Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ضمیر کو بہلانے کے لیے ماتھا رگڑنے والوں کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»’منی لانڈرنگ : ٹک ٹاکر، حمزہ عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی مقدمے کے اخراج کی درخواست مسترد
تازہ ترین

’منی لانڈرنگ : ٹک ٹاکر، حمزہ عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی مقدمے کے اخراج کی درخواست مسترد

ایڈیٹرمارچ 28, 202611 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
fazeela abbasi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر مقبول شخصیت ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ اور 2.5 ارب روپے کے لین دین کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
ادھر اسلام آباد کے سپیشل جج سینٹرل کی عدالت سے ملزمہ کی ضمانت قبلِ از گرفتاری میں توسیع کی درخواست بھی مسترد کیے جانے کے بعد ایف آئی اے نے ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
بی بی سی اردو کے شہزاد ملک کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس خادم حسین کی عدالت میں فضیلہ عباسی کی جانب سے دائر کی گئیں تین درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔
عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق شفاف تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فضیلہ عباسی کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت تحقیقات جاری رہیں گی۔
تاہم عدالت نے منی لانڈرنگ سے متعلق مقدمے میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت الزامات پر مقدمے اور انکوائری کو غیرقانونی قرار دے دیا۔
اس حوالے سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے کیس میں طے شدہ قانونی طریقہ کار کی پیروی نہیں کی اور اختیارات سے تجاوز کیا۔
عدالتی فیصلوں کے بعد ردعمل کے لیے جب بی بی سی نے فضیلہ عباسی کے وکیل سے رابطہ کیا تو انھوں نے بی بی سی کے سوالات کے جواب نہیں دیے۔
ایف ائی اے میں درج ہونے والے مقدمے میں ملزمہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر غیر قانونی طور پر رقوم امریکہ اور دبئی منتقل کرنے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں ڈھائی ارب روپے کے ٹرن اوور کا انکشاف ہوا۔
اس ضمن میں درج ہونے والے مقدمے کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ کی ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ سالانہ آمدن چار سے 60 لاکھ روپے کے درمیان بتائی گئی۔
مقدمے کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ اس مقدمے میں مزید منی لانڈرنگ کے شواہد ملے ہیں اور یہ رقم 3 ارب روپے سے بھی زیادہ بنتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ ملزمہ منی لانڈرنگ اکیلے ہی کر رہی تھی یا اس میں دیگر افراد بھی ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’حوالہ ہنڈی اور مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے بظاہر شواہد موجود ہیں اور ایف بی آر حکام کے مبینہ کردار کا تعیّن بھی دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔‘
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ ‘الزامات ثابت نہ ہونے کی صورت میں اکاؤنٹس فوری ڈی فریز کیے جائیں گے۔’
واضح رہے کہ فضیلہ عباسی پاکستان میں ایک ڈرماٹالوجسٹ کی حیثیت سے کام کرتی ہیں اور وہ اداکار حمزہ عباسی کی بڑی بہن بھی ہیں۔
وہ اکثر پاکستان کے ٹیلی وژن شوز میں شرکت کرتی ہیں اور فنکاروں کے کاسمیٹکٹ پروسیجرز کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ ماضی قریب میں وہ اپنی بھابھی اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ کی مبینہ کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے سوشل میڈیا بحث کا حصہ رہیں۔
( بشکریہ :بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ٹک ٹاکر حمزہ عباسی فضیلہ عباسی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا
Next Article ایران ، امریکہ ، اسرائیل جنگ میں حوثی بھی شامل : اسرائیل پر میزائل حملہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ہم اپنی بیٹیوں کو کیوں مار دیتے ہیں ؟

جون 4, 2025

ٹک ٹاکر آیت مریم کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار

اپریل 29, 2025

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : امریکی ویزا، ایڈولیسنیس اور چودہ سالہ پاکستانی امریکن ٹک ٹاکر لڑکی کا قتل

اپریل 9, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان جولائی 18, 2026
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 17, 2026
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 17, 2026
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.