Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Happy Zodiac Online game play Free Dangerous Beauty Comment 2026 RTP, Bonuses, Demonstration
  • Ramses Book Position: Resources, Totally free 30 free spins no deposit casino Spins and
  • Ramses II Position Because of the mr bet no deposit bonus codes uk Novomatic
  • 40 Almighty Ramses casino true blue $100 free spins dos Demonstration Enjoy Totally free Slot Game
  • Raging Rhino Trial Position 100 sherlock holmes slot play for real money percent free Gamble, RTP: 95 97%
  • Lieve Gokhuis buiten CRUKS online casino Gissen buitenshuis CRUKS wegens 2025
  • Discover the amazing world of casinos: How to maximize your chances of winning Kasína sú fascinujúcim svetom plným vzruš
  • Traktandum 10: Unser Casino energy Login besten Androide Casino Echtgeld Apps 2026
  • Erreichbar Kasino PayPal 2026 » Jedweder PayPal Castle Builder Spielautomaten Casinos inoffizieller mitarbeiter Übersicht
  • 100 Freispiele ohne starburst kostenlose Spins keine Einzahlung Einzahlung Traktandum Register Wonnemond 2026
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعود کا کالم : رندان قدح خوار پھر جیت گئے
کالم

وجاہت مسعود کا کالم : رندان قدح خوار پھر جیت گئے

ایڈیٹردسمبر 26, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دسمبر کے آخری دن آن لگے۔ مٹھیوں سے پھسلتی لمحوں کی ریت کے لئے زیاں کی چبھن تو اب واقعہ نہیں، طبیعت ہو چلی ہے۔ کیوں نہ ہو، ہمیں تاریخ انسانی کا ایسا زرخیز منطقہ میسر آیا جس میں دنیا نے منزلوں پر منزلیں سر کیں۔ جولائی 1969 میں چاند پر قدم رکھنا تو محض ایک استعارہ تھا جسے نیل آرمسٹرانگ نے ’فرد کا چھوٹا سا قدم اور انسانیت کی عظیم جست‘ کی آفاقیت بخش دی۔ اس سے کہیں اہم حقیقت یہ تھی کہ 1970 میں عالمی معیشت کو گویا پر لگ گئے۔ اس برس امریکا دنیا کا پہلا ملک تھا جس کی معیشت نے ایک کھرب ڈالر کی نفسیاتی حد عبور کی۔ روس دوسرے نمبر پر تھا لیکن جلد ہی جاپان سوویت یونین کو پیچھے چھوڑ گیا۔ 1990 تک آتے آتے روس پہلی دس بڑی معیشتوں کی فہرست سے باہر ہو چکا تھا جبکہ چین، برازیل اور بھارت جیسے ممالک اس درجہ بندی میں نمودار ہو رہے تھے۔
2022 میں دنیا کی پہلی دس معیشتوں میں ہر ایک کا حجم ایک کھرب ڈالر سے زیادہ ہے۔ ان دس ممالک میں سوائے چین کے ہر ملک کا سیاسی بندوبست جمہوری ہے۔ بھارت کی آبادی چین کے برابر اور معیشت کا حجم 3.1 کھرب ڈالر ہے، جمہوری بندوبست مستحکم ہے اور ترقی کی شرح نمو 8.9 فیصد ہے۔ چین کا سیاسی نظام یک جماعتی آمریت، معیشت کا حجم 17.7 کھرب ڈالر اور ترقی کی شرح نمو 8.1 فیصد ہے۔ چین کی معیشت اور سیاسی نظام میں تفاوت ہی غالباً آئندہ برسوں میں عالمی معیشت کی صورت گری میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ پاکستان کی آبادی دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے، معیشت 42 ویں درجے پر ہے اور انسانی ترقی کا درجہ 192 ممالک میں 161 ہے۔
کسی قوم کی سیاست کی حقیقی بنیاد اس کی معیشت ہے۔ معاشی حکمت عملی سے عاری سیاست محض نعرے بازی، الزام تراشی، سازش، بدعنوانی اور مسلسل اجتماعی انحطاط کا نسخہ ہے۔ افسوس کہ ہم نے اپنے ملک میں آزادی کے بعد پون صدی میں معیشت کو کبھی ترجیح نہیں بنایا۔ بابائے قوم نے قطعی مختلف تناظر میں نئے ملک کو ’تجربہ گاہ‘ بنانے کی بات کی تھی۔ ہم نے ریاست کو ذاتی اغراض کی تجربہ گاہ اور عوام کو تجرباتی جانور قرار دے دیا۔ ایک پیچیدگی البتہ یہ رہی کہ پاکستانی قوم کے جم غفیر میں سیاسی اور جمہوری خمیر کی آمیزش موجود ہے۔ کوئی بھی نانبائی آپ کو بتا سکتا ہے کہ خمیر کی مقدار نہایت کم ہوتی ہے لیکن اس کا منصب عمل انگیز ہے جو پورے منظر میں جوہری تبدیلی پیدا کر دیتا ہے۔ پاکستان میں طاقت کے ایوانوں میں ہونے والے عشرہ در عشرہ تجربات کو سیاست، صحافت اور جمہوری دانش کے خمیر کی اسی چٹکی نے بار بار شکست دی ہے۔ یہاں ضروری ہے کہ آپ کو مفتی صدرالدین خان آزردہ سے متعارف کروا دیا جائے۔
12 دسمبر 1789 ءکو پیدا ہونے والے مفتی صدر الدین خان آزردہ دہلی کے مفتی اعظم تھے اور ان کا شرعی فتویٰ حتمی سمجھا جاتا تھا۔ 1857 ءکی جنگ آزادی شروع ہوئی تو مفتی صاحب 1846 سے دہلی کے صدر الصدور چلے آ رہے تھے جو انگریزی بندوبست میں کسی مسلمان کے لئے اعلیٰ ترین ممکنہ عہدہ تھا۔ تاہم اس بطل حریت نے منصب کی پروا کیے بغیر علامہ فضل حق خیر آبادی شہید کے شانہ بشانہ 26 جولائی 1857 ءکو انگریزوں کے خلاف جہاد کا فتوی دیا اور اس پاداش میں اپنی وسیع جائیداد سے محروم ہوئے۔ مفتی صاحب کے علم اور تقویٰ میں کسے کلام تھا۔ دہلی کی تمدنی زندگی کا محور تھے۔ سرسید احمد خان کے استاد تھے مگر دلی موانست مرزا غالب سے تھی۔ مفتی صاحب کی پرہیز گاری اور غالب کی رندی کے دھارے اس دوستی کے ساگر میں آن ملتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ مفتی صاحب نے دیوان غالب پر قلم بھی لگایا تھا۔ مفتی صدرالدین آزردہ خود بھی شعر کہتے تھے ۔ آج مفتی صاحب کا ذکر دراصل ان کے ایک شعر کی بازگوئی ہی سے پیدا ہوا۔ فرماتے ہیں، ’کامل اس فرقہ زہاد میں اٹھا نہ کوئی / کچھ ہوئے تو یہی رندان قدح خوار ہوئے‘۔ اوپر جس جمہوری خمیر کا ذکر آیا، ان رندان قدح خوار کی طرف ہی اشارہ مقصود تھا۔
آزادی کے بعد پہلے دس برس کا تجربہ جمہوریت کی آفت سے محفوظ رہنا تھا تاکہ بنگالی ہم وطنوں کو ان کے جائز سیاسی اور معاشی حقوق سے محروم رکھا جائے۔ یہ خواہش پالنے والے سیاستدان اور نوکرشاہی کے کارندے بھول گئے کہ جمہوری حقوق غصب کر لئے جائیں تو پھر فیصلہ بندوق سے ہوتا ہے۔ ٹھیک دس برس بعد بندوق نے نقاب اٹھا دیا اور اپنے ساتھ بنیادی جمہوریت کا نسخہ لائی۔ اس نسخے کے ثنا خواں ممتاز مفتی، رئیس امروہوی، اشفاق احمد، ابن انشا اور قدرت اللہ شہاب تھے۔ خط تنصیف کی دوسری طرف جمہوریت پسند اہل سیاست اور دانشور تھے۔ مارچ 1969 میں بنیادی جمہوریت ڈوب گئی مگر بنگالی ہم وطنوں نے یحییٰ خان کا 21 فروری 1971 کا یہ فرمان ماننے سے انکار کر دیا کہ اگر 30 لاکھ بنگالی مار دیے جائیں تو باقی ماندہ ہماری ہتھیلی سے دانہ چنیں گے۔ شوکت اسلام والے تجربے کی ناکامی محض شیر علی خان کے استعفے پر منتج نہیں ہوئی، سرکاری نظریہ پاکستان رمنا ریس کورس میں دفن ہوا۔ بھٹو صاحب کا اسلامی سوشلزم کا کٹا پھٹا تجربہ ہمیں 4 اپریل 1979 کا صدمہ دے گیا۔ ضیا آمریت ہمارے لئے اسلامی نظام لائی۔ ہمارے جمہوری خمیر نے اس ملفوف دشنہ حجام کی بھرپور مزاحمت کی۔ بے نظیر اور نواز شریف حکومتوں کی کشاکش اپنی جگہ مگر 58 ( 2 ) بی کا کانٹا نکال پھینکا گیا۔ پرویز مشرف کی روشن خیال آمریت کو میثاق جمہوریت کی منجنیق سے اڑایا گیا۔ اپریل 2010 کی 18 ویں ترمیم کے جواب میں عمران خانی تجربے کی بنیاد رکھی گئی۔ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی سیاست کو سلام جنہوں نے مقتدر سازش کی اس چومکھی لڑائی میں جمہوریت کا زخم زخم جسد گراں مایہ سلامت نکال لیا۔ مفتی صدر الدین آزردہ آج حیات ہوتے تو رندان قدح خوار کے لئے کیا لکھتے۔ سنیے!
ہیں دونوں مثل شیشہ پہ سامان صد شکست
جیسا ہے میرے دل میں نہیں ہے حباب میں
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آصف زرداری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleظفر آہیر کا اختصاریہ :قائد کا جنم دن اور کالوں کی غلامی
Next Article صائمہ ملک کا کالم زن ، زمین اور زر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سیاسی قید، طاقت اور مفاہمت: کیا عمران خان پھر اقتدار میں آئیں گے ؟ ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

فروری 17, 2026

صدر آصف زرداری ، کی سیاسی بصیرت اور ویژن : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اظہاریہ

فروری 13, 2026

ہائیبرڈ نظام کی خوبیاں اور خامیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 2, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • Happy Zodiac Online game play Free Dangerous Beauty Comment 2026 RTP, Bonuses, Demonstration مئی 17, 2026
  • Ramses Book Position: Resources, Totally free 30 free spins no deposit casino Spins and مئی 17, 2026
  • Ramses II Position Because of the mr bet no deposit bonus codes uk Novomatic مئی 17, 2026
  • 40 Almighty Ramses casino true blue $100 free spins dos Demonstration Enjoy Totally free Slot Game مئی 17, 2026
  • Raging Rhino Trial Position 100 sherlock holmes slot play for real money percent free Gamble, RTP: 95 97% مئی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.