• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
پیر, جون 5, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت
  • 300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں
  • ‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام
  • غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم
  • آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواست سمیت اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر
  • 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کیے جائیں گے، آئی جی پنجاب
  • 19 کروڑ پاؤنڈز کیس: نیب نے سابق وفاقی وزرا، کابینہ اراکین کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
  • ’میں آپ کیلئے آم لایا ہوں‘، وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے دلچسپ مکالمہ
  • وسعت اللہ خان کا کالم :حضور بیٹھیں گے کہ لیٹیں گے؟
  • سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں :جاگیرداروں کاکھیل اور سرخے مولوی کی مزاحمت ( مکمل کالم )
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»وزیر اعظم کی دھمکیاں اور ناکامی کو کامیابی قرار دینےکا ہنر ۔۔ سید مجاہد علی
تجزیے

وزیر اعظم کی دھمکیاں اور ناکامی کو کامیابی قرار دینےکا ہنر ۔۔ سید مجاہد علی

رضی الدین رضیاگست 31, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک بحران سے دوسرے بحران میں پاؤں رکھتی تحریک انصاف کی حکومت ایسی ہر صورت حال کو اپنی ناکامیوں کو پس پردہ رکھنے کا تیر بہدف نسخہ سمجھ رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے 5 اگست کو آئینی ترمیم کے ذریعے کشمیریوں کے مخصوص حقوق سلب کرنے کا جو افسوسناک اقدام کیا تھا ، اب عمران خان کی قیادت میں حکومت نے اسے اپنی سرخروئی کا علم بنا کرتقریروں ، بیانات، احتجاج اور دھمکیوں کی ایک نئی مہم شروع کی ہوئی ہے۔ یہ جانے بغیر کہ اس مہم جوئی کے ملکی معیشت و سیاست کے علاوہ عالمی سفارتی تعلقات پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ بحرانوں سے لڑنے کی بجائے بحران پیدا کرنے کے ماہر وزیر اعظم اس رویہ کو اپنی کامیابی سمجھنے کی شدید غلط فہمی میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔



عمران خان اس وقت کشمیر کے معاملہ کو لے کر نریندر مودی کی حکومت کو ہندو توا کے ایجنڈے پر گامزن اور راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی مکروہ اور نسل پرست شکل بتانے کی حتی الامکان کوشش کررہے ہیں جسے وہ اپنی تقریروں اور انٹرویوز میں ہٹلر کے نازی ازم سے مماثل قرار دیتے ہوئے دنیا سے مدد کی اپیل کررہے ہیں۔ جب پوری پاکستانی قوم کو دن کے بار ہ بجے سے ساڑھے بجے کے درمیان گھروں، دفتروں، دکانوں اور اسکولوں سے باہر نکلنے کا ’حکم‘ دیا گیا تھا تو اسی کے ساتھ نیویارک ٹائمز میں عمران خان کا ایک مضمون بھی شائع ہؤا ہے جس میں وزیر اعظم نے ان سب باتوں کو دہراتے ہوئے ایک بار پھر دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت عسکری طور سے آمنے سامنے ہوئے تو اسے جان لینا چاہئے کہ یہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی ہوگی جس کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔



پاکستانی وزیر اعظم ایک سے زیادہ مرتبہ بالواسطہ طور سے برصغیر میں جوہری تصادم کا اشارہ دے چکے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لئے وزیر اعظم ہاؤس کے باہر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اس وقت تک بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا جب تک وہ مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بھارتی آئین میں کی گئی ترمیم کو واپس نہیں لیتا اور کشمیر کی سابقہ حیثیت بحال نہیں کی جاتی۔ عمران خان کے خیال میں اس طرح بھارتی حکومت نے نہ صرف بھارتی آئین کا مذاق اڑایا ہے بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے کبھی بھارتی آئین کی شق 370 کے تحت پنڈت جواہر لال نہرو کے دور حکومت میں کشمیر کو دی گئی خصوصی حیثیت کو تسلیم نہیں کیا تھا۔ لیکن اس کی تنسیخ پر اب پاکستانی حکومت سیخ پا ہے۔



نریندر مودی کی حکومت نے بلاشبہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے گریز کی پالیسی اختیا رکئے رکھی ہے۔ لیکن دنیا کے کسی ملک کی طرف سے اس پالیسی کی تائد نہیں کی گئی۔ بلکہ اس معاملہ پر ہمیشہ پاکستان کے اس مؤقف کو سراہا گیا ہے کہ بات چیت کے ذریعے ہی دونوں ملک خود کو درپیش مسائل حل کرسکتے ہیں۔ اس لحاظ سے سفارتی محاذ پر مشکلات کا سامنا کرنے والے پاکستان کو اس مثبت اور سیاسی لحاظ سے مضبوط مؤقف کی وجہ سے نرم گوشہ ملتا رہا ہے۔ اب اگر پاکستانی حکومت بھی بھارت کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرے گی اور اس کے لئے ایسی شرائط عائد کی جائیں گی جنہیں ماننے کا مطلب فریق مخالف کے سامنے غیر مشروط ہتھیار پھینکنا ہو، تو اس کا نقصان بھارت سے زیادہ پاکستان کو اٹھانا پڑے گا۔ ایک تو پاکستان مثبت سفارتی و سیاسی مؤقف سے دستبردار ہو کر بھارت جیسی ہٹ دھرمی اختیار کرنے کا اعلان کررہا ہے۔ دوسرے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھنے والی بے یقینی کا نقصان بالآخر پاکستانی معیشت اور عام شہریو ں کو ہی اٹھانا پڑے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کشمیر کے مسئلہ پر اپنی سفارتی اور سیاسی مہم جوئی میں ناکامی کا الزام بھی دنیا کو دیتے ہیں اور آج اس کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا ہے کہ کشمیر میں اگر مسلمانوں کی بجائے کسی دوسرے عقیدہ کے لوگ آباد ہوتے تو دنیا کا طرز عمل مختلف ہوتا۔ اس بیان کے ’مقبول جذباتی‘ پہلو کو نظر انداز کرکے، جائزہ لیا جائے تو اس کا سادہ کا مطلب یہ ہے کہ عمران خان اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا اعتراف کررہے ہیں ۔ حالانکہ تحریک انصاف اور حکومت کے نمائیندے معیشت کے سوال پر ٹال مٹول کرنے کے بعد خارجہ شعبہ میں اپنی حکومت کی شاندار کامیابیوں کے قصیدے بیان کرتے رہتے ہیں۔ ان میں سر فہرست عمران خان کا دورہ امریکہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’متاثر‘ کرنے کا معاملہ رہا ہے اور اس کے بعد کشمیر کے سوال پر حکومت کے سخت مؤقف کو بھی خارجہ پالیسی کی کامیابی کہا جاتا ہے۔ اس مؤقف کے مطابق اب دنیا کشمیر کی بات کرنے لگی ہے، عالمی میڈیا کشمیر پر توجہ مبذول کئے ہوئے ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پچاس برس میں پہلی بار اس معاملہ پر غور کیا ہے۔تاہم وزیر اعظم کے آج کے بیان سے تو یہی واضح ہوتا ہے کہ دنیا کشمیریوں کے مسلمان ہونے کے باعث خاموش ہے۔ اسلامی امہ کی رومانیت پسندی میں مبتلا پاکستانی شہری ہوسکتا ہے کہ عمران خان کے اس بیان کو بھی ان کی دلیری اور کامیابی ہی قرار دیں لیکن اس صورت میں حکومت کو یہ جواب تو دینا ہوگا کہ اگر دنیا کشمیریوں کے مسلمان ہونے کی وجہ سے ان پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہے تو دنیا کے 50 مسلمان ملک کیوں منقار زیر پر ہیں؟ پاکستانی وزیر اعظم کشمیر کو مسلمان بمقابلہ ہندو یا اسلام بمقابلہ دنیا قرار دے کر اس بحران کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ البتہ ہندو شدت پسندی کا جو الزام وہ نریندر مودی اور ان کی حکومت پر لگا کر اسے دنیا سے قبول کروانا چاہتے ہیں، اس کوشش میں ان کا اپنا رویہ ہی راستے کا پتھر بن جائے گا۔ دنیا تو یہی سمجھے گی کہ یہ ایک انتہا پسند ہندو لیڈر اور ایک انتہا پسند مسلمان لیڈر کا جذباتی معاملہ ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مضمون میں عمران خان نے ایک بار پھر برصغیر میں ایٹمی جنگ کی بات کی ہے۔ تاہم اس کے لئے انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کو الزام دیتے ہوئے کہا کہ راج ناتھ سنگھ نے ’ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے‘ کی حکمت عمل تبدیل کرنے کا اشارہ دے کر دراصل برصغیر میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔ دو ہفتے قبل بھارتی وزیر دفاع نے ایک مختصر بیان میں کہا تھا کہ بھارت صورت حال کے مطابق اپنی نیوکلئیر ڈاکٹرائن تبدیل کرسکتا ہے۔ یہ خطرناک بیان تھا جس کا دنیا کی سب سنجیدہ اور بڑی طاقتوں کو نوٹس لینا چاہئے لیکن عمران خان جس طرح متعدد بار برصغیر میں جوہری جنگ کی وارننگ دے چکے ہیں ، کیا پاکستانی حکومت نے اس کے عواقب پر بھی غور کیا ہے؟عالمی سفارت کاری یا سیاست میں جوہری ہتھیاروں کو بلیک میلنگ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ ورنہ دنیا پاکستان کے بارے میں یہ تصور قائم کرے گی کہ جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے یہ ایک غیر ذمہ دار ملک ہے۔ امریکہ ہمیشہ سے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کا مخالف رہا ہے اور یہ قیاس آرائیں بھی وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہی ہیں کہ امریکہ اسرائیلی ائیر فورس کی مدد سے پاکستان کے جوہری اثاثوں کو تباہ کرنے کے منصوبے بناتا رہتا ہے۔ اس امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ امریکہ نے اس حوالے سے متعدد دوسرے آپشنز پر بھی کام کیا ہو کیوں کہ پاکستانی جوہری مواد کے دہشت گردوں کے ہاتھوں میں جانے اور ان کی طرف سے ’ڈرٹی بم‘ بنانے کی افواہیں عالمی تبصروں کا حصہ بنتی رہی ہیں۔حالیہ برسوں میں یہ تبصرے سامنے آتے رہے ہیں کہ بھارت کی ’کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن‘ کے مقابلہ میں پاکستان نے مختصر رینج تک مار کرنے والے ایسے موبائل وار ہیڈز تیار کئے ہیں جو چھوٹے ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ بھی اندازہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان کے پاس اس قسم کے 100 سے 200 چھوٹے جوہری ہتھیار ہیں۔ کولڈ اسٹارٹ منصوبہ کے تحت بھارت کسی محاذ پر اچانک بہت بڑی قوت سے حملہ کرکے پاکستان کے وسیع علاقے پر قبضہ کرلے گا تاکہ اسے اپنی شرائط پر امن قائم کرنے پر مجبور کرسکے۔ اس اچانک حملہ کو روکنے کے لئے پاکستان نے مبینہ طور پر چھوٹے ایٹمی ہتھیار بنائے ہیں۔ اس طرح اس نے پہلےجوہری ہتھیار داغنے کی حکمت عملی کو اپنے دفاع کی بنیاد بنایا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم کے ایٹمی تصادم کے اندیشوں کو ان قیاس آرائیوں کی روشنی میں دیکھا جائے تو پاکستان خود کو دنیا میں ایک ’خطرناک اور غیر ذمہ دار ریاست‘ کے طور پر پیش کررہا ہے۔ یہ تاثر ملک کے وسیع تر معاشی، سماجی، سیاسی اور سفارتی مفادات کے لئے ہلاکت خیز ہو سکتا ہے۔
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

عمران خان مقبوضہ کشمیر نریندر مودی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپنجاب کا اصلی وزیر اعلیٰ کون ؟ ” شودا بزدار ملتانی“ یا شہباز گل ۔۔ حیدر جاوید سید
Next Article حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

9 مئی واقعات، جان کو خطرہ ہے، جے آئی ٹی ویڈیو لنک پر تحقیقات کرے، عمران خان کا جواب

مئی 30, 2023

عمران خان نے مراد سعید کو چھپایا ہوا ہے: فیصل واوڈا

مئی 28, 2023

سینیٹر عبدالقادر نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت جون 4, 2023
  • 300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں جون 4, 2023
  • ‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام جون 4, 2023
  • غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم جون 4, 2023
  • آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواست سمیت اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر جون 4, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.