ملتان( رپورٹ : عبدالحنان ، سپورٹس رپورٹر ) ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 152 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سلمان علی آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے،پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 220 رنزبناکرآوٹ ہوگئی، سلمان آغا 63 ، سعود شکیل 29 ، صائم ایوب 25 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میں کوئی نئی تاریخ رقم ہوسکتی ہے؟
اس کے علاوہ کپتان شان مسعود 11 ، محمد رضوان 10 اور بابراعظم 5 رنزبناکر آؤٹ ہوئے، اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ آل راؤنڈر عامر جمال 55 رنزبناکر ناقابل شکست رہے جبکہ بخار میں مبتلا ابرار احمد بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔گزشتہ روز پاکستان نے دوسری اننگز میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 82 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔پاکستان نے پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے جبکہ جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ہیری بروک کی ٹرپل سنچری اور جو روٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت 823 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ منگل سے ملتان میں شروع ہوگا، انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
فیس بک کمینٹ