Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»ابن صفی زندہ ہے: فیض عام / سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ

ابن صفی زندہ ہے: فیض عام / سہیل وڑائچ

ایڈیٹرستمبر 3, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail warraich joins dunya news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کون کہتا ہے کہ ابن صفی مر گیا، ابن صفی اب بھی زندہ ہے۔ عمران سیریز بھی چل رہی ہے اور جاسوسی ناولوں کے تمام کردار بھی اسی طرح اپنا کام کر رہے ہیں۔ ہنودویہود کی سازشیں اب بھی اسی طرح جاری و ساری ہیں۔ ساری دنیا متحد ہو کر پاکستان کے لئے اب بھی معاشی مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ امریکہ نے 300 ملین ڈالر کی جو امداد بند کی ہے اس سے امریکہ کے پاکستان مخالف ارادے صاف ظاہر ہوتے ہیں۔
عوام خان کل بھی ابن صفی کی دنیا میں زندہ تھا اور آج بھی اسی دنیا میں زندہ ہے۔ وہ کل بھی افسانوی اور جاسوسی کہانیوں کو سچ سمجھتا تھا اور آج بھی انہیں سچ سمجھتا ہے، ملک و قوم بچانے کے لئے ابن صفی کا ہیرو عمران تھا اور آج عوام خان بھی دنیا بھر کا مقابلہ کرنے کے لئے عمران کو ہیرو سمجھتا ہے۔ کل کا افسانہ بھی یہی تھا کہ دنیا بھر کے یہود و ہنود اکٹھے ہو کر ہمارے ملک کے خلاف سازشیں تیار کر چکے ہیں۔ پاکستان میں ان کے سیاسی ایجنٹ اور حسینائیں، عوام خان کو جھانسے میں لانے کے لئے میدان میں اتر چکے ہیں۔ اسی جاسوسی دنیا سے یہ خبر بھی آئی ہے۔ آصف زرداری کو ڈاکٹر نے دوپہر کے کھانے میں دس ڈالر اور ہزار پاؤنڈ کا ملیدہ کھانے کا مشورہ دیا ہے اسی لئے وہ آج کل دوپہر کا کھانا عوام خان کے سامنے نہیں بلکہ چھپ کر کرتے ہیں۔ یہ بھی پتہ پڑا ہے کہ آصف زرداری نے سوئس بینکوں میں سرنگ لگا کر وہاں سے اپنے ڈالر غائب کر لئے ہیں۔ اسی جاسوسی کی دنیا کے جیمز بانڈ نے یہ بھی بتایا ہے آصف زرداری نے فرانس کا پرانا محل اور برطانیہ کا سرے محل دوبارہ سے آراستہ کروا لئے ہیں جونہی اعتزاز احسن صدر کا انتخاب ہاریں گے زرداری صاحب برطانیہ اور فرانس کے ’’سرکاری‘‘ دورے پر روانہ ہو جائیں گے۔ اسی ’’ابن صفات‘‘ میں ہیرو عمران کے ذمہ یہ لگا ہے کہ وہ ولن آصف زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکے اور چاہے پیٹ میں چاقو ہی کیوں نہ مارنا پڑے، پیٹ چاک کرکے کروڑوں ڈالر برآمد کرے جو آج کل زرداری صاحب دوپہر کے کھانے میں کھاتے ہیں۔
یہودی سازشوں کے حوالے سے فریدی سیریز کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ سنگ ھی نامی ولن دراصل پاکستان کا ایک نامور سیاستدان تھا جس نے اپنے اصلی نام کو چھپا کر سنگ ھی کے نام سے خود کو مشہور کیا ہوا تھا۔ جونہی منی ٹریل کے ذریعے سے منی لانڈرنگ کی پوری کہانی ملی فوراً ہی فیصلہ کیا گیا کہ کس طرح عمران کی مدد سے منی لانڈرنگ کے سارے نیٹ کو بے نقاب کرکے لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانا ہے۔
عمران سیریز کی تازہ کتاب ’’اڈیالہ سازش کیس‘‘ میں ملک و قوم کے خلاف بڑی سازش اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے۔ ہیرو عمران کو ایک معتبر ذریعے سے خبر ملتی ہے جس کی حمید عون چودھری تصدیق کرتے ہیں کہ خواجہ آصف نامی ایک سیالکوٹی مفرور، پرویزرشید نامی ایک بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ اور بین الاضلاعی لائلپوری گینگ کا اہم کردار رانا ثناءاللہ گزشتہ رات بارہ بجے اڈیالہ جیل سے دو کلو میٹر دور ایک اندھیرے مکان سے گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ حمید عون چودھری نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ تینوں پاکستان کے خلاف ایک گہری سازش میں مصروف تھے۔ اگر یہ کامیاب ہو جاتے تو پاکستان کا قرضہ دوگنا ہوجاتا، گردشی قرضے چھ گنا ہو جاتے۔ سیلاب آجاتا، طوفان آجاتا، سب کچھ ادھر ادھر ہو جاتا۔ ایک صحافی نے پوچھا کہ یہ کرنا کیا چاہتے تھے۔ حمید عون چودھری جو عمران سیریز میں ہمیشہ عمران کے مددگار ہوتے ہیں، نے روتے ہوئے بتایا کہ یہ سارے مجرم دراصل اندھیرے میں بیٹھے ٹامک ٹوئیاں مار رہے تھے جس پر ہمیں شک ہوا اور اب یہ شک یقین میں بدل چکا ہے کہ سارے اکٹھے ہو کر نواز شریف کی خوبیاں بیان کر رہے تھے جو کہ ایک بہت بڑی سازش کاپیش خیمہ ہے، اس لئے انہیں فوراً گرفتار کرلیا گیا ہے اور اب ان کی اس غداری کی سزا انصاف کے ایوانوں سے ملے گی۔
عمران سیریز کے ہیرو کو یہ مصدقہ اطلاع بھی ملی ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن ملک و قوم کے خلاف ایک خفیہ اتحاد بنانے کی کوششوں میں ہے۔ اس اتحاد کا مقصد ملک میں ڈینگی وائرس پھیلانا، ملیریا کو عام کرنا اور خاص کر ان ووٹرز کو بیمار کرنا ہے جنہوں نے اس بار تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا۔ جونہی حکومتی عہدیداروں کو اس باغیانہ سرگرمی کی اطلاع ملی ، اسی لمحے سرکاری اور غیر سرکاری ہر سطح پر اس خفیہ اتحاد کے خلاف منظم کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ امید ہے کہ چند دنوں تک پوری سازش طشت ازبام ہو جائے گی اور اس کے باقی کردار بھی سامنے آجائیں گے۔ البتہ یہ بات طے ہے کہ اس سازش میں امریکہ، اسرائیل، بھارت، افغانستان اور دنیا کےدیگر ممالک شامل ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ عمران سیریز کے ہیرو ہمیشہ کی طرح ان وطن دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور ایسا قلع قمع کریں گے کہ یہ مجرمانہ گروہ کبھی دوبارہ سے ایسی سازش کا سوچ بھی نہ سکے۔
عمران سیریز کی ایک اور کتاب ’’شیخو کی شیخیاں‘‘ میں یہ دلچسپ واقعہ بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح عمران کے بہادر ساتھی شیخوپنڈی وال نے دیوار پھلانگ کر امریکی صدر ٹرمپ کے اس ٹویٹ کا کھوج لگایا جو اس نے پاکستان کے خلاف دیا تھا۔ شیخوپنڈی وال کو اب مودی کی جاسوسی کے لئے بھیجا رہا ہے۔ اب ان کے ذمہ یہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ یہ پتہ لگائیں کہ مودی کے اندر سے بھارت دشمنی کی جو بو آتی ہے اس کا مرکز کیا مودی کے جسم کے اندر ہے یا پھر کہیں اور؟ امید ہے ہمیشہ کی طرح شیخوپنڈی وال اس مشن سے بھی کامیاب لوٹیں گے اور عمران سیریز کے لئے ایک نئی کتاب ’’شیخو اور مودی‘‘ کا اضافہ کریں گے۔
ابن صفی کبھی مرا نہیں تھا پہلے بھی اپنی کتابوں کے ذریعے زندہ تھا اور آئندہ بھی زندہ رہے گا۔ البتہ ابن صفی کی عمران سیریز ان دنوں کچھ زیادہ ہی پاپولر ہوگئی ہے۔ لگتا ہے کہ افسانوی دنیا، حقیقی دنیا پر اتر آئی ہے۔ ہر حقیقی کردار پر بھی آج کل افسانوی کردار کا گمان ہونے لگا ہے۔ آس پاس کوئی بھی اصلی انسان نظر نہیں آرہا، یاتو کوئی عمران سیریز کا ہیرو ہے یا پھر اس کا ولن؟ وہ جو اس سیریز کے کردار نہیں ان کا کوئی کردار ہی نہیں رہا، انہیں چاہئے وہ سو جائیں۔۔۔۔!!!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمخدو م صاحب ہی پورا سچ بیان کردیں:برملا/نصرت جاوید
Next Article ڈی پی او کیس :آئی جی کی سرزنش ، پولیس میں سیاسی مداخلت کی تحقیقات کا حکم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.