بھی مٹیاری ضلع کی ایڈمنسٹریشن میں بیوروکریٹ ہیں۔
ردا زہرہ تالپور نے کہا: ’میں پہلی بار تحصیل ڈہرکی ضلع گھوٹکی میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور نامزد ہوئی تو ابتدا میں لوگوں کو انتہائی حیرت ہوتی تھی کہ خاتون اس عہدے پر کیسے کام کریں گی؟ مگر بعد میں لوگوں نے انتہائی مثبت ردعمل دیا۔
’جب میرا تبادلہ ڈہرکی سے خان گڑھ ہوا تو ڈہرکی کے لوگوں کو دکھ ہوا کہ میرا تبادلہ کیوں ہوا؟‘
انہوں نے کہا کہ بہت سی خواتین خاص طور سکول کی طالبات اور خواتین اساتذہ ان ے ملنے آتی ہیں۔ طالبات پوچھتی ہیں کہ وہ کس طرح اسسٹنٹ کمشنر بن سکتی ہیں۔
شاہدہ پروین جامڑو نے بطور اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص تحصیل دو سال سے زائد عرصے تک کام کیا اور انہیں حال ہی میں شہدادپور ضلع سانگھڑ ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔
میرپورخاص کے سینیئر صحافی ہاشم شر نے شاہدہ پروین جامڑو کے بطور اسسٹنٹ کمشنر کام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ، ’میرپور خاص کی تاریخ میں ایسا اسسٹنٹ کمشنر آج تک نہیں آیا جس نے عوامی مفادات میں اتنا کام کیا۔‘ ہاشم شر نے کہا: ’شاہدہ پروین جامڑو نے مارکیٹ یونین کے دباؤ اور شدید احتجاج کے باوجود بڑے پیمانے پر تجازوات ہٹائے۔ ذخیرہ اندازی کرنے والے کے خلاف موثر اقدامات کیے۔ دودھ، دہی، فروٹ اور دیگر اشیا خوردنوش کے غیرمعیاری اور زیادہ قیمت لینے والوں کے چالان کیے اور دکانیں سیل کیں۔‘
ہاشم شر نے کہا: ’انہوں نے روینیو مجسٹریٹ کی پاور کا بھرپور استعمال کیا۔ ان پر بہت زیادہ پریشر تھا مگر انہوں نے کوئی دباؤ نہیں لیا اوربھرپور کام کیا۔‘
نئی نوٹی فکیشن کے تحت ان خواتین بیوروکریٹس کی حالیہ تعیناتی اب اس طرح ہوئی ہے:
شائستہ جبیں کو اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی ٹاؤن اور زارا زاہد کو اسسٹنٹ کمشنر صدر ٹاؤن کراچی مقرر کردیا گیا ہے۔
سائرہ خان سندھ میں محکمہ صحت کے لیے کام کرنے والے ادارے پاکستان پرائمری ہیلتھ انیشیٹو (پی پی ایچ آئی) میں بطور ڈسٹرکٹ مینیجر کام کر رہیں تھیں، انہیں ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری مقرر کردیا گیا۔جبکہ ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی رابیعہ سعید کو اسسٹنٹ کمشنر بدین مقرر کردیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یا اے ڈی سی ٹو کورنگی ندا سمن کو ٹرانسفر کرکے آرام باغ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں اسسٹنٹ کمشنر مقرر کردیا گیا۔ زینب جہان داد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یا اے ڈی سی ٹو کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل تھیں انہیں ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی، ضلع کورنگی مقرر کردیا گیا۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر کام کرنے والی خواتین کو ٹرانسفر کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سجاول فاطمہ صائمہ کو کراچی ضلع ایسٹ کے منگھو پیر، زنیرہ جلیل کو کیماڑی سے سائٹ ٹاؤن، نیہا شاہ کو گلبرگ سے فیروز آباد ڈسٹرکٹ ایسٹ ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ٹاؤں عاصمہ بتول کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ کمشنر گارڈن ڈسٹرکٹ ساؤتھ، اسسٹنٹ کمشنر لیاری منتہا اظہر کو ایئرپورٹ ڈسٹرکٹ ملیر ٹرانسفر کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سارا امجد کو لیاقت آباد سے شاہ فیصل ٹاؤن ٹرانسفر کردیا گیا۔
کمشنر آفیس میں مقرر اسسٹنٹ کمشنر ثوبیہ فلک کو ٹرانفسر کر کے اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی مقرر کردیا گیا ۔کراچی کمشنر آفیس میں مقرر اسسٹنٹ کمشنر کائنات طفیل کو رتودیرو تحصیل ضلع لاڑکانہ تبدیل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد، کراچی عمیمہ سولنگی کو شجاع آباد ضلع میرپورخاص ٹرانسفر کردیا گیا۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا عمران خان کے علاوہ نواز شریف بھی انتخابات سے باہر رہیں گے؟
Next Article حامد میرکا کالم:لاپتہ بیٹے کی دکھی ماں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.