Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»جاگ پنجابی جاگ: تیشہ نظر / وجاہت مسعود
کالم

جاگ پنجابی جاگ: تیشہ نظر / وجاہت مسعود

ایڈیٹراپریل 15, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آپ تو عنوان دیکھ کر ہی خائف ہو گئے۔ آپ کا دھیان نومبر 1988 کے انتخابات کی طرف گیا اور آپ کو یاد آ یا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت قرار پائی تھی۔ تین روز بعد صوبائی انتخابات منعقد ہونا تھے۔ اس دوران غیب سے ایک صدا سنائی دی ‘‘جاگ پنجابی جاگ’’۔ نتیجہ یہ کہ پنجاب کے صوبائی انتخاب میں پانسہ پلٹ گیا۔ آئی جے آئی کو اکثریت ملی اور میاں نواز شریف صوبے کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ اس پر قومی مفاد کے رکھوالوں نے بغلیں بجائیں۔ مرکز اور پنجاب میں دو مختلف جماعتوں کی حکومتیں قائم ہونے سے بیس ماہ پر محیط ایک مسلسل بحران مرتب ہوا۔ وزیر اعظم بے نظیر بھٹو لاہور تشریف لاتی تھیں تو وزیر اعلیٰ نواز شریف ان کا استقبال کرنے ائیر پورٹ نہیں جاتے تھے۔ ملتان میں پیپلز پارٹی کے کسی رہنما پر مقدمہ درج ہوتا تھا تو وہ بھاگ کر اسلام آباد آن بیٹھتا تھا۔ وفاقی حکومت کسی سیکرٹری کو وفاق میں بلانا چاہتی تھی تو صوبائی حکومت صاف انکار کر دیتی تھی۔ اس دوران ایم کیو ایم، اے این پی اور دوسری چھوٹی جماعتوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے کی خبریں ایسے نمودار ہوتی تھیں جیسے اداکاروں اور کھلاڑیوں کی شادی کی خبریں اخبار کے صفحے کو رنگ بخشتی ہیں۔ بالآخر 06 اگست 1990 کو غلام اسحاق خان نے آئین کی شق اٹھاون ٹو بی کے تحت وزیر اعظم کو برطرف کر دیا۔ الزامات کی فہرست عین مین وہی جو اہل وطن نے 17 اپریل 1953کو ناظم الدین کے خلاف سنی تھی، نااہلی، بدعنوانی اور سیاسی عدم استحکام۔۔۔ یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ عشروں پر پھیلی اس نوٹنکی سے کبھی سیاسی استحکام پیدا ہوا اور نہ بدعنوانی ختم ہوئی۔ نااہلی کا معاملہ تو یہ ہے کہ 1988 میں بندگان خاکی نے اہلیت کا جو پتلا نواز شریف کی صورت میں دریافت کیا تھا مورخہ 13 اپریل 2018 کو اسے تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ اب نواز شریف نہ صادق رہے اور نہ امین۔ یہ سب قصے تین لفظوں کے ایک منتر ’جاگ پنجابی جاگ‘ سے شروع ہوئے تھے۔ کبھی وقت ملے تو تیس برس پرانی وہ تحریریں پڑھیے گا جن میں نواز شریف کی نجابت، شرافت، دیانت، اہلیت اور وطن دوستی کے قصے بیان کیے گئے تھے۔ تب بھی صحافت میں یہی گنجفہ کبیر، لغت ہائے حجازی کے قارون، ریبل ود آؤٹ کاز تھے جو تب بھی مغلوب تھے اور آج بھی مغلوب ہیں۔ لاہور کی مال روڈ پر چار کلب روڈ صحافت اور سازش کے گٹھ جوڑ کی عینی گواہ ہے۔ عرض یہ ہے کہ جیسے نواز شریف تیس برس میں اہل سے نااہل ہوئے ہیں، جاگ پنجابی جاگ کا مفہوم بھی بدل گیا ہے۔ آج جو شکستہ قلم اہل پنجاب سے جاگنے کی گزارش کرتا ہے وہ صوبائی عصبیت کا سہارا نہیں لے رہا، صرف یہ گزارش کرتا ہے کہ تاریخ نے پاکستان کے استحکام، سلامتی اور خاک نشینوں کے اچھے مستقبل کی ذمہ داری اہل پنجاب کے کندھوں پر رکھ دی ہے۔ آئیے آپ کو ایک پرانا قصہ سنائیں۔
دریائے ستلج کے مغربی منطقے میں انگریز کی عملداری قائم ہوئی تو مغربی پنجاب کے وسیع علاقوں میں بے آب و گیاہ اور بنجر قطعات اراضی بے کار پڑے تھے، انگریز نے اس خطے میں آب پاشی کے لیے نہری نظام تعمیر کیا اور مشرقی پنجاب نیز مرکزی اضلاع کے کسانوں کو ترغیب دی کہ اگر وہ ان غیر مزروعہ زمینوں کو زیر کاشت لائیں تو انہیں اس اراضی کے مالکانہ حقوق نہایت آسان شرائط پر منتقل کر دئیے جائیں گے۔ ہزاروں گھرانے اپنی آبائی زمین چھوڑ کر لائل پور، راولپنڈی، سرگودھا اور بہاولپور جیسے علاقوں میں منتقل ہوئے۔ جنگلی جھاڑیاں صاف کیں، جڑی بوٹیاں اکھاڑیں اور بے آباد ٹیلوں کو لہلہاتے کھیتوں میں بدل ڈالا۔ جب اس مشقت کا صلہ ملنے کا وقت آیا تو انگریز حکومت نے باری دو آب ایکٹ میں ترمیم کر دی، آبیانہ بڑھا دیا اور زمین کی فروخت اور وراثت کے قانون بدل ڈالے۔ اس پر پنجاب میں اشتعال پھیل گیا۔ ہفت روزہ جھنگ سیال میں ایک نظم شائع ہوئی،
پگڑی سنبھال جٹا، پگڑی سنبھال اوئے،
لٹ لتا مال تیرا، کیتا بے حال اوئے
مولانا عبدالمجید سالک روایت کرتے تھے کہ یہ نظم چوہدری شہاب الدین نے لکھی تھی۔ کسانوں کی اس تحریک کا نام ہی "پگڑی سنبھال جٹا” رکھ دیا گیا۔ پگڑی سنبھال جٹا تحریک جلد ہی سامراج دشمن تحریک آزادی میں بدل گئی۔ اس کے رہنماؤں میں لالہ لاجپت رائے، سردار رنجیت سنگھ، لالہ پنڈی داس اور شہاب الدین شامل تھے۔ انگریز سرکار نے سیاسی جلسوں میں پگڑی سنبھال جٹا نظم پڑھنے پہ پابندی عائد کر دی۔ پنجاب کے لیفٹیننٹ گورنر سر ایبٹ سن نے چھ مئی 1907 میں وائسرائے ہند لارڈ منٹو کو ایک رپورٹ بھیجی تھی کہ پنجاب میں کھلم کھلا بغاوت کی باتیں ہو رہی ہیں۔ انگریز سرکار مگر یہ اطلاع نہیں تھی کہ چند مہینے بعد ستمبر 1907میں لائل پور کی تحصیل جڑانوالہ میں بھگت سنگھ نام کا ایک دلاور پیدا ہونے والا تھا جسے ہندوستان کی تحریک آزادی میں پنجاب کی لاج رکھنا تھی۔ "پگڑی سنبھال جٹا” سے "جاگ پنجابی جاگ” تک آنے میں اسی برس لگے تھے۔ ٹھیک تیس برس بعد اہل پنجاب کے کندھوں پر عوام کا حق حکمرانی بچانے کی ذمہ داری آن پڑی ہے۔
پاکستان کے وفاق کی اکائیاں ایک نازک رشتے میں بندھی ہیں، کسی صوبے کی آبادی زیادہ ہے تو کسی کا رقبہ زیادہ ہے۔ کسی صوبے سے دریا نکلتے ہیں تو کسی صوبے کے پاس بندرگاہ کا اثاثہ ہے۔ اس ملک کی تاریخ باہم نفاق، ناانصافی اور بے گانگی سے عبارت ہے۔ پاکستان کے قیام میں پنجاب واحد صوبہ تھا جس کا تاریخی وجود دو ٹکڑے ہوا۔ لاکھوں خاندانوں کو گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنا پڑی۔ پنجاب کے دریا لہو سے سرخ ہوئے۔ یہ اعزاز بھی پنجاب کو حاصل ہے کہ پاکستان کے نام پر پنجاب نے کبھی تعصب سے کام نہیں لیا۔ جمہوریت کی لڑائی ہو، قومی مالیاتی ایوارڈ ہو یا دریاؤں کا پانی، اہل پنجاب نے قربانی دینے سے کبھی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اگر اس ملک میں جمہوریت کی کتاب جگہ جگہ سے پھٹی ہوئی ہے، عوام کے حقوق کا محضر نامہ خون آلود ہے تو اس ناانصافی میں پنجاب شریک رہا ہے۔ پاکستان میں اقتدار کا مرکز پنجاب رہا ہے۔ آمرانہ اقتدار کے عشروں میں سیاسی اختیار پنجاب کے ہاتھ میں رہا ہے۔ پاکستان کا قومی بیانیہ پنجاب نے مرتب کیا ہے۔ پنجاب نے ون یونٹ کی مخالفت نہیں کی۔ فروری 1948 سے 2018 تک بلوچستان پر جو ستم توڑے گئے، پنجاب نے اس پر مزاحمت کا حق ادا نہیں کیا۔ سندھ کے سیاسی کارکنوں کو ڈاکو قرار دے کر مارا گیا تو پنجاب خاموش رہا۔ افغان جہاد کی لڑائی میں پختونوں کا لہو بہایا گیا، طالبان رستاخیز میں پختون بے گھر ہوئے۔ پاکستان کی چھوٹی وفاقی اکائیوں کے ساتھ کھلواڑ ہوتی آئی ہے۔ 2018ء کا برس سوال کر رہا ہے کہ کیا پنجاب بڑا بھائی ہونے کی ذمہ داری اٹھائے گا؟
قومی اسمبلی کی 342 نشستوں میں سے 146 عام نشستیں اور عورتوں کی 35 مخصوص نشستیں ملا کر پنجاب کے پاس 181 نشستیں ہیں۔
اس سے کوئی غرض نہیں کہ اہل پنجاب کس سیاسی جماعت کو ووٹ دیتے ہیں۔ اپنے شعور کی روشنی میں کسی بھی سیاسی جماعت کو حکومت بنانے کی امانت سونپنا اہل پنجاب کا حق ہے۔ گزارش صرف یہ ہے کہ انتخابی مہم کے بادل جمع ہورہے ہیں۔ بلوچستان اور سندھ میں نئے چہروں نے سر نکال لیا ہے۔ پختون خوا کے حالات بھی پیچیدہ ہیں لیکن اصل معرکہ پنجاب میں ہونا ہے۔ یہاں فیصلہ ہو گا کہ عام انتخابات کے بعد سیاسی تنظیم، منشور اور جمہوری ساکھ رکھنے والی کوئی جماعت حکومت قائم کرے گی یا اسلام آباد کی شاہراہ آئین پر تانگوں کی دوڑ منعقد ہو گی۔ ستر سال میں انڈوں سے جمہوریت کا چوزہ برآمد نہیں ہوا۔ ہم یونینسٹ پارٹی کی پاور پالیٹکس کے زخم خوردہ ہیں۔ ہم نے ریپبلکن پارٹی، کنونشن لیگ، جونیجو لیگ، آئی جے آئی، قاف لیگ اور پیپلز پارٹی پیٹریاٹ جیسوں کو دوڑ جیتتے دیکھ رکھا ہے لیکن یہ بھی جانتے ہیں کہ ایسے گھوڑوں کا کوئی شجرہ نہیں ہوتا۔ اس برس اہل پنجاب کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ آنکھیں کھلی رکھتے ہوئے صحیح انتخاب کرتے ہیں یا ایک بار پھر سہولت کار کا طوق پہنتے ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقوم کے لئے ایک دن میں دو دو خوش خبریاں / سید مجاہد علی
Next Article پیسوں کو خوشی میں کیسے بدلیں: جمال گفت / حسنین جمال
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 29, 2026

بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

جون 29, 2026

ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 29, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 29, 2026
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.