Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی
  • جب آنچلوں سے پرچم بنے : حامد میر کا کالم
  • ماہ رنگ بلوچ دہشت گردی کے مقدمے سے بری
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر شدت پسندوں کا حملہ، تین اہلکار ہلاک
  • ’کھلے مین ہول میں رات کو ہرگز مت گریں‘ ( شہلا رضا اور ان کے بچوں کی کہانی ) : وسعت اللہ خان کا کالم
  • ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی، فوری رہائی کا حکم
  • خاک صحرا پہ لکیریں اور اختلافی نوٹ : وجاہت مسعود کا کالم
  • کیا سب ٹھیک چل رہا ہے ؟ ۔۔ مظہر عباس کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیس: اگر کوئی آرمی افسر آئین معطل کرتا ہے تو کیا سزا ہے ؟ آئینی بینچ کا سوال
اہم خبریں

سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیس: اگر کوئی آرمی افسر آئین معطل کرتا ہے تو کیا سزا ہے ؟ آئینی بینچ کا سوال

رضی الدین رضیجنوری 13, 20251 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف اپیل کی سماعت میں آئینی بینچ کی جسٹس مسرت ہلالی نے سوال کیا کہ اگر کوئی آرمی آفیسر آئین کو معطل کرتا ہے تو کیا سزا ہے ؟
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔
سماعت کے آغاز میں وزارت دفاع کے وکیل نے دلائل دیے کہ سپریم کورٹ نے آرمی ایکٹ کی سیکشن59(4) کو بھی کالعدم قرار دیا ہے، اس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں کئی جرائم کا ذکر بھی موجود ہے، ایکٹ کے مطابق تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہوگا۔
خواجہ حارث نے کہا کہ سویلینزکا ٹرائل آرمی ایکٹ کی سیکشن 31 ڈی کے تحت آتا ہے، فوجی عدالتوں کو آئین نے بھی تسلیم کیا ہے، جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ سیکشن 31 ڈی تو فوجیوں کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے پر اکسانے سے متعلق ہے، فوجی عدالتوں میں کیس کس کا جائے گا یہ دیکھنا ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ آئین تو بہت سے ٹربیونلز کی بھی توثیق کرتا ہے، دیکھنا صرف یہ ہےکہ کون سے کیسز کہاں اور کیسے سنے جا سکتے ہیں، مسئلہ یہاں پروسیجر کا ہےکہ ٹرائل کون کرے گا۔
جسٹس مندوخیل نے سوال کیا کہ کیا سویلین کا ملٹری ٹرائل کورٹ مارشل کہلاتا ہے؟ خواجہ حارث نے جواب دیا کہ ملٹری کورٹس میں کورٹ مارشل ہی ہوتا ہے۔جسٹس مسرت ہلالی نے سوال کیا کہ اگر کوئی آرمی افسر آئین کو معطل کرتا ہے تو کیا سزا ہے؟ آرمی ایکٹ میں کیا آئین معطل کرنے کی سزا ہے؟ اس پر خواجہ حارث نے جواب دیا آئین کے آرٹیکل 6 میں آئین کو معطل کرنے کی سزا ہے، آئین کا آرٹیکل 6 ہر قانون پر فوقیت رکھتا ہے، آرمی ایکٹ میں حلف کی خلاف ورزی کی سزا ہے۔
جسٹس مندوخیل نے سوال کیا کہ عدلیہ مارشل لاء کی توثیق کرتی رہی، کیا غیرآئینی اقدام پر ججزبھی آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتے ہیں، اس موقع پرجسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پرویز مشرف کیس میں ججز کے نام لیے گئے تھے، سنگین غداری ٹرائل میں بعد ازاں ججز کے نام نکال دیئے گئے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگرملٹری ٹرائل میں قانون شہادت کی خلاف ورزی ہو تو کیا ہوگا، جسٹس حسن اظہر نے کہا کہ ہمیں کیسے پتا چلےگا قانون شہادت کی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں، فیصلہ ہم نےجب دیکھا ہی نہیں تو کیا ہم ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں، اس پر خواجہ حارث نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےموجود ہیں،ق انونی تقاضے پورے نہ ہوں تواعلیٰ عدلیہ جائزہ لے سکتی ہے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں ملٹری ٹرائل میں شواہد کا معیار کیا تھا، فیلڈکورٹ مارشل میں کیاگواہان پرجرح کی اجازت تھی؟ کیادفاع میں گواہ پیش کرنےکاحق دیا گیا؟
اس پر خواجہ حارث نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184 کی شق3 کے فیصلے کے خلاف اپیل زیرسماعت ہے، سپریم کورٹ اپیل میں ٹرائل نہیں دیکھ سکتی، شواہدکے معیار کا جائزہ لینے سے قبل سپریم کورٹ کو اختیار سماعت بھی مدنظر رکھنا ہے، اس پر جسٹس حسن اظہر نے کہا کہ پھر بھی ہم جائزہ تو لے سکتے ہیں ناں؟ خواجہ حارث نے جواب دیا احترام کےساتھ کہنا چاہتا ہوں آپ کیس کے میرٹس پر نہیں جاسکتے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت پہلےسویلین عدالتوں میں ٹرائل چلتا تھا، جسٹس حسن اظہر نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم 11اگست 2023میں ہوئی، واقعہ مئی 2023کاہے، کیا قانون کا اطلاق ماضی سے کیا گیا؟ اس پر وزارت دفاع کے وکیل نے کہا کہ جی ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق ماضی سے کیا گیا۔
جسٹس امین الدین خان نے خواجہ حارث سے کہا کہ مناسب ہوگا کل تک اپنے دلائل مکمل کرلیں، کون سے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ہوئے اورکیوں ہوئے، اسے مختصر رکھیےگا، ججز سے متعلق سوالات ہوئے تو آخر میں اس کو بھی دیکھ لیں گے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے سویلینز کےملٹری کورٹ میں ٹرائلز کے خلاف اپیل پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ٹرائل کیس سویلینز ملٹری کورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر
Next Article نصرت جاوید کا کالم : اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم سے متعلق اہم کانفرنس
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل: آرمی ایکٹ تو خصوصی طور پر افواج پاکستان کے ممبران کیلئے ہے، جج آئینی بینچ

مارچ 12, 2025

آرمڈ فورسز عدلیہ کا حصہ نہیں، کسی عدالتی فیصلےمیں نہیں لکھا کہ ملٹری کورٹ عدلیہ ہے: جج آئینی بینچ

مارچ 5, 2025

سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: سزا تو ہونی چاہیے ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو کیا فرق پڑتا ہے، جج آئینی بینچ

مارچ 4, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ دسمبر 4, 2025
  • کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم دسمبر 4, 2025
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی دسمبر 4, 2025
  • جب آنچلوں سے پرچم بنے : حامد میر کا کالم دسمبر 4, 2025
  • ماہ رنگ بلوچ دہشت گردی کے مقدمے سے بری دسمبر 3, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.