Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»خالدمسعود خان»ہیڈ محمد والا اور دریائے چناب کے دو پاٹ : خالد مسعود خان کا کالم
خالدمسعود خان

ہیڈ محمد والا اور دریائے چناب کے دو پاٹ : خالد مسعود خان کا کالم

ایڈیٹرستمبر 5, 202524 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
head muhammad wala
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب میں حکومتوں کی نااہلی کا قصہ لکھتا ہوں تو میں کسی سیاسی جماعت کو نہیں بلکہ تاریخی حقائق کو سامنے رکھ کر لکھتا ہوں اور ایمانداری کی بات ہے کہ اس ملک کی بربادی میں سب حکمرانوں کا حصہ ہے۔ کسی کا کم اور کسی کا زیادہ، اور یہ زیادہ یا کم بھی کارکردگی کی بنا پر نہیں، عرصۂ حکمرانی پر منحصر ہے۔
اس میں نہ کوئی تخصیص ہے اور نہ کوئی خاص پارٹی یا شخص نشانہ ہے۔ ہاں! البتہ موجودہ حکمرانوں کے بعض چمچے اس کو دل پر لے لیتے ہیں اور چور کی داڑھی میں تنکے کے مصداق میری تحریروں کو موجودہ حکمرانوں پر منطبق کرتے ہوئے چیخ وپکار شروع کر دیتے ہیں۔ میرا مؤقف تو صرف اتنا ہے کہ دو غلطیاں مل کر بھی ایک درست جواب نہیں بنتا۔ تاہم میں اس سے لطف لیتا ہوں۔ ان کے چیں بہ جبیں ہونے پر مجھے ایک گھسا پٹا لطیفہ یاد آ جاتا ہے۔
روس میں کوئی شخص صدرِ مملکت کے خلاف تقریر کر رہا تھا تاہم وہ اپنی تقریر میں نہ تو صدر کا نام لے رہا تھا اور نہ ہی یہ واضح کر رہا تھا کہ یہ کس ملک کا صدر ہے مگر بین السطور سب جانتے تھے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے اور کس کے بارے میں کہہ رہا۔ اگلے روز کے جی بی نے اس بندے کو پکڑا اور حراستی مراکز میں لے آئے۔ اس نے افسر سے بھولپن سے اپنا جرم پوچھا تو افسر نے بتایا کہ تم نے صدرِ مملکت کو چور، نالائق، ظالم، بدعنوان اور آمر کہا ہے جو ملکی قانون کے تحت قابلِ سزا جرم ہے۔ تمہیں اسی جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ شخص کہنے لگا: مگر اس نے تو اپنی تقریر میں یہ سب کچھ فرانس کے صدر کے بارے میں کہا ہے۔ کے جی بی کے افسر نے آگے بڑھ کر اس کے منہ پر چانٹا مارا اور کہنے لگا: تم ہمیں بے وقوف سمجھتے ہو۔ کیا ہمیں نہیں معلوم کہ کون سے ملک کا صدر چور، نالائق، بدعنوان اور آمر ہے۔ اس پھٹے پرانے لطیفے سے مجھے موجودہ حکمرانوں کے ممدوحین یاد آ جاتے ہیں۔ اب اگر کوئی خود ہی میری تحریر کا سارا ملبہ اپنے محبوب لیڈر پر ڈال دے تو بھلا یہ عاجز کیا کر سکتا ہے۔ میں تو صرف حقائق لکھ رہا ہوتا ہوں۔
یہ 2014 کا ذکر ہے۔ ملتان سے لیہ، تونسہ، میانوالی، بھکر‘،خوشاب اور ڈیرہ اسماعیل خان وغیرہ جانے کیلئے ہیڈ محمد والا کے پُل والا راستہ جو مظفر گڑھ والے قدیمی راستے سے کم از کم پچاس کلومیٹر کم ہے، استعمال ہوتا ہے۔ یہ پل سید یوسف رضا گیلانی نے تعمیر کروایا۔ اس سے پہلے اس پتن پر سردیوں میں کشتیوں والا پل تعمیر ہوتا تھا جو گرمیوں میں زیادہ پانی آنے سے پہلے توڑ دیا جاتا تھا۔ اس جگہ سے دریا قدیمی طور پر دو حصوں میں ہو کر گزرتا ہے۔ ایک بڑا پاٹ ہے جس پر اب پل بنا دیا گیا ہے جبکہ چھوٹے بہاؤ والے حصے پر مٹی ڈال کر اونچا کرکے اس پر سڑک بنا دی گئی ہے۔ آج بھی گرمیوں میں اس سڑک سے گزریں تو ملتان سے ہیڈ محمد والا جاتے ہوئے آپ کے دائیں طرف پانی اس اونچی سڑک سے آ ٹکراتا ہے۔ یہ دریا کی گزرگاہ تو تھی تاہم یہ دریا کا دائمی راستہ نہ تھا۔ گرمیوں میں دریا کا سارا پاٹ آپس میں مل جاتا تھا۔ پانی کم ہو تو دریا دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا تھا۔ ایک پانی کی مرکزی گزرگاہ جو ایک کلومیٹر سے زیادہ چوڑی ہوتی تھی اور دوسرا یہ حصہ جو مقامی زبان میں دریا کی ’پھاٹ‘ کہلاتا ہے، تقریباً دو تین سو میٹر چوڑا ہوتا تھا۔ تاہم سردیوں میں اس پھاٹ میں پانی ختم ہو جاتا تھا اور دریا کا مرکزی دھارا بھی سکڑ جاتا تھا اور اس پر کشتیوں کا پل بنا دیا جاتا تھا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے یہ اچھا کام کیا کہ اس پتن پر پل بنوا دیا تاہم منصوبہ سازوں نے پل بناتے وقت دریا کی مرکزی گزرگاہ کو تو پیش نظر رکھا مگر اس دریائی پھاٹ کو پل کا ڈیزائن بناتے ہوئے بالکل نظر انداز کر دیا۔ 2014میں سیلاب کا پانی پل کی گنجائش سے زیادہ ہو گیا اور پل کے بہہ جانے یا ملتان شہر میں پانی داخل ہو جانے کے خدشے کے پیشِ نظر اس دریائی پھاٹ والی جگہ پر موجود سڑک کو ڈائنا مائٹ سے اڑا دیا گیا۔ پل سے تین چار سو میٹر پہلے دریا کے پانی کے راستے میں حائل یہ رکاوٹ ہٹا دی گئی تو پانی اپنی پرانی گزرگاہ سے ہوتا، راستے میں آنے والے کھیتوں، باغوں اور گھروں کو روندتا ہوا شیر شاہ کے قریب جا کر دوبارہ دریا میں شامل ہو گیا۔
یہ پانی کا صدیوں پرانا راستہ تھا اور دریا کو یہ راستہ اچھی طرح یاد تھا۔ حکومت کی نالائقی کا اندازہ لگائیں (ممدوحین شریفین کیلئے بری خبر یہ ہے کہ تب پنجاب پر میاں شہباز شریف کی حکومت تھی) کہ یہ شگاف جو صرف سو ڈیڑھ سو میٹر چوڑا تھا، سیلاب ختم ہونے اور پانی اتر جانے کے چھ سات ماہ بعد تک بھی مرمت نہ کیا گیا اور یہ اہم سڑک جو ملتان سے پنجاب کے کئی شہروں کے علاوہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کیلئے بڑا اہم اور مختصر راستہ تھی، بند رہی۔انہی دنوں میں کسی کام سے کراچی جانے کیلئے ملتان ایئرپورٹ پر پہنچا تو وہاں بڑی سخت سکیورٹی تھی اور اندر آنے جانے کیلئے بڑی پوچھ گچھ ہو رہی تھی۔ معلوم ہوا کہ میاں شہباز شریف آئے ہوئے ہیں اور ان کا جہاز بھی تھوڑی دیر بعد روانہ ہونے والا ہے۔ میرے پاس ٹکٹ تھی لہٰذا میں اندر آ کر لاؤنج میں بیٹھ گیا۔ ملتان ایئرپورٹ پر وی آئی پی اور فرسٹ کلاس لاؤنج ایک ہی ہے تاہم وی وی آئی پی شخصیات کیلئے اس لاؤنج کے ساتھ متصل ایک اور کمرہ ہے۔ میاں شہباز شریف اسی کمرے میں تھے۔
میں ابھی بیٹھا ہی تھا کہ اچانک ہمارے دوست اور نہایت ہی عمدہ شاعر شعیب بن عزیز اس لاؤنج میں آ گئے۔ وہ تب میاں شہباز شریف کے سپیچ رائٹر اور میڈیا انچارج تھے۔ انہوں نے مجھے دیکھا تو میرے پاس آئے اور سلام دعا کے بعد کہنے لگے: میاں صاحب ساتھ والے کمرے میں بیٹھے ہیں، آپ ان سے ملیں گے؟ میں نے کہا: ضرور ملیں گے بلکہ ان کو ایک بات بھی کہنی تھی اچھا ہوا کہ یہیں ملاقات ہو جائے گی۔اندر کمرے میں میاں شہباز شریف کے ساتھ تب کے سیکرٹری آبپاشی سیف انجم بھی موجود تھے۔ میں نے کہا: میاں صاحب! میں نے آپ سے جو بات کہنی تھی وہ انہی صاحب کے محکمے سے متعلق ہے اور خوش قسمتی سے یہ بھی موجود ہیں۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہیڈ محمد والا پر جس جگہ سڑک کو اڑا کر پانی کیلئے راستہ بنایا گیا، وہ کئی ماہ سے سڑک کی بندش کا باعث بن چکا ہے۔ یہ جگہ آبپاشی والوں کے نقشے میں باقاعدہ اور طے شدہ بریچ ایریا ہے۔ اس جگہ پر سڑک میں ڈائنامائٹ لگانے کیلئے مستقل طور پر سے سوراخ رکھے ہوئے ہیں جنہیں اوپر سے بند کیا گیا ہے اور وقت پڑنے پر یہاں ڈائنا مائٹ لگائے جاتے ہیں۔ یہ دریا کا قدیمی راستہ ہے اور پانی زیادہ ہونے کی صورت میں پانی کا سارا دباؤ اور بہاؤ اسی راستے پر مرتکز ہو جاتا ہے۔ کیا ایسا ممکن نہیں کہ اس جگہ پر دوبارہ سڑک بنانے اور سیلابی صورتحال میں دوبارہ ڈائنا مائٹ سے اڑا کر پانی گزارنے کا راستہ بنانے کے بجائے، اس جگہ ایک ایسا پل بنا دیا جائے جس کے نیچے سے پانی گزرنے کی جگہ ہو۔ دس بارہ دروں پر مشتمل یہ پل سیلاب کی صورت میں زائد پانی کے گزرنے میں استعمال ہوگا اور ہر بار پل اور شہر کو بچانے کیلئے یہاں سے سڑک نہیں اڑانی پڑے گی۔ میاں شہباز شریف نے اپنے سیکرٹری آبپاشی کی طرف دیکھا اور پوچھا کہ جی سیف صاحب! یہ کیا کہہ رہے ہیں؟ سیکرٹری آبپاشی نے کہا کہ ان کی بات میں وزن بھی ہے اور منطقی طور پر درست دکھائی دیتی ہے تاہم اس کا تفصیلی طور پر تکنیکی جائزہ لینا ہو گا۔
آج اس بات کو گیارہ سال گزر چکے ہیں۔ دو دن پہلے اس جگہ پر ڈائنا مائٹ لگائے جا چکے ہیں۔ خدا نہ کرے کہ پانی اس سطح پر پہنچے کہ اس حصے کو دوبارہ اڑانا پڑ جائے مگر ہم آج 2025 میں بھی عین اسی جگہ کھڑے ہیں جہاں 2014میں تھے۔ گیارہ سال میں کچھ بھی فرق نہیں پڑا۔ ہم کسی چیز کا مستقل حل شاید اس لیے نہیں نکالتے کہ اگر کوئی مسئلہ مستقل طور پر حل ہو گیا تو ٹھیکیدار ہر سال مال کیسے بنائیں گے؟
( بشکریہ :کاروان ۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#HeadMuhammadWala #RiverChenab #TwoBanks #KhalidMasoodKhan #PakistaniColumn #WaterResources #ChenabRiver #PakistanIrrigation #ColumnsOfPakistan #PakWriters #ہیڈمحمدوالا #دریائےچناب #دوپاٹ #خالدمسعودخان #اردوکالم #پاکستانکےدریا #آبیوسائل #چنابکنارہ #پاکستانکاکالم #آبپاشی دریائے چناب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچاند ہرجائی ہے ہر گھر میں اتر جاتا ہے : نام ور شاعر اقبال ارشد کی آج پانچویں برسی ہے
Next Article مولوی عبدالحق کی’ ہم دلی ‘ ، اندھا بھینسا اور سیلاب کی مرضی : کوچہ و بازار سے/ ڈاکٹر انوار احمد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان : چار بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے

مئی 6, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.