Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»خواجہ سراؤ ں کی تعلیم کا منصوبہ کیسے کامیاب ہوا َ؟ : مان نہ مان / رؤف مان کا کالم
کالم

خواجہ سراؤ ں کی تعلیم کا منصوبہ کیسے کامیاب ہوا َ؟ : مان نہ مان / رؤف مان کا کالم

ایڈیٹرمئی 29, 202515 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
transgender school
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چار کروڑ سے زیادہ آبادی رکھنے والا جنوبی پنجاب ایسا خطہ ہے جو ہراعتبار سے پسماندہ کہلاتا ہے،اگرچہ یہاں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم ہے،مگر اس کے پاس وسائل اور اختیارات نہ ہونے کے برابرہیں، اس کو اب تک بااختیار کیوں نہیں بنایا گیا ؟ اس میں کیا رکاوٹیں ہیں ؟ باخبر لوگ اس سے بخوبی آگاہ ہیں ،ویسے بھی ان صفحات پر متعدد بار ان رکاوٹوں کی نشان دہی کی جاچکی ہے۔
بے اختیاری کی اس بحث کو ایک طرف رکھتے ہوئے آج ہم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے کچھ اچھے کاموں کا ذکر کرتے ہیں ،ان میں ایک کام ٹرانس ایجوکیشن پراجیکٹ کا ہے،جس کا آغاز جولائی 2021ءمیں ملتان میں ہوا،اس وقت ڈاکٹر احتشام انور سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب تعینات تھے،ڈاکٹر احتشام انور جو کہ بیرسٹربھی ہیں ایک اچھے بیوروکریٹ کی شہرت رکھتے ہیں،بنیادی طور پر ٹرانس ایجوکیشن پراجیکٹ ان ہی کا برین چائلڈ ہے،انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں ٹرانس جنیڈر ایجوکیشن کے منفرد پراجیکٹ پر کام شروع کیا،ان کی ٹیم میں ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ظہیر عباس شیرازی(موجودہ ڈی سی مری) ،ڈپٹی سیکرٹری سیکرٹری سکول خواجہ مظہر الحق(موجودہ ایڈیشنل سیکرٹری )سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب اور ٹرانس ایجوکیشن کی فوکل پرسن مس حنا چوہدری شامل تھیں،شاندار ٹیم ورک کا نتیجہ 7جولائی 2021ءکوسامنے آیا،جب گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسیو ہائر سیکنڈری سکول گلگشت کالونی ملتان میں پاکستان کے پہلے ٹرانس جینڈر ایجوکیشن کی کلاسز کا آغاز ہوا ، داخلے پرائمری،مڈل ،میٹرک اور ہائر سیکنڈری سطح پر کیے گئے،ابتدا میں 18داخلے ہوئے،احتشام انور صاحب نے ہمت نہ ہاری ،انہوں نےمارچ 2022ءمیں بہاولپور اور پھر اگست 2022ءمیں ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پراجیکٹ ڈیرہ غازی خاں کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں متعارف کرادیا،بعد ازاں وہ یہاں سے ٹرانسفر ہوکر سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب مقرر کردیے گئے۔
تاہم 2021ءمیں انہوں نے ٹرانس ایجوکشن کو جو پودا ملتان میں لگایا وہ آج وہ جنوبی پنجاب میں اپنی جڑیں بتدریج مضبوط کرتا جارہا ہے،اس وقت ملتان میں ٹرانس ایجوکیشن میں 130،بہاولپور میں 80اور ڈیرہ غازی خان میں70طالب علم زیر تعلیم ہیں،جنوبی پنجاب کی ڈویژنل ہیڈکوارٹر ملتان،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں ٹرانس ایجوکیشن کلاسز شام 3بجےسے ساڑھے 6بجے تک منتخب سرکاری سکولوں میں لگائی جاتی ہیں،خواجہ سراؤں کو ان میں مفت تعلیم دی جاتی ہے ،کتب اور بیگ بھی فراہم کیے جاتے ہیں،ٹرانسپورٹ کا خرچہ بھی ان کو دیا جاتا ہے،یہ ہی نہیں بلکہ حوصلہ افزائی کے لیے ایسے طالب علم جن کی حاضری پوری ہوتی ہے ان کو ماہانہ 5ہزار روپے اعزازیہ بھی دیا جاتا ہے،محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی کاوشوں سے گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسیو ہائر سیکنڈری سکول ملتان میں 50کے وی اے کے سولر پینل بھی لگائے گئے ہیں ،جس کےباعث ٹرانس جینڈرز کے تمام 6کلاس رومز اور 6لیب میں ایئرکنڈیشنڈ کی سہولت بھی میسر ہے،موجودہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر کی قیادت میں مس حنا چوہدری اس وقت ٹرانس جینڈر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کےپراجیکٹ ڈائریکٹر کی حثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں، دسمبر2023ءمیں ٹرانس ایجوکیشن پراجیکٹ جنوبی پنجاب میں سٹیٹ آف آرٹ ووکیشنل لیبز متعارف کرائی گئیں،جس کے باعث طالب علم انڈسٹریل ٹیچنگ،بیوٹی پارلر اینڈ ہیر سروسز،کوکنگ اینڈ بیکنگ جیسے ہنر سیکھ رہے ہیں ۔
یہاں پروڈکشن ہاوس بھی قائم کیا گیاہے جہاں طالب علم فوٹو گرافی ،مارکیٹنگ ،گرافک ڈیزائنگ سمیت دیگر ہنر سیکھ رہے ہیں ،اس سےان کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک باعزت روزگار کے مواقع بھی حاصل ہوسکیں گے، ٹرانس ایجوکیشن جنوبی پنجاب سے فارغ التحصیل متعدد طالب علم ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بی ایس (چار سالہ ) پروگرام میں زیر تعلیم ہیں،یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں برس بھی12ٹرانس جینڈر(خواجہ سرا) بچوں نے تعلیمی بورڈملتان سے جماعت نہم اور 7نے بارویں جماعت کا امتحان دیا ہے،بتایا گیاہے کہ جو طالب علم ٹرانس ایجوکیشن پراجیکٹ کے ذریعے ہزمند ہوچکے ہیں وہ انسٹرکٹر بن کراب اپنے نئے داخل ہونے والے ساتھیوں کو ہز سیکھا رہے ہیں،ٹرانس ایجوکیشن محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا وہ پراجیکٹ ہے جس کی تعریف اپنوں کے ساتھ ساتھ اغیار بھی کرتے ہیں،اقوام متحدہ کے ادارے ًیونیسیف ً نے بھی اس پراجیکٹ کو بہت سراہا ہے،آج کوئی بھی غیر ملکی سفارتکار یا اداروں کے وفود جب جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ کرتے ہیں تو انتظامیہ ایک فخر کے ساتھ ٹرانس ایجوکیشن پراجیکٹ بارے ان کو آگاہ کرتی ہے،جنوبی پنجاب ہو یا اس کا سیکرٹریٹ ارباب اختیار کی خصوصی توجہ کا طالب ہے،بقول علامہ اقبال…….ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا جمہوریت خطرے میں ہے؟
Next Article کراچی میں شدید گرمی، آج پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 3, 2026

کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم

جولائی 3, 2026

لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 3, 2026
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم جولائی 3, 2026
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.