Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعودکا کالم:آئزن ہاور کی رحم دلی اور عمران خان کی سیاست
کالم

وجاہت مسعودکا کالم:آئزن ہاور کی رحم دلی اور عمران خان کی سیاست

ایڈیٹرستمبر 9, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لارڈ اسمے دوسری عالمی جنگ میں چرچل کے قریب ترین عسکری مشیر تھے۔ جنگ کے بعد نیورمبرگ ٹرائل شروع ہوا تو شکست خوردہ جرمن رہنماؤں کے خلاف فرد جرم میں حقیقی جرائم (مثلاً جنگی قیدیوں اور شہریوں کا قتل عام، نسل کشی، عقوبت خانے، شہری آبادیوں پر مظالم اور مقبوضہ علاقوں میں دانستہ تباہ کاری وغیرہ) کے علاوہ کچھ لایعنی الزامات بھی شامل تھے۔ لارڈ اسمے نے چرچل سے یہ بات چھیڑی تو بوڑھے چرچل کا جواب معنی خیز تھا، ’خیال رکھنا کہ اگلی جنگ میں ہمیں شکست نہ ہو‘۔ گویا چرچل تسلیم کر رہا تھا کہ یہ مقدمات دراصل مفتوحہ فریق پر فاتح کا مسلط کردہ انصاف تھے۔ ایسے انصاف میں ہارنے والے شیطان اور فاتح فرشتہ قرار پاتے ہیں۔ اتحادی قوتوں نے فسطائیت کے مظاہر مثلاً آمریت، جارحیت، توسیع پسندی، نسل پرستی، نسل کشی، ایذا رسانی، گروہی امتیاز اور معاشی استحصال کو جنگ کا جواز ٹھہرایا تھا حالانکہ سوویت یونین بھی ایسے تمام جرائم میں ملوث تھا۔
ہم سادہ دلوں کو تو بتایا گیا تھا کہ چرچل اور روز ویلٹ فاشزم کے خلاف ڈٹ گئے ہیں۔ آئزن آور نے فیلڈ مارشل منٹگمری کی احتیاط پسندی اور جنرل پیٹن کی جارحانہ حکمت عملی میں توازن قائم کر رکھا ہے۔ نازی فلسفہ تو بہرصورت ناقابل قبول تھا تاہم امریکی افواج کے ’کارناموں‘ پر بہت دیر پردہ پڑا رہا۔ 1989 میں James Bacque نے Other Losses کے عنوان سے ایک کتاب لکھی۔ بنیادی نکتہ یہ تھا کہ آئزن آور نے جنگ کے بعد دانستہ دس لاکھ جرمن جنگی قیدی ہلاک کئے۔ ریڈ کراس کے مطابق 28 لاکھ جرمن فوجیوں نے ہتھیار ڈالے تھے لیکن امریکی ریکارڈ میں صرف 18 لاکھ قیدی تھے۔ اس کتاب کی اشاعت سے طوفان کھڑا ہو گیا۔ سرکاری تاریخ نویسوں سے تردید کرائی گئی۔ 1992 میں سوویت یونین منہدم ہوا تو جیمز باک نے روسی دستاویزات کی مدد سے اپنا دعویٰ ثابت کیا۔ امریکی فوجیوں کے مظالم کی تحقیق کرنے والے کرنل ارنسٹ فشر نے تصدیق کی کہ امریکی اور فرانسیسی فوج نے دس لاکھ جرمن قیدیوں کو بیماری، بھوک اور موسمی شدائد کے ہاتھوں مرنے دیا۔ جاننا چاہیے کہ دوسری عالمی جنگ میں امریکی فوجیوں کی کل اموات چار لاکھ سولہ ہزار تھیں۔ اس میں ایک لاکھ دس ہزار امریکی فوجی جاپان سے لڑائی میں کام آئے۔ گویا مغربی محاذ پر کل امریکی اموات تین لاکھ تھیں۔ اس جنگ میں روسی اموات کی تعداد دو کروڑ ستر لاکھ تھی جن میں سے 87 لاکھ فوجی اورایک کروڑ نوے لاکھ عام شہری تھے۔ جرمن قیدیوں سے بھیانک سلوک میں آئزن آور کے ذاتی انتقام کو بھی دخل تھا۔ اس کے یہودی آباؤاجداد اٹھارہویں صدی میں جرمنی سے امریکا آئے تھے۔
تاریخ میں فرد اور اجتماع کی اخلاقیات میں ہمیشہ سے تفاوت رہا ہے۔ ایک فرد کے لیے جو فعل جرم کہلاتا ہے، وہی ناانصافی قوم، مذہب، نسل اور زبان کے نام پر جواز حاصل کر لیتی ہے۔ صحافتی خبر المیہ بیان نہیں کر سکتی، اس کی کاٹ تفصیل میں ملتی ہے۔ عزیز دوست حبیب اکرم نے اگلے روز لکھا۔ ’ عمران خان نام کے ایک شخص کو لوگوں نے ووٹ دے کر اپنا وزیراعظم بنایا تھا، اس وقت یہ نامعلوم جرم میں اٹک جیل میں بند ہے، عمران خان مانگ بھی کیا رہا ہے جو آئین میں صاف صاف لکھا ہے یعنی الیکشن‘۔ اس بظاہر سادہ بیان کی تفصیل میں عفریت چھپے ہیں۔ عمران خان شفاف انتخابی عمل میں منتخب نہیں ہوئے وہ قوم کے خلاف ہائبرڈ نظام کے جرم میں شریک تھے۔ ان کا انتخاب بالادست شریک اقتدار کی زور آوری کا نتیجہ تھا۔ پارلیمانی نظام میں عوام وزیراعظم منتخب نہیں کرتے، وزیراعظم کی میعاد ایوان کے اعتماد سے مشروط ہے۔ ہائبرڈ نظام میں اختیار کے متوازی سرچشموں میں اختلاف لازم ہے اور یہ حادثہ اکتوبر 2021 میں ہوا۔ 26 نومبر 2022 کو نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل لانگ مارچ سے واضح ہو گیا کہ مارچ 2022 میں عمران کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا درست تھا کیونکہ وہ اپنے پسندیدہ کرداروں کو عسکری قیادت سونپ کر اقتدار پر مسلط رہنا چاہتے تھے۔
ان کی معاشی اور سفارتی کارکردگی مایوس کن تھی۔ وہ صدارتی نظام کے خواہاں تھے۔ انہوں نے 27 فروری 2022 کو آئی ایم ایف معاہدے سے انحراف کر کے معیشت پر خودکش حملہ کیا۔ تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد دستوری تقاضوں سے انحراف کے لئے ایک جعلی عالمی سازش کی آڑ لی۔ مضحکہ خیز طریقے سے قومی اسمبلی توڑنے کی کو شش کی۔ عدم اعتماد کا دستوری ضابطہ ماننے کی بجائے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ کیا۔ اپنی جماعت کے منحرف اراکین کے لیے خوف و تحریص کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر کے آئینی بحران پیدا کرنا چاہا۔ بالآخر 9 مئی کو جمہوری بندوبست لپیٹنے کی سازش کی۔ عمران خان 2014 سے اپنے خلاف قانونی کارروائی سے گریزاں رہے ہیں۔ وہ اسی نظام عدل کے ذریعے سزا یافتہ ہوئے ہیں جسے وہ اپنے مخالفین کے خلاف ہتھیار سمجھ کر استعمال کرتے رہے۔ عمران خان کا مطالبہ محض انتخاب نہیں بلکہ 2018 کے نمونے پر انتخاب کی خواہش ہے۔ تاریخ آگے بڑھ چکی ہے۔ عمران خان کی پارٹی چھوڑنے والے عناصر 2011 سے 2018 تک ہانکا کر کے ان کی جھولی میں ڈالے گئے۔ درحقیقت عمران خان اور ان کے سرپرستوں نے قوم کے پندرہ برس ضائع کئے ہیں۔ معیشت کی موجودہ حالت عمران خان کے عرصہ اقتدار کا تسلسل ہے۔ تحریک انصاف کے حامیوں کے خلاف ریاستی زور آوری کا دفاع نہیں کیا جا سکتا لیکن عمران خان جمہوری سیاست مسترد کر کے غیر سیاسی بگولوں کے تعاقب میں اٹک جیل پہنچے ہیں۔ انہوں نے قوم کے سیاسی ارتقا اور معاشی ترقی کی راہ میں کانٹے بچھائے۔ اپنے پیروکاروں کی سیاسی تربیت کرنے کی بجائے انہیں اپنی ذات کا اسیر بنایا۔ مورخ عمران خان کو پاکستانی سیاست کی غیر جمہوری روایت کے ایک نشان کی صورت میں یاد رکھے گا۔ عزیز محترم حبیب اکرم کو اپنی رائے کا پورا حق ہے لیکن عمران خان کی مظلومیت میں اتنی ہی حقیقت ہے جتنی آئزن آور کی عسکری اصول پسندی میں ڈھونڈی جا سکتی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلاول کے قریبی ساتھیوں سمیت بدعنوانی میں ملوث اہم شخصیات کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:میرا کالم پڑھ کر دکھائیں!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.