• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
پیر, جون 5, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت
  • 300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں
  • ‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام
  • غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم
  • آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواست سمیت اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر
  • 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کیے جائیں گے، آئی جی پنجاب
  • 19 کروڑ پاؤنڈز کیس: نیب نے سابق وفاقی وزرا، کابینہ اراکین کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
  • ’میں آپ کیلئے آم لایا ہوں‘، وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے دلچسپ مکالمہ
  • وسعت اللہ خان کا کالم :حضور بیٹھیں گے کہ لیٹیں گے؟
  • سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں :جاگیرداروں کاکھیل اور سرخے مولوی کی مزاحمت ( مکمل کالم )
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعودکا کالم:پلکوں سے کرچیاں اٹھانے کا وقت
کالم

وجاہت مسعودکا کالم:پلکوں سے کرچیاں اٹھانے کا وقت

رضی الدین رضیمئی 16, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

غالب خوش نصیب تھے کہ خواب ہی میں سہی، خیال کو خوشی سے معاملہ تو رہا۔ ہماری خاک پریشاں تو بیدل دہلوی کی لحد سے اٹھائی گئی۔ ہر کجا رفتم، غبار زندگی در پیش بود۔ درویش ایک مدت سے بے خوابی میں مبتلا ہے۔ ضمیر کا بوجھ اور کوتاہ قدمی کا ملال اپنی جگہ مگر آدھی درجن خواب آور دوائیں پھانک کے رات کے آخری پہر تکیے پر سر رکھتا ہوں تو دن بھر کی کلفت نیند کے منطقے میں مداخلت کرنے چلی آتی ہے۔ فرائیڈ نے کہا تھا کہ خواب ہماری خفتہ خواہشوں کی تکمیل کرتے ہیں۔ مجھے اختلاف ہے۔ کم از کم خواب کی تعبیر کے ضمن میں میرا تجربہ کارل یونگ (Carl Jung) کی تشریحات سے مطابقت رکھتا ہے۔ آپ کو تو خوب یاد ہو گا کہ سوئس نفسیات دان نے کہا تھا Who looks outside, dreams; who looks inside, awakes. ۔ کیسا اچھا ہو اگر اس کا ترجمہ بیسویں صدی کے پنجابی شاعر منظور حسین جھلا کے لفظوں میں کیا جائے، لگی والیاں نوں نیند نہیں آؤندی، تیری کیویں نی اکھ لگ گئی۔ درویش کے خوابوں میں ایک بستی ہے جس کے مکان ادھورے ہیں یا کھنڈر ہیں۔ مجھے راستے معلوم نہیں ہوتے۔ بار بار بھٹکتا ہوں۔ سفر درپیش ہے اور سواری کی خبر نہیں۔ نلکوں میں پانی نہیں آ رہا۔
گزشتہ رات کی افتاد سنیے۔ صبح کالم لکھنے کی فکر تھی۔ خواب میں لکھنے کا کاغذ نہیں مل رہا۔ کاغذ کے ایک ٹکڑے پر کچھ نکات لکھے تھے، انہیں کسی دہلیز پر رکھ کے بھول گیا۔ اب جو ڈھونڈنے نکلا تو اجنبی گلیوں کا ایک سلسلہ ہے جہاں کوئی آشنا صورت تک دکھائی نہیں دیتی کہ کلام کر سکوں اور اگر پوچھوں بھی تو کیا کہوں گا؟ اٹکل پچو سطریں ایک کٹے پھٹے صفحے پر لکھی تھیں، ان کی کیا پہچان بتاؤں؟ کارل یونگ نے آرکی ٹائپ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ خوابوں کے علائم (Image) اور موضوعات (theme) اجتماعی لاشعور سے جنم لیتے ہیں۔ آرتھر کوئسلر (Arthur Koestler) نے یونگ کے نظریے کی روشنی میں اپنا ایک خواب بیان کرتے ہوئے اسے موت اور کائناتی تشدد کے مقابل فرد کی حتمی تنہائی کا اشارہ قرار دیا تھا۔ یہ بڑے لوگوں کی باتیں ہیں۔ درویش حقیر اپنے خوابوں کو شہری کے خلاف ریاستی جرائم کا استعارہ سمجھتا ہے۔
آئیے وطن کی خبر لیں۔ ہماری موجودہ حکومت دستور کی شق 95 کی روشنی میں تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد قائم ہوئی اور پارلیمنٹ کو اگست 2023 تک دستوری میعاد دستیاب ہے۔ زمینی صورت حال مگر مختلف ہے۔ وفاق میں صدر مملکت اور حکومت میں خاموش کشمکش جاری ہے۔ صدر نے عدالت عظمیٰ کے نام ایک مکتوب میں وفاقی حکومت کی آئینی حیثیت کا جائزہ لینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ تحریک انصاف کے قریب 125 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دے رکھے ہیں لیکن اسپیکر سے ان کی تصدیق کرانے پر آمادہ نہیں۔ تحریک انصاف نے ایوان بالا سے مستعفی ہونے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا منصب تادم تحریر عدالت میں زیر سماعت ہے۔ بارہ کروڑ کے صوبے میں گورنر موجود نہیں، صوبائی کابینہ کا نشان نہیں۔ سندھ میں نامزد گورنر نسرین جلیل ابھی حلف نہیں اٹھا سکیں۔ خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی حکومت موجود ہے سو وفاق اور صوبائی اکائی میں تعاون کی صورت معلوم۔ بلوچستان میں مدت سے اسمبلی اور حکومت سمیت کل بندوبست ’ہرچند کہیں کہ ہے، نہیں ہے‘ کے عالم سکرات میں ہے۔ عمران خان نے ملک کے طول و عرض میں جلسوں کی لین ڈوری باندھ دی ہے۔ اسے احتجاج کہیے یا انتخابی مہم، عمران خان فوری انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں اور 20 مئی کے بعد اسلام آباد میں طویل مدتی احتجاج کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔ ہیئت مقتدرہ بار بار سیاست میں مداخلت سے ہاتھ کھینچنے کا اعلان کر رہی ہے لیکن عمران صاحب کا شکوہ ہی یہ ہے کہ ان کے حق میں ماورائے دستور مداخلت کیوں نہیں کی جاتی۔ نجی مجلسوں میں ان کے فرمودات نقل نہیں کیے جا سکتے لیکن ہر خاص و عام کے علم میں ہیں۔ عمران خان اب ایک سیاسی فریق کی بجائے اجتماعی نفسیاتی روگ بن چکے ہیں۔ کچھ زیر زمین معاملات ایسے حساس ہیں کہ ان کا ذکر نہ کرنا بہتر ہے۔ وفاقی حکومت بے دست و پا دکھائی دیتی ہے۔
یہ تو رہا سیاسی منظر۔ معیشت کا بحران اس سے کہیں زیادہ گمبھیر ہے۔ ہماری دیرینہ معاشی تحدیدات سے قطع نظر، عمران حکومت نے 28 فروری کو عالمی منڈیوں میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود اور آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں دس روپے فی لٹر اور بجلی کی قیمت میں پانچ روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا نیز یہ بھی بتا دیا کہ آئندہ بجٹ تک یہ قیمتیں بڑھائی نہیں جائیں گی۔ یہ اقتصادی طور پر ایک تباہ کن اقدام تھا اور اس کا مقصد ممکنہ عدم اعتماد کی صورت میں آئندہ حکومت کو مفلوج کرنا تھا۔ اڑھائی ماہ میں سبسڈی کا بوجھ اس قدر بڑھ چکا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا خوفناک امکان پیدا ہو گیا ہے۔ زر مبادلہ کے ذخائر دھوپ میں رکھی برف کی طرح پگھل رہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات تار عنکبوت سے معلق ہیں۔ کوئی دوست یا دشمن ایک ٹکہ دینے کا روادار نہیں۔ غیر معاشی سوچ کے حامل تجزیہ کار اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اشارہ دے رہے ہیں لیکن ایسا کرنے سے معاشی بحران رفع ہونے کی بجائے مزید خوفناک ہو جائے گا۔ عاجز معیشت کی دنیا سے تعلق نہیں رکھتا لیکن جانتا ہے کہ معیشت کی منطق بے رحم ہوتی ہے۔ بہتر یہی ہے کہ عوام کو اعتماد میں لے کر سخت معاشی فیصلوں کا کڑوا گھونٹ بھر لیا جائے۔ معیشت کو سیاست سے منفک نہیں کیا جا سکتا۔ عوام کو معیشت سمجھاتے ہوئے یہ بھی بتانا چاہیے کہ ’دو برس کی محنت‘ سے کانچ کے جو بلوریں برتن ہمارے ایوانوں میں سجائے گئے تھے، اب پلکوں سے ان کی کرچیاں چننے کا وقت آ گیا ہے۔ بے شک اللہ جسے چاہتا ہے، عزت دیتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنام ور صحافی امروز ملتان کے سابق مدیر سید سلطان احمد انتقال کر گئے
Next Article گل نو خیز اختر کا کالم:آپ کی عمر کتنی ہے؟
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت

جون 4, 2023

300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں

جون 4, 2023

‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام

جون 4, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت جون 4, 2023
  • 300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں جون 4, 2023
  • ‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام جون 4, 2023
  • غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم جون 4, 2023
  • آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواست سمیت اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر جون 4, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.