Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»گلوکارہ ٹینا ثانی کی ائیر ہوسٹس بھتیجی کینیڈا میں گرفتار : منشیات اور جعلی امیگریشن مہریں برآمد
جہان نسواں / فنون لطیفہ

گلوکارہ ٹینا ثانی کی ائیر ہوسٹس بھتیجی کینیڈا میں گرفتار : منشیات اور جعلی امیگریشن مہریں برآمد

ایڈیٹراپریل 7, 202430 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
tina sani
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ٹورونٹو : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی کینیڈا میں پکڑی جانے والی ایئر ہوسٹس حنا ثانی کو ضمانت لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان حفیظ عبداللہ خان نے بتایا کہ ’ٹورونٹو (کینیڈا) میں پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس حنا ثانی کے وکیل حنا کی ضمانت کے لیے دو مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہو چکے ہیں اور اب تیسری سماعت پیر کو ہو گی۔ انہیں اب تک ضمانت نہیں دی گئی کیونکہ کینیڈا میں ان کا بیل بانڈ کوئی بھی دینے والا نہیں ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ بیل بانڈ کے علاوہ وہ نقد رقم دے کر بھی ضمانت لے سکتی ہیں لیکن شاید اب تک ان سے رقم کا انتظام نہیں ہو سکا۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ 48 سالہ حنا ثانی لاہور کی رہائشی ہیں اور معروف گلوکارہ ٹینا ثانی کی بھتیجی ہیں۔ گذشتہ ہفتے وہ لاہور سے ٹورونٹو جانے والی فلائٹ پی کے 789 میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے فرائض انجام دے رہیں تھیں جب ٹورونٹو ایئر پورٹ پر امیگریشن کے دوران ان کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے ممنوعہ مواد اور جعلی کینیڈین امیگریشن سٹیمپ (پورٹ سٹیمپ) برآمد ہوئی، جس پر کینیڈین امیگریشن حکام نے انہیں حراست میں لے لیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حنا کے خلاف کینیڈا میں بنائی گئی چارج شیٹ میں متعدد پاسپورٹ رکھنے کا ذکر نہیں کیا گیا۔کینیڈین میڈیا کے مطابق حنا ثانی کے پاس سے دو جعلی پورٹ سٹیمپس (امیگریشن کی مہریں) ملیں جب کہ ان کے علاوہ ان کے دو ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔
کینیڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ حنا کے جوتوں میں سے منشیات بھی برآمد ہوئی جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔
جب ترجمان پی آئی اے سے پوچھا گیا کہ میڈیا میں آنے والی رپورٹس کہ حنا ثانی کینیڈین امیگریشن کی واچ لسٹ پر تھیں اور پی آئی اے کے ایک عہدے دار نے اپنی اتھارٹی استعمال کرتے ہوئے ان کو اس روٹ پر تعینات کیا تھا تو اس کے جواب میں عبد اللہ خان کا کہنا تھا: ’اگر حنا کینیڈین واچ لسٹ پر تھیں بھی تو کینیڈین حکام نے پی آئی اے کو مطلع نہیں کیا تھا اور حنا ثانی اپنی معمول کی ڈیوٹی کے مطابق فلائٹ پر گئیں تھیں۔‘
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے حنا ثانی اور ان کے ساتھ باقی عملے کو معطل کر دیا ہے اور ایک انکوائری کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی آئی اے کے ہی ایک اہلکار نے بتایا کہ کہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے باقائدہ بطور پر اس کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو مراسلہ جاری کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اس کیس کے لیے اب بھی پی آئی اے کی انتظامیہ سے ایف آئی اے سے رابطے میں ہے۔
اس حوالے سے ایف آئی اے کے کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایف آئی اے حکام نے اپنے طور پر اس کیس کی تفتیش شروع کی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کیا حنا ثانی کسی انسانی و منشیات کی سمگلنگ کے گروہ کے ساتھ تو ملوث نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی امیگریشن کی مہریں انسانی سمگلنگ کے لیے استعمال ہوتی ہیں جب کہ ان کے جوتوں سے برآمد شدہ منشیات بھی کینیڈا میں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے، پی آئی اے اور کینیڈین بارڈر سروسز ایجنسی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
حفیظ عبداللہ خان نے بتایا کہ ٹورونٹو کے روٹ کے حوالے سے کچھ عرصے سے کریو ممبرز کی وجہ سے مشکلات اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ گذشتہ ڈیڑھ برس میں 11 فلائٹ اٹینڈنٹس کینیڈا میں روپوش ہوئے۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ٹینا ثانی گلو کارہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ٹی وی کیس کا فیصلہ
Next Article یوٹیلیٹی سٹور چاند رات تک کھلے رہیں گے : ریجنل مینجر ملتان سجاد حسین
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.