Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, فروری 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • جمشید رضوانی کا کیا بنے گا : ناصر محمود شیخ کا کالم
  • پریس کلب کو فعال اور باوقار بنائیں گے،سب کی رسائی ہو گی : اشفاق احمد
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»طالب علم رہنما عالمگیر وزیر سپریم کورٹ سے ضمانت کے باوجود رہا نہ ہو سکے :ارشد چوہدری کی رپورٹ
ارشد چوہدری

طالب علم رہنما عالمگیر وزیر سپریم کورٹ سے ضمانت کے باوجود رہا نہ ہو سکے :ارشد چوہدری کی رپورٹ

ایڈیٹراپریل 9, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
students march
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چار مہینے پہلے لاہور سے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے طالب علم رہنما عالمگیر وزیر سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود اب تک رہا نہ ہوسکے۔ انہیں طلبہ یونین بحالی کے لیے مال روڑ پر نکالی گئی ایک ریلی میں ‘ریاست مخالف’ تقاریر کرنے کے الزام میں پنجاب یونیورسٹی سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر رکھا گیا تھا۔
مقامی عدالت اور لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جہاں 31 مارچ کو ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا گیا، لیکن نو دن گزرنے جانے کے باوجود وہ جیل میں ہیں۔کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی کوششوں کے دوران انہیں کیمپ جیل سے حافظ آباد جیل میں منتقل کر دیا گیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ عالمگیر کی رہائی کے لیے جاری عدالتی روبکار کیمپ جیل میں موجود ہے، وہاں سے حافظ آباد جیل آئے گی تو رہائی ہوسکتی ہے۔
ضمانت کے باوجود عالمگیر رہا کیوں نہ ہوئے؟
عالمگیر کے قریبی دوست ریاض محسود نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ ‘ان کی رہائی میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔’
اس کیس کی پیروی کرنے والے ریاض کے مطابق ’31 مارچ کو سپریم کورٹ نے عالمگیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ جب انہوں نے یکم اپریل کو ضمانتی مچلکوں کی ادائیگی کر کے کیمپ جیل لاہور حکام سے ملاقات کی اور ملزم کی رہائی کا مطالبہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ ابھی روبکار موصول نہیں ہوئی لہذا فوراً رہائی ممکن نہیں۔’
‘اسی انتظار میں تین روز گزر گئے۔ اس کے بعد کیمپ جیل میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات شروع ہوگئے اور بعض قیدیوں اور حوالاتیوں کی دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا۔ جب پیر کو دوبارہ کیمپ جیل حکام سے ملے تو بتایا گیا کہ عالمگیر کو ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد منتقل کردیا گیا ہے۔’ریاض محسود نے کہا کہ اب گذشتہ تین روز سے حافظ آباد جیل حکام سے رابطہ کر رہے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ انہیں ابھی تک روبکار موصول نہیں ہوئی، جب ہوگی تو رہا کر دیں گے۔
اس حوالے سے جب سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد ملک ایوب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے انتہائی محتاط انداز میں کہا کہ ‘عالمگیر وزیر اسی جیل میں بند ہیں اور ان کی روبکار کیمپ جیل حکام کے پاس ہے جو ابھی حافظ آباد جیل حکام کو موصول نہیں ہوئی۔’
ان سے سوال پوچھا گیا کہ روبکارکب تک موصول ہونے کا امکان ہے تو انہوں نے فون پر ریکارڈ چیک کرنے کے لیےانتظار کا کہا، کچھ دیر بعد انہوں نے رویہ تبدیل کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ یہ سب کیوں پوچھ رہے ہیں؟
انہیں بتایا گیا کہ اس حوالے سے ایک خبر پر کام کر رہے ہیں تو انہوں نے کہا ‘سوری میں مزید تفصیلات نہیں بتا سکتا۔ مجھے کیا معلوم آپ کس مقصد سے پوچھ رہے ہیں۔’ یہ کہہ کر انہوں نے فون بند کر دیا۔
عالمگیر وزیر کی گرفتاری اور ردعمل:
لاہور میں 29 نومبر کو مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ نے ناصر باغ سے چیئرنگ کراس، مال روڈ پہ مارچ کیا جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کی بحالی تھا۔ شام کو ریلی کے اختتام پر طالب علم رہنما عالمگیر وزیر کو ‘ریاست مخالف’ تقاریر کے الزام پر حراست میں لیا گیا، لیکن ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔
طلبہ ایکشن کمیٹی کی کال پر اس گرفتاری کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔ تاہم دو روز بعد انہیں ریمانڈ کے لیے مقامی عدالت پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا اور درخواست ضمانت دائرہ اختیار نہ ہونے پر خارج کر دی گئی۔
24 جنوری کوعالمگیر کے وکلا کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی جو خارج کر دی گئی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ وہ بے قصور ہیں، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا اور وہ کسی قسم کی بغاوت میں ملوث نہیں۔درخواست کے مطابق انہیں جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، نیز وہ ضمانتی مچلکے دینے کے لیے تیار ہیں اور ٹرائل میں بھی باقاعدگی سے پیش ہوتے رہیں گے۔ ان کا موقف تھا کہ علاقہ مجسٹریٹ کینٹ اور سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس ان کی درخواست ضمانت مسترد کی۔ ان کی عدالت عالیہ سے استدعا تھی کہ ان کی ضمانت منظور کی جائے۔سرکاری وکیل کی جانب سے ریاست مخالف تقاریر سے طلبہ کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق دلائل دیے جانے پر درخواست ضمانت عدالت نے خارج کر دی تھی۔ عالمگیر کے خلاف پولیس تھانہ سول لائنز لاہور نے بغاوت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
( بشکریہ : انڈپنڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سپریم کورٹ طلبہ مارچ: عالمگیر وزیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان : چھ افراد میں کورونا وائرس کے بعد جناح ٹاؤن میں مکمل لاک ڈاؤن
Next Article کرونا وائرس : وبا یا عالمی جنگ کی ابتدا؟ ۔۔ مظہر خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

تجربہ گاہ اور پیڑ کی بربادی: وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 13, 2025

ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ

نومبر 15, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی فروری 15, 2026
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.