ملتان : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی کی بیوہ حسینہ بانو طویل علالت کے بعد منگل کے روز لاہور میں انتقال کر گئیں ۔ ان کی عمر 98 سال تھی ۔ مرحومہ نواب ریاض حسین قریشی ، نواب عاشق حسین قریشی اور نوابزدہ کرنل مقبول حسین قریشی کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کی خوش دامن تھیں ۔ ان کی نمازِ جنازہ بدھ 12 مارچ کو ملتان میں ادا کی جائے گی اور مزار حضرت بہا ء الدین زکریا ملتانی کے احاطے میں ان کی شوہر کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔ قل خوانی جمعہ کے روز ڈی ایچ اے لاہور میں ہو گی

فیس بک کمینٹ