ملتان تھانہ سیتل ماڑی میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ہوا۔جاں بحق ہونے والے بزرگ شہری کے ورثا کا الزام ہے کہ ٹریفک پولیس وارڈن نے لائسنس بنوانے کیلئے پیسے مانگے تھے، انکار پر ٹریفک وارڈن نے تشدد کیا جس سے بزرگ کی موت واقع ہوگئی۔ دوسری جانب ترجمان ٹریفک پولیس کا مؤقف ہے کہ بزرگ شہری پر تشدد نہیں کیا گیا،بزرگ شہری تھانہ سیتل ماڑی کی بلڈنگ میں دوسری منزل پر واقع لائسنس برانچ کی سیڑھیاں چڑھ رہا تھا کہ اچانک اس کا سانس پھولنے سے طبیعت ناساز ہوگئی۔بزرگ شہری کو ابتدائی طبی امداد دیکر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا ۔بزرگ شہری کی لاش کو نشتر ہسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے جبکہ معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
فیس بک کمینٹ