Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»شہباز گل کی اہلیہ کی نادہندگی کا معاملہ : سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہنگامہ
اہم خبریں

شہباز گل کی اہلیہ کی نادہندگی کا معاملہ : سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہنگامہ

ایڈیٹرجون 8, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے آج ہونے والے اجلاس میں بحث اس وقت لڑائی میں تبدیل ہوگئی، جب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کی اہلیہ عزہ اسد رسول کی نادہندگی کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔
کامسیٹس یونیورسٹی کے مطابق شہباز گِل کی اہلیہ عزہ اسد رسول سرکاری خرچ پر 2011 میں پی ایچ ڈی کرنے امریکہ گئیں لیکن 11 سال کے بعد بھی واپس نہ آئیں، جس کے بعد یونیورسٹی نے انہیں شوکاز نوٹس بھیج رکھا ہے۔
یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں پانچویں نمبر پر تھا، جس کی صدارت چیئرمین سینیٹر شفیق ترین کی عدم موجودگی میں بدھ کو سینیٹر افنان اللہ نے قائم مقام چیئرمین کی حیثیت سے کی۔کامسیٹس یونیورسٹی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ’2010 میں 74 افراد کو سکالرشپ دی گئی تھی اور پورے پروگرام میں ان 18 سالوں میں 55 لوگ ہیں جو کامسیٹس کے نادہندہ ہیں۔‘
پی ٹی آئی سینیٹرز نے اجلاس میں اس معاملے کو زیر بحث لانا ’سیاسی نشانے‘ سے تعبیر کیا جبکہ قائم مقام چیئرمین سینیٹر افنان اللہ کمیٹی رولز کو خاطر میں نہ لائے، جن کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔
شدید لڑائی اور گرما گرمی ہونے پر پارلیمنٹ کی سکیورٹی کو کمیٹی روم میں آنا پڑا، جس کے بعد اجلاس میں وقفہ کیا گیا اور وقفے کے بعد اراکین نے طے کیا کہ یہ پروسیڈنگ غیر قانونی ہے۔
سینیٹر ہمایوں مہمند نے رولز پڑھ کر سنائے اور کہا کہ چیئرمین صاحب غیر حاضر ہیں اور ان کی غیر حاضری میں ازخود کوئی بھی قائم مقام چیئرمین نہیں بن جاتا بلکہ کمیٹی اراکین قائم مقام چیئرمین منتخب کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ ہم نے سینیٹر افنان اللہ کو چیئرمین منتخب نہیں کیا اس لیے رولز کے مطابق یہ کارروائی بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے۔
اس معاملے پر سینیٹر شبلی فراز نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’چاہے کوئی بھی ہو بلا تفریق کارروائی ہونی چاہیے۔ ہر بات کا طریقہ کار ہوتا ہے لیکن سیاسی بنیادوں پر کسی ایک کیس کو ہائی لائٹ کرنا درست نہیں۔‘
شبلی فراز کے مطابق: ’ایچ ای سی کی سکالرشپ سے کتنے لوگ باہر پڑھنے جاتے ہیں اور واپس نہیں آتے، ان سب کی فہرست بننی چاہیے اور ایچ ای سی کو بھی نوٹس ہونا چاہیے کہ وہ کمیٹی میں آ کر بتائیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’بلاتفریق سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ہم کسی کی کرپشن کا دفاع نہیں کر رہے، لیکن سیاسی بنیادوں پر کسی ایک فرد کا نام ایجنڈے میں شامل کرنا بدنیتی ہے۔‘
کمیٹی میں بحث شروع کیسے ہوئی؟
کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر افنان اللہ نے اجلاس کے آغاز میں کہا کہ عزہ رسول کا معاملہ آخر میں ڈسکس کریں گے، تاہم بعد میں سینیٹرز کی جانب سے اصرار پر ترتیب سے ایجنڈا جاری رکھا گیا۔سینیٹر محمد ہمایوں نے اعتراض اٹھایا کہ جس خاتون کا معاملہ ہے انہیں بھی اپنی صفائی دینے کے لیے کمیٹی میں بلانا چاہیے۔ یہ انفرادی معاملہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس معاملے کو ایجنڈے میں اس لیے رکھا گیا کیونکہ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے۔‘
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ’یہ انفرادی معاملہ نہیں ہے۔ جب قوم کے پیسے استعمال ہوئے ہیں تو حساب تو ہونا چاہیے۔‘سینیٹر شبلی فراز نے بھی اعتراض اٹھایا کہ شہباز گِل کی اہلیہ کا معاملہ کمیٹی میں نہ سنا جائے۔
جس پر کمیٹی چیئرمین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’خاتون دو لاکھ ڈالر کی نادہندہ ہیں۔ آپ دو لاکھ ڈالر دے دیں تو ہم معاملہ ختم کر دیں گے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم معاملہ آج سن لیتے ہیں اور عزہ رسول کے موقف کے لیے آئندہ اجلاس میں انہیں آن لائن شرکت کے لیے دعوت دے دیں گے۔‘
کمیٹی چیئرمین نے مزید کہا کہ ’اگر یہ معاملہ کمیٹی میں ڈسکس نہ کرنے دیا گیا تو اس کا مطلب ہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹرز کرپشن کی حمایت کر رہے ہیں۔‘
تاہم اجلاس کے دوران شہباز گل کی اہلیہ عزہ رسول کی سکالر شپ اور نادہندہ ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سینیٹرز اور چیئرمین کمیٹی کے مابین گرما گرمی ہو گئی۔
تحریک انصاف کے سینیٹرز نے کہا کہ ’تمام نادہندگان کو کمیٹی میں بلایا جائے۔ صرف شہباز گِل کی اہلیہ کے معاملے پر بات کرنے کا مطلب ہے کہ سیاسی فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔‘
کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین سینیٹر افنان للہ نے کہا کہ ’تحریک انصاف کے سینیٹرز اپنے پیٹی بند بھائی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کرپشن کا دفاع کر رہے ہیں۔ یہ قوم کا پیسہ ہے۔ دو لاکھ ڈالر کا حساب ہو گا۔‘
واضح رہے کہ سینیٹر افنان اللہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر ہیں اور مرحوم سینیٹر مشاہداللہ کے صاحبزادے ہیں۔تحریک انصاف کے سینیٹرز نے قائم مقام چیئرمین سے کہا کہ ’آپ کو نواز شریف بچانے نہیں آئیں گے،‘ جس پر جواباً سینیٹر افنان نے کہا کہ ’آپ کو بھی عمران خان بچانے نہیں آئیں گے۔‘
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹر افنان اللہ اور تحریک انصاف کے سینیٹرز کے درمیان تلخی بڑھنے پر بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کی۔
عزہ رسول کی سکالر شپ کا معاملہ کیا تھا؟
کامسیٹس یونیورسٹی کی دستاویزات کے مطابق عزہ اسد رسول نے مارچ 2011 میں پی ایچ ڈی کے لیے سرکاری فنڈز سے سکالرشپ لی اور انہیں 99 ہزار ڈالرز کی رقم فراہم کی۔مسز عزہ رسول نےکامسیٹس یونیورسٹی سے معاہدے کے تحت 2016 میں پی ایچ ڈی مکمل کرنا تھی اور معاہدے کے تحت ڈگری کے بعد انہوں نے واپس آ کر یونیورسٹی میں پڑھانا تھا، تاہم ایسا نہ ہوا۔
معاہدے کی رُو سے اب عزہ رسول کو نہ صرف سرکاری فنڈز سے جاری رقم واپس کرنی ہے بلکہ اس سرکاری رقم پر 25 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر انہوں نے تقریباً ایک کروڑ 86 لاکھ روپے یونیورسٹی کو ادا کرنے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق شہباز گِل کی اہلیہ عزہ رسول نے پی ایچ ڈی کی سکالر شپ لینے کے بعد نہ تو یونیورسٹی کو کوئی پروگریس رپورٹ جمع کروائی اور نہ ہی 11 سالوں میں ڈگری مکمل کی۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سینیٹ شہباز گل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکینسر کا علاج دریافت : امریکا میں ٹرائل کے دوران مرض کے مکمل خاتمے کا انکشاف
Next Article دو مرتبہ مسلسل تین سنچریاں : بابر اعظم نے کئی اعزازات اپنے نام کر لیے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی، صبح سینیٹ میں پیش کی جائے گی

نومبر 10, 2025

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور

جون 13, 2025

پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں، سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

اپریل 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.