Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»ڈاکٹر فوزیہ، جاوید بھٹو اور غیرت کے نئے معنی ۔۔ محمد حنیف کا کالم
بی بی سی

ڈاکٹر فوزیہ، جاوید بھٹو اور غیرت کے نئے معنی ۔۔ محمد حنیف کا کالم

ایڈیٹرمارچ 22, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Javed-bhutto
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب میں جاوید بھٹو سے ملا تو اس کی بہن ڈاکٹر فوزیہ بھٹو کو قتل کیا جا چکا تھا۔ لاش غائب کرنے کے بعد تلاش کی جا چکی تھی۔ مبینہ قاتل کا ڈرائیور قتل کا اقرار کر چکا تھا۔ 25 سال بعد بھی اس قتل کی جزیات یاد کرتا ہوں تو کانپ سا جاتا ہوں۔ پاکستان میں زیادہ تر عورتوں کا قتل ان کے اپنے گھر والے ہی کرتے ہیں۔ باپ، بھائی، خاوند، کزن اور جسے اردو زبان میں چسکے لے کر لکھا جاتا ہے، آشنا۔
فوزیہ بھٹو کی دوستی پی پی پی کے ایک ایم پی اے سے تھی۔ اسی ایم پی اے کے خلاف دائر کی گئی مدعی کی درخواست کے مطابق رحیم بخش جمالی نے ڈاکٹر فوزیہ کو گولیاں مار کر ہلاک کیا، لاش ایک قالین میں لپیٹ کر گاڑی کی ڈگی میں ڈالی، اپنے ذاتی ڈرائیور کو ساتھ میں لیا اور لاش کہیں دبا دی۔ جب میری جاوید بھٹو سے پہلی ملاقات ہوئی تو ڈاکٹر فوزیہ کی لاش مل چکی تھی۔ مبینہ قاتل کا نام بھی سامنے آ چکا تھا، لیکن اس کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی تھی۔سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی۔ سندھ کے پی پی پی کے ایم پی اے کی اوقات اتنی ہی ہوتی تھی جتنی آج کل ہے۔ اور عورت کی جان کی قیمت بھی تقریباً اتنی ہی تھی جتنی آج۔
’عورت آشنا کے ہاتھوں قتل‘ جیسی ہیڈ لائن پڑھ کر لوگ پہلا سوال عورت کے کردار پر اٹھاتے ہیں۔ یہ نہیں پوچھتے کہ آشنائی میں قتل کی اجازت کونسا مذہب یا قانون دیتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کا بھی یہی رویہ تھا کہ ہمارے ایم پی اے نے اپنی محبوبہ کو مار دیا، یہ ان کا آپس کا معاملہ تھا۔ اب جب عدالت جمالی کو سزا سنائے گی تو پھر ہم بھی سوچیں گے کہ ان کا کیا کرنا ہے۔
شاید میری طرح سندھ کی حکومت بھی یہ نہیں جانتی تھی کہ جاوید بھٹو کس مٹی کا بنا ہے۔ پہلی ملاقات میں ہی اس نے جیبوں سے کاغذات کے پلندے نکالے اور انتہائی غیر جذباتی انداز میں، دھیمے لہجے میں اپنی بہن کا کیس پیش کرنے لگا۔ پھر بتانے لگا کہ اس نے کون سے اخبار کے کس رپورٹر سے رابطہ کیا ہے، عورتوں کے حقوق کی کس تنظیم سے بات چل رہی ہے۔
ان کا خیال تھا، اور صحیح تھا، کہ جب تک خبر اخباروں میں زندہ رہے گی اس کی بہن کو انصاف ملنے کا امکان رہے گا اور اس کے لیے وہ کسی سے بھی کسی وقت بھی بات کرنے کو تیار تھا، دلیل کے ساتھ، ثبوت کے ساتھ۔
پہلی ملاقات میں یہ بھی پتا چلا کہ پرانا سیاسی کارکن ہے۔ اپنی بہن کی طرح ڈاکٹر بننے چلا تھا لیکن دل نہ لگا تو بلغاریہ سے فلسفہ پڑھ کر آیا ہے اور اب سندھ یونیورسٹی میں فلسفہ پڑھانے کا ارادہ ہے۔لیکن اس پہلی ملاقات میں ذاتی باتیں بہت کم ہوئیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹس، کورٹ کی پٹیشن، کس دن کب پریس ریلیز جاری کرنی ہے، اس پر بات کرتا رہا۔ میں اس کی باتیں سنتا رہا اور سوچتا رہا کہ یہ سب تو ٹھیک ہے لیکن یہ کیسا مرد ہے؟ اس کی غیرت کو کیا ہوا؟
اسے یہ بتانے میں کوئی عار تھا کہ اس کی بہن کی رحیم جمالی سے دوستی تھی نہ ہی اس کا رحیم جمالی یا اس کے خاندان سے انتقام لینے کا کوئی ارادہ تھا۔ وہ اپنی بہن کے قاتل سے بدلہ نہیں چاہتا تھا، اپنی بہن کے لیے انصاف چاہتا تھا۔ میں نے زندگی میں ایسا مرد پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔میں نیا نیا گاؤں سے کراچی آیا تھا اور آیا تو بتیاں دیکھنے کے شوق میں تھا لیکن شہری زندگی کے آداب ابھی سیکھنے تھے۔ گاؤں میں ہر پگڈنڈی، ہر منڈیر سے واقف تھا۔ شہر میں آ کر ابھی یہ بھی پتا نہیں تھا کہ خاتون سے چلتے ہوئے ہاتھ ملانا ہے یا فلموں والا آداب بجا لانا ہے۔ اور اگرچہ ہمارا گاؤں امن پسند ارائیوں کا گاؤں تھا جو لڑائی جھگڑوں میں اس لیے نہیں پڑتے تھے کہ مقدمے بازی میں پیسے بھی خرچ ہوتے تھے اور فصلوں کا بھی نقصان ہوتا تھا۔ لیکن یہ نمانے کاشتکار بھی عورت کے مسئلے پر لڑنے مرنے کے لیے تیار رہتے تھے۔شہر آنے سے کچھ سال پہلے ہی برادری کی ایک لڑکی گاؤں کے حکیم صاحب کے لڑکے کے ساتھ بھاگ گئی (سب سے زیادہ خوشی مجھے ہوئی کیونکہ مجھے روز یہ کہہ کر ڈانٹا جاتا تھا کہ تم پڑھتے نہیں ہو، وہ دیکھو حکیم صاحب کا بیٹا پورا دن چھت پر چڑھ کر کتابیں پڑھتا ہے)۔پنچائیت ہوئی اور میں نے ایک بزرگ کو لڑکی کے باپ سے کہتے ہوئے سنا کہ تمھارے کتنے بیٹے ہیں۔ اس نے کہا آٹھ۔ بزرگ نے کہا تو یہاں پنچائیت میں کیسا منہ لے کر آئے ہو۔ ان آٹھ میں سے کوئی ایک لڑکے اور لڑکی دونوں کو مار کر پھانسی پر لٹک جائے گا تو تمھارے پاس پھر بھی سات بیٹے بچ جائیں گی اور عزت بھی۔ وہ آٹھوں بھائی کافی عرصے تک گاؤں کی گلیوں میں شرمندہ شرمندہ پھرتے رہے۔اب میں کراچی میں تھا اور جاوید بھٹو کا اپنی بہن کے قاتل سے بدلہ لے کر پھانسی چڑھنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا اور اسے اس پر کوئی شرمندگی بھی نہیں تھی۔میرا خیال ہے گاؤں سے آ کر شہر میں بسنے والوں کے ساتھ کچھ واقعات ایسے پیش آتے ہیں جو انھیں پینڈو سے شہری بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ مجھے شک ہے کہ جاوید بھٹو کے ساتھ ان ابتدائی ملاقاتوں نے میرے اندر کے ٹیڑھے میڑھے چودھری کو ایک عام شہری میں بدل دیا۔ ایم پی اے رحیم جمالی جیل گیا لیکن قانونی پیچیدگیوں کے سہارے بچ نکلا۔ کچھ سال پہلے نواب شاہ کی مسجد میں اعتکاف پر بیٹھا تھا کہ اس کے دشمنوں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا (ایک معصوم ڈاکٹر کا مبینہ قاتل اگر اعتکاف کے دوران مارا جائے تو کیا اس کے گناہ بخشے جائیں گے؟)۔جاوید بھٹو نے واشنگٹن میں بسیرا کیا۔ فلسفے سے صوفی ازم کی طرف مائل ہوا۔ نشے کی لت میں پڑے غریب لوگوں کی مدد کرتا تھا۔ نشے سے پاگل ہوئے ایک ہمسائے کے ہاتھوں جاں بحق ہوا۔
اس کے جنازے پر اس کے دوست شیخ ایاز کا کلام گاتے تھے اور میں اس جاوید بھٹو کو یاد کرتا تھا جس نے پوری ایک نسل کو غیرت کے نئے معنی سکھائے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جاوید بھٹو قتل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمعلم کا قتل اور اساتذہ تنظیموں کی بے حسی ۔۔ رضوان فیصل
Next Article بالآخر ایک اسلامی ملک دریافت ہو گیا۔۔تیشہ نظر/ وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

رائیونڈ : 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

اگست 28, 2025

ڈکیتی یا غیرت کے نام پر دو بہنیں قتل ؟: گوجرانوالا پولیس نے والدین کو گرفتار کر لیا

جون 28, 2025

گیلے وال: مقامی صحافی کے بھانجے کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا

جون 5, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.