Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانوں گا، اسپیکر قومی اسمبلی
اہم خبریں

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانوں گا، اسپیکر قومی اسمبلی

ایڈیٹراکتوبر 28, 20243 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانیں گے بلکہ وہ کوئی بھی ایکشن لینے سے پہلے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔
دیے گئے انٹریو میں ایاز صادق نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کو ’آئین کو دوبارہ لکھنے‘ کے مترادف قرار دیا۔انہوں نے الیکشن ایکٹ 2017 ترمیمی ایکٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایوان اعلیٰ عدالت کا فیصلہ تسلیم نہیں کرے گی کیوں کہ قانون اب تبدیل ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے عدالتوں کو سننا شروع کردیا تو ایسے بہت سے فیصلے ہیں لہذا ہم عدالتی حکم پر ایسا نہیں کریں گے بلکہ الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کا انتظار کریں گے کیوں اس حوالے سے الیکشن کمیشن ہی مجاز اتھارٹی ہے۔
میزبان کی جانب سے پوچھا گیا ’کیا وہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ سے بالاتر سمجھتے ہیں؟
جس پر ایاز صادق نے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے آگاہ ہونے کے باوجود ارکان اسمبلی سے متعلق وہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کا انتظار کرنے کو ترجیح دیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے انکشاف کیا کہ حکومتی بینچز کے ممبران نے ان سے رابطہ کرکے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ لینے کی خواہش ظاہر کی تھی، کیوں کہ ان کے پاس نمبرز پورے تھے۔
ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے ان ممبران کو انتظار کرنے کے لیے کہا ہے، امید ہے کہ 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد اب اس زیر التوا مسئلے پر توجہ دی جائے گی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت متعدد پارلیمانی کمیٹیوں میں فیصلہ سازی سست روی کا شکار رہی کیونکہ وہ غیر فعال رہیں۔
26ویں ترمیم
میزبان نے سوال پوچھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ان اصلاحات کے ذریعے عدلیہ کی آزادی کو ختم کردیا گیا ہے؟
ایاز صادق نے جواب دیا ’اگر پارلیمنٹ آئین بناسکتی ہے تو وہ ان لوگوں کی تعیناتی کیوں نہیں کرسکتی جو آئین کی تشریح کرتے ہیں، اور یہ چیز ترقی یافتہ ممالک میں موجود ہے تو ہم کیوں نہیں کرسکتی۔انہوں نے آرٹیکل 239 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عدالت آئینی ترامیم پر سوال نہیں اٹھاسکی اور اگر پی ٹی آئی نے اسے چینلج کرنے کی کوشش کی تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی ترامیم کی حمایت نہ کرنے اور ووٹنگ میں حصہ نہ لینے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی وجوہات کی وجہ سے ہر جماعت کا اپنا موقف ہے، پی ٹی آئی نے 26ویں ترمیم کی حمایت نہیں کی۔ترمیم کی منظوری کے دوران انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں کی موجودگی سے متعلق سوال پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ’ایجنسی کا کوئی اہلکار بھی قومی اسمبلی کی حدود میں داخل نہیں ہوا‘۔
منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس
26ویں آئینی ترمیم میں پی ٹی آئی کے 4 ایم این ایز کے ووٹ پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں ارکان اسمبلی آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے۔انہوں نے کوئٹہ سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عادل بازائی کی مثال دی، جو بعد میں مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے تھے تاہم وہ اپوزیشن کا حصہ بنے رہے جب کہ انہیں حکومتی کمیٹی کی چیئرمین شپ بھی دی گئی لیکن اس کے باوجود آئینی ترامیم سمیت اہم مواقع پر انہوں نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے عادل بازائی کے خلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا ہے اور 26ویں ترمیم کے وقت غیر حاضر رہنے پر انہیں پارٹی کی جانب سے نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی پارٹی کو اپنے کسی رکن پر تحفظات ہیں تو شکایت درج کرواسکتے ہیں اور ہم دیکھیں گے اگر وہ ریفرنس میرٹ پر ہوا تو اسے آگے بھیج دیں گے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسپیکر قومی اسمبلی سپریم کورٹ مخصوص نشستیں
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ایس ایکس، 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس نے 91 ہزار کی عبوری حد کو چھولیا
Next Article چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

تجربہ گاہ اور پیڑ کی بربادی: وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 13, 2025

ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ

نومبر 15, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.