Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عمران خان کیوں ناکام ہو رہے ہیں؟۔۔وجاہت مسعود
کالم

عمران خان کیوں ناکام ہو رہے ہیں؟۔۔وجاہت مسعود

ایڈیٹرستمبر 17, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ٹھیک بیس مہینے گزرے۔ 20 جنوری 2018 کی صبح روز نامہ جنگ کے اسی ادارتی صفحے پر درویش نے لکھا، ’عمران خان ابھی میرے وزیر اعظم نہیں بن سکتے‘ ۔ اس پر اختیار کے ایوانوں سے استہزا کا ہنکارا سنائی دیا، تماشائیوں کے انبوہ سے ٹھٹھا بلند ہوا۔ اس میں کیا تعجب کہ اس وقت فکر فردا اور جشن امروز کو قطع کرتی لکیر کے دوسری طرف سازش کا نسخہ تیار تھا، فتح کے جلوس کی تیاریاں تھیں۔ مال غنیمت کی تقسیم کا شور تھا۔ نادیدہ کمک کے نشے میں چور مرہٹہ صفت لڑاکے اپنے نیزے تولے بزن کے منتظر تھے۔ خواب کے گھوڑے پر سوار لشکر جنون پابستہ حریف کے خراب و خستہ مورچے کچلنے کو بے تاب تھا۔ کس کو دماغ تھا کہ مسافرت کے خطرات سے آگاہ کرتی احتیاط پسند سرگوشی پر کان دھرے۔ مگر یہ کہ ناخن کا قرض تھا، ادا کرنا تھا۔


لڑائی کے ابتدائی مناظر کبھی حتمی نتیجے کی خبر نہیں دیتے۔ ہٹلر نے محض آٹھ ماہ میں قریب قریب پورا یورپ روند ڈالا تھا۔ جاپان نے چند گھنٹوں میں پرل ہاربر کے ساحلوں پر امریکی بحریہ کو نیست و نابود کر دیا تھا۔ دیکھنے والی آنکھ مگر لمحہ موجود سے پرے فیصلہ کن عوامل کی خبر رکھتی ہے۔ تاریخ کم ہی کسی کو ابو الکلام آزاد جیسا موقع دیتی ہے کہ 23 اکتوبر 1947 ءکو جامع مسجد دہلی میں کھڑے ہو کر اپنی رائے کی اصابت یاد دلائے۔ درویش کو امام تدبر محی الدین ابوالکلام سے ہم سری کا دعویٰ نہیں ہو سکتا لیکن انسانی مساوات کا اصول مرتبے کی سند سے تعلق نہیں رکھتا، یکساں صلاحیت کے امکان کی نشاندہی کرتا ہے۔
جنوری 2018 کی عرضداشت کے چند نکات دیکھ لیجیے۔ لکھا تھا کہ عمران خان جمہوری روایت سے بیگانہ ہیں اور پارلیمانی تجربہ نہیں رکھتے۔ معیشت کی پیچیدگی نہیں سمجھتے اور انتظامی تجربے سے محروم ہیں۔ عمران خان کی ذہنی استعداد محدود ہے اور انہیں گہرے غور و فکر کی عادت نہیں۔ حد سے بڑھی ہوئی خود پسندی کے باعث مردم شناسی کا ملکہ نہیں رکھتے۔ مذہبی نعرے اور جدید سیاسی بیانیے کی کشمکش میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ اپنی ذاتی مقبولیت کو سیاسی تنظیم کا متبادل سمجھتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ عمران خان ریاستی بندوبست کا مربوط بیانیہ مرتب نہیں کر سکے۔ اب اس محاکمے پر ایک برس کے قومی تجربے کی مہر لگ چکی۔


معیشت میں ابتری اور جمود اب بحث کا موضوع نہیں رہے کہ 22 کروڑ شہریوں کے جسم و جاں کا امتحان لے رہے ہیں۔ پارلیمنٹ بازیچہ اطفال بن چکی۔ حزب اختلاف ایک ایسے احتساب کی زد میں ہے جس کے بارے میں خود انصاف کے اعلیٰ ترین ایوانوں میں تحفظات کی بازگشت ہے۔ ذرائع ابلاغ خبر اور تجزیے کا منصب بھول کر اورنگ سلیمانی کا حرف فرستادہ دہرا رہے ہیں۔ ادھر بھارت نے مسئلہ کشمیر کی 72 برس پر محیط تاریخ میں اپنا کاری ترین وار اس زاویے سے کیا ہے کہ اس یک طرفہ کارروائی کے ردعمل میں ہمارے پاس بلند بانگ لفاظی کے بلبلے ہی باقی بچے ہیں۔ وجہ یہ کہ ہماری ریاست نے گزشتہ عشروں میں لمحہ بہ لمحہ اپنی ساکھ گنوائی ہے اور ہماری حکومت سیاسی اور انتظامی سطح پر بوجوہ کمزور ہے۔ یہ محض اتفاق ہے یا صورت حال کی ستم ظریفی کہ بھارت نے اپنے دستور کی شق 370 منسوخ کر کے کشمیر کی امتیازی شناخت ہی ختم کر ڈالی۔ ادھر ہمارے صاحب تدبیر وزیر قانون نے بیٹھے بٹھائے دستور کی شق 149 کی ذیلی دفعہ چار کا اشارہ دے کر اپنی ایک کلیدی وفاقی اکائی کے پیروں تلے انگارے بچھا دیے ہیں۔ یہ اگر فروغ ہے تو انقباض کیا ہو گا۔ یہ اگر نسیم ہے تو صرصر کی صورت کیا ہو گی؟


حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (نواز) اور جمیعت علمائے اسلام نے اکتوبر میں اسلام آباد کی طرف مارچ کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔ بتایا گیا کہ اس کارروائی سے حکومت کا استعفیٰ لینا اور نئے انتخابات کی نیو رکھنا مقصود ہے۔ خبردار کرنا چاہیے کہ اگر ایسا ہوا تو اس سے بہتری کا کوئی پہلو برآمد نہیں ہو گا۔ اسلام آباد کی طرف بڑھنے والے جلوسوں کے ضمن میں ہمارا تجربہ خوشگوار نہیں۔ نم کہیں اور کا ہو، آنکھ کہیں جا کے بہے۔
اب بھی وقت ہے کہ جمہوری قوتیں اس ارادے کے کیف و کم پر غور فرمائیں۔ ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو اس کا راستہ قانون، دستور اور سیاسی عمل سے نکلے گا۔ انہدامی یلغار تو گویا غیر جمہوری قوتوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کا حیلہ ہو گی۔ مذہب کو ڈھال بنا کر ہنگامہ آرائی کے راستے بے یقینی کے ایک اور منطقے میں اتریں گے تو آئین کی بالادستی، معاشی ترقی اور قومی احترام کے گم شدہ خزانے نہیں ملیں گے۔ اس وادی لاہوت میں قدم قدم پر بارودی سرنگوں سے واسطہ پڑے گا۔ علاج بالمثل کی اس مشق کا ملبہ شاہراہ دستور پر نمودار ہو گا۔


بے شک عمران خان کی حکومت اپنے موعودہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہی نہیں ہوئی بلکہ معمول کا کاروبار مملکت بھی مفلوج ہو گیا ہے۔ اس بحران کے دو زاویے ہیں۔ فانے کے پتلے سرے پر عمران خان اور ان کے ذاتی مداح ہیں۔ یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک ذہنی کیفیت کے زیر اثر ہجوم ہے جسے سیاسی منڈی کے فروختنی اثاثے سونپ دیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کا ایک معتدبہ حصہ ایسے افراد اور طبقات ہیں جو ہماری تاریخ تو شاید نہیں سمجھتے لیکن ہمارے سفر کی کٹھنائیوں سے برگشتہ ضرور ہیں۔
فانے کے چپٹے سرے پر وہ مقتدر قوتیں ہیں جن کے پیوستہ مفادات نے ہماری قوم کی ہموار ترقی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ عمران خان کی حکومت ایک پھیلی ہوئی تمثیل کا ذیلی منظر ہے۔ اس منظر میں الجھنا حقیقی بحران کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہو گا۔ عمران خان ایک ایسے رہنما ثابت ہو چکے جو قوم کے دستوری، ثقافتی، تمدنی اور اخلاقی احیا کی سیاسی صلاحیت نہیں رکھتے۔ تاہم ان کی ذاتی تحدیدات ہمارے اجتماعی بحران کی محض علامت ہیں۔
عمران خان ناکام ہو رہے ہیں اور ان کی ناکامی اس اساسی تجربے کا ناگزیر نتیجہ ہے جس کی برسوں پرداخت کی گئی۔ جمہوری جدوجہد کو عمران خان کی ذات پر مرکوز کرنا جمہوری قوتوں کی سنگین غلطی ہوگی۔ پاکستان کے 22 کروڑ باشندوں کو انسانیت کے معاشی، سیاسی اور علمی اثاثوں سے اپنا حصہ لینا ہے اور یہ ہدف اسلام آباد میں کسی کٹھ پتلی کھیل کا حصہ بننے سے حاصل نہیں ہو گا۔ ہمارے پاس آئین کی کتاب ہے، پاکستان کے باصلاحیت شہری ہیں اور ہماری پشت پر تاریخ کا گراں مایہ سیاسی سرمایہ ہے۔ ہمیں دھرنے کی نہیں، دستوری پیش قدمی کی ضرورت ہے۔
(بشکریہ: ہم سب)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخوں آشام۔ جلیانوالہ باغ سے کشمیر تک۔۔کشور ناہید
Next Article گھوٹکی میں حملے، تیل کی قیمتیں اور مودی کے خلاف عمران خان کا مقدمہ۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

شہادت کے لیے بھی تیار ہوں : سربراہ پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کی کال دے دی

دسمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.