Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»بالآخر ایک اسلامی ملک دریافت ہو گیا۔۔تیشہ نظر/ وجاہت مسعود
کالم

بالآخر ایک اسلامی ملک دریافت ہو گیا۔۔تیشہ نظر/ وجاہت مسعود

ایڈیٹرمارچ 23, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ ہفتے کرائسٹ چرچ میں ایک نسل پرست شخص کی دہشت گردی سے پچاس معصوم انسان اپنی جان سے گئے لیکن اس سانحے سے روشنی کی ایک کرن بھی برآمد ہوئی۔ آپ نے ملاحظہ کیا ہو گا کہ ہمارے ذرائع ابلاغ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی تحسین و توصیف سے بھرے پڑے ہیں۔ وجہ یہ کہ اس سانحے کے بعد جیسنڈا آرڈرن نے جس اخلاص سے اپنے ملک کے مسلمان شہریوں کی ڈھارس بندھائی، مظلوم گروہ سے یک جہتی کا اظہار کیا، فوری طور پر انتظامی اور قانونی اقدامات کئے، دہشت گرد کی سوچ کے سامنے جھکنے سے انکار کیا، اس سے نیوزی لینڈ کے معاشرے کو مساوی شہریت، رواداری اور تمام معاشرتی اکائیوں میں سچے باہمی احترام کا پیغام دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے باشندوں نے بھی انسان دوستی کی اعلیٰ مثال پیش کی اور عقیدے کے کسی اختلاف کی پروا کئے بغیر مسلم عبادت گاہوں کی حفاظت پر کمر بستہ ہو گئے۔ پچاس لاکھ آبادی کے اس ملک میں مسلمانوں کی تعداد ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ اس کے باوجود وہاں کی قومی قیادت، ریاستی اداروں اور عام شہریوں نے جس طرح اس سانحے پر ردعمل دیا ہے، اس سے وہاں بسنے والے مسلمانوں میں نیوزی لینڈ سے حقیقی محبت پیدا ہوگی۔ کسی کو اپنی جان بچانے کے لئے نیوزی لینڈ چھوڑ کر کہیں اور پناہ ڈھونڈنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔
نیوزی لینڈ میں مذہب، جنس یا نسل کی بنیاد پر امتیاز کے بغیر ووٹ کا حق 1893 میں دیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ جیسے ملکوں میں عورتوں کو ووٹ کا حق بالترتیب 1921 اور 1929 میں ملا۔ افریقی نژاد امریکی باشندوں کو مساوی شہری حقوق کے لئے 1964 تک انتظار کرنا پڑا۔ سوئٹزرلینڈ جیسے ملک میں 1970 تک عورتوں کو ووٹ کا حق نہیں تھا۔ چنانچہ جدید جمہوری اقدار اور اداروں کی تاریخ میں نیوزی لینڈ صف اول کی رہنما ریاست ہے۔ سوا صدی پر محیط جمہوریت کا ثمر یہ ہے کہ دہشت گردی کے اتنے بڑے واقعے کے باوجود کسی کو نیوزی لینڈ کے ریاستی بندوبست، سیاسی قیادت اور معاشرتی رویوں پر انگلی اٹھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ دائیں بازو کے انتہا پسند سیاسی عناصر پارلیمنٹ میں موجود ہیں لیکن جیسنڈا آرڈرن نے السلام علیکم کہہ کر پارلیمنٹ میں تقریر شروع کی، سرکاری طور پر اذان نشر کی گئی اور ایوان میں موجود کسی نسل پرست سیاستدان کو اختلاف کی جرات نہیں ہوئی۔ ایسا کیسے ممکن ہوا؟ جمہوری معاشرے میں انسانی جان کا تحفظ اعلیٰ ترین قدر ہے۔ انسانی جان کی حرمت کسی مذہبی، سیاسی یا معاشی مفاد سے بالاتر ہے۔ دوسرے یہ کہ سربراہ حکومت نے اس واقعے کی عذرخواہی کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ شہریوں کے تحفظ میں ناکامی کا واضح اور فوری اقرار کیا۔ تیسرے یہ کہ دہشت گرد کے فکری محرکات اور کسی مفروضہ سیاسی نصب العین کو تسلیم کرنے سے دوٹوک انکار کیا گیا۔ پیغام واضح تھا کہ دہشت گردی کا کوئی حقیقی یا مفروضہ جواز قابل توجہ نہیں۔ دہشت گردی ایک جرم ہے اور اس کی عذرخواہی سے دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے۔
نیوزی لینڈ کی 38 سالہ خاتون وزیراعظم مارمن مسیحی فرقے میں پیدا ہوئیں لیکن اب خود کو لاادری (agnostic) قرار دیتی ہیں یعنی کسی خاص عقیدے سے وابستہ نہیں ہیں۔ اس سے دنیا بھر میں خود کو روشن خیال کہلانے والے افراد اور گروہوں کو یہ قابل تقلید پیغام ملا ہے کہ روشن خیالی دوسروں کے عقائد کی تحقیر کا نام نہیں بلکہ ہر فرد کے حق عقیدہ کا غیرمشروط احترام کرنے کا نام ہے۔ روشن خیالی کا اعلیٰ ترین درجہ یہی ہے کہ ہمیں عقیدے کے کسی اختلاف سے قطع نظر ظلم، ناانصافی، امتیاز، تفرقے اور تشدد کے خلاف پوری قوت سے کھڑے ہونا چاہیے۔
اب اپنے وطن کے احوال و واقعات پر نظر ڈالنی چاہیے۔ ہم نے چالیس برس پر پھیلی منافرانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ستر ہزار جانیں گنوائی ہیں۔ ہماری عبادت گاہوں اور درس گاہوں پر حملے ہوئے۔ ہمارے بہترین سیاسی رہنماؤں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ ہمارے چھ ہزار سے زیادہ فوجی جوان اور افسر شہید ہوئے ہیں۔ دہشت گردی سے ہونے والے معاشی اور تمدنی نقصان کا کوئی تخمینہ ممکن ہی نہیں۔ ہمیں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے بارے میں دوسرے ممالک سے زیادہ حساس ہونا چاہیے۔ لیکن ہمارا ایک وفاقی وزیر اسمبلی کے اندر اور باہر ایسے غیرذمہ دارانہ بیان دیتا ہے جن کا کوئی دفاع ممکن نہیں۔ وزیر اعظم کو اپنے رکن کابینہ کے غیرآئینی اور غیرجمہوری ارشادات پر سرزنش کی تاب نہیں۔ ہمارے ملک میں ایک بڑی سیاسی جماعت ان دنوں آزمائش سے گزر رہی ہے۔ زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ اس جماعت کے ایک اہم رکن اسمبلی نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر منافرانہ نعرے بازی کی اور اس کے رفقا میں کسی کو اسے روکنے کی توفیق نہیں ہوئی۔ بہاول پور کے صادق ایجرٹن کالج میں انگریزی ادب کا طالب علم اپنے استاد کو قتل کر دیتا ہے۔ سوچنا چاہیے کہ جب شہر میں نفرت آمیز مہم چلائی جا رہی تھی تو ضلعی انتظامیہ نے نوٹس کیوں نہیں لیا؟ احمد ندیم قاسمی، محمد خالد اختر اور شفیق الرحمن جیسی ہستیوں نے صادق ایجرٹن کالج سے تعلیم پائی تھی، اب اس درس گاہ پر ہمیشہ کے لئے استاد کے لہو کا نشان لگ گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ایک رکن صوبائی اسمبلی نے پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت کے بارے میں غیرحساس الفاظ ادا کئے۔ ایوان میں موجود اقلیتی ارکان کے احتجاج پر اسپیکر مشتاق احمد غنی نے تدبر سے کام لے کر نازیبا الفاظ حذف کرائے اور اعلان کیا کہ پاکستان میں ہر شہری برابر ہے خواہ اس کا کوئی بھی مذہب ہو۔ مشتاق احمد غنی کا دم غنیمت ہے۔ کاش اس درست سوچ کو ملک کے سیاسی اور تمدنی مکالمے میں زیادہ جگہ مل سکے۔
21 اگست 1969 کو مسجد اقصیٰ میں آتش زنی کے افسوسناک واقعے کے بعد اسلامی ممالک کی کانفرنس قائم ہوئی لیکن اس ادارے کے فکری اور سیاسی خدوخال کبھی واضح نہیں ہو سکے۔ اس ادارے کی رکنیت کا معیار محل نظر رہا۔ اگر یہ مسلم اکثریتی ممالک کا پلیٹ فارم ہے تو گیانا اور بنین جیسے ملک کیسے اس کے رکن ہیں جہاں مسلم آبادی بالترتیب 7 فیصد اور 27فیصد ہے۔ پھر خیال آتا ہے کہ خلیج کے دو بڑے مسلم اکثریتی ممالک میں مسلم اقلیتی مسالک پر عرصہ حیات تنگ ہے۔ کسی کو نشاندہی کی توفیق نہیں۔ ایک دوست ملک میں ڈیڑھ لاکھ سیاسی کارکن، دانشور اور صحافی قید ہیں۔ ایک بڑی عالمی طاقت نے اپنے ملک میں مسلمانوں پر عبادت اور مذہبی شعائر کی ناجائز پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ دس لاکھ مسلمان محض عقیدے کی پاداش میں قید ہیں۔ برما کے روہنگیا مسلمان نسل کشی کا شکار ہیں۔ عراق، شام، لیبیا اور یمن برباد ہو چکے، اسلامی کانفرنس کے رکن ممالک خاموش ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے یاد دلایا ہے کہ اسلام سلامتی کا مذہب ہے، سلامتی اپنے لئے اور سلامتی سب کے لئے۔ کرائسٹ چرچ کے سانحے کے بعد دنیا میں بالآخر ایک اسلامی ملک دریافت ہو گیا ہے جہاں ریاست اور معاشرہ اقلیت کے تحفظ پر یکسو اور پرعزم ہیں۔ ایک حقیقی اسلامی ملک وہی ہو سکتا ہے جہاں عقیدے کو سیاسی اور معاشی مفادات کا آلہ کار نہ بنایا جائے۔ اہل نیوزی لینڈ کا شکریہ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر فوزیہ، جاوید بھٹو اور غیرت کے نئے معنی ۔۔ محمد حنیف کا کالم
Next Article قوموں کی تقدیر تیل کے ذخائر سے نہیں، نظام کی تبدیلی سے بدلتی ہے۔۔سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک

مئی 5, 2026

جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک

مئی 5, 2026

کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم

مئی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.