Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»ترکی میں ابتری کا دور : بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ۔۔ سید مجاہد علی
تجزیے

ترکی میں ابتری کا دور : بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ۔۔ سید مجاہد علی

ایڈیٹراپریل 27, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
politics of turkeyand president rajab tayyab
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ترکی میں حکومت نے ملک کے 72 صوبوں میں چھاپے مار کر 1009 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ مزید اڑھائی ہزار افراد کو پکڑنے کے لئے فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ ملک کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلونے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کو گولن تحریک کے دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے یہ کارروائی ضروری ہے۔ انہوں نے گرفتار ہونے والے لوگوں کو گولن کے خفیہ امام قرار دیا جو ملک کے اہم اداروں میں داخل ہو کر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں اور یورپی ملکوں نے اس کارروائی کو سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ ترک حکومت کا مخالفین پر یہ نیا کریک ڈان گزشتہ اتوار منعقد ہونے والے ریفرنڈم کے بعد کیا گیا ہے۔ اس ریفرنڈم میں معمولی اکثریت سے ان آئینی ترامیم کی منظوری دی گئی تھی جن کے تحت اب ملک کا پارلیمانی نظام ختم ہو جائے گا اور صدر رجب طیب اردوان کو وسیع اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔
مخالفین کا کہنا ہے صدر اردوان ملک پر اپنی آہنی گرفت سخت کرنا چاہتے ہیں اور سب مخالف آوازوں کو دبا دینا چاہتے ہیں۔ حکومت کو گزشتہ برس ناکام فوجی انقلاب کی کوشش کے بعد مخالفین کے خلاف کارروائی کرنے اور بنیادی حقوق معطل کرنے کا بہانہ مل گیا تھا۔ ملک میں گزشتہ سال جولائی کے بعد سے اب تک 47 ہزار افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں جن میں پولیس، فوج اور عدلیہ کے ارکان بھی شامل ہیں۔ صدر اردوان کا دعویٰ کہ ملک کے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن نے ، جو اس وقت امریکا میں رہتے ، ملک کے تمام اداروں میں اپنے لوگوں کو داخل کردیا ہے اور اس طرح وہ ملک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ گولن نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے لیکن ترک حکومت اپنے دعوے پر قائم ہے اور گولن تحریک سے وابستگی کے شبہ میں ہزارہا لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ اس تحریک کے زیر انتظام چلنے والے سینکڑوں اسکولوں اور رفاہی اداروں کو بند کیا جا چکا ہے۔ یورپ میں ترکی میں انسانی حقوق کی صورت حال پرتشویش کا اظہار کیا جاتا ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ صدر اردوان ملک میں شخصی حکومت قائم کرکے ملک کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ دو روز قبل کونسل آف یورپ نے ایک قرارداد میں ریفرنڈم کے مخالفین کے خلاف ترک حکومت کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے ترکی میں انسانی حقوق کی صورت حال پر شدید تشویش ہے اور کونسل اس حوالے سے ترکی پر نظر رکھے گی۔ یورپین کونسل کی اس قرارداد کے نتیجے میں یورپین یونین میں ترکی کی رکنیت کی درخواست کو مزید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ تاہم ترکی نے کونسل کی قرارداد پر سخت رد عمل ظاہر کیا اور اسے اسلام فوبیا کا مظہر قرار دیا تھا۔ ترکی کا کہنا تھا کہ یورپین کونسل کا رویہ جمہوریت کی توہین ہے حالانکہ یہ ممالک جمہوریت کئے دعویدار ہیں۔ آج ترکی میں ہونے والی گرفتاریوں کے بعد یورپ کے ساتھ ترکی کی دوری میں اضافہ ہوگا۔ صدر اردوان البتہ فی الوقت اس مخالفت کی پرواہ کرنے کی بجائے ملک کے اندر اپنے اقتدار کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو سختی سے دبانا چاہتے ہیں۔ 16 اپریل کو ہونے والے ریفرنڈم میں صدر اردووان اپنے مقصد میں کامیاب ضرور ہوگئے ہیں لیکن یہ کامیابی متوقع اکثریت سے حاصل نہیں ہو سکی۔ نظام میں تبدیلی کے حق میں 51,3 فیصد ووٹ آئے تھے ۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی کمیشن نے آخری وقت میں لکھوکھ ہا غیر تصدیق شدہ ووٹوں کو گنتی میں شامل کرکے شدید دھاندلی کی تھی اور ریفرنڈم کے نتائج کو تبدیل کردیا تھا۔ کیوں کہ غیر تصدیق شدہ ووٹ بلا تخصیص ’ہاں‘ کے لئے دیئے گئے تھے۔ تاہم الیکشن کمیشن کے علاوہ صدر اردوان بھی اس مطالبہ کو مسترد کرتے ہیں۔ انہیں اس بات کی بھی پرواہ نہیں ہے کہ معمولی اکثریت سے ایک متنازعہ ریفرنڈم جیتنے کے بعد وہ سیاسی مخالفین کے ساتھ مفاہمت کا راستہ نکالنے کی کوشش کریں۔ ریفرنڈم کے خلاف ملک میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا کہ اب حکومت ملک دشمن دہشت گردوں کو پکڑنے کے بہانے ہر مخالف آواز دبانے کے لئے سرگرم ہے۔ ترکی سنہرے دور سے گزرنے کے بعد اقتصادی اور سیاسی ابتری کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔
(بشکریہ:کاروان۔۔ناروے)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارت کو شکست : آئی سی سی ممبران نے ’بگ تھری‘ کےخلاف ووٹ دیدیا
Next Article مولوی فضل اللہ نے امیر کی بیٹی سے زبردستی شادی کی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.