Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»چہرہ سنجیدہ کرنے سے کیا فرق پڑے گا ؟۔۔ وسعت اللہ خان
کالم

چہرہ سنجیدہ کرنے سے کیا فرق پڑے گا ؟۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجولائی 2, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

صرف کتابوں میں ہی نہیں پڑھا بلکہ دیکھا بھی ہے کہ جمہوریت مسلسل ہو تو ایک دوسرے کو برداشت کرنے اور بذلہ سنجی کا جواب بذلہ سنجی سے دینے اور بخار کی طرح بڑھنے والی کشیدگی کو صرف ایک شگفتہ جملے سے بے اثر کر دینے کا رویہ پروان چڑھتا چلا جاتا ہے۔مگر جہاں جمہوریت صرف بیلٹ بکس کے گرد گھومتی ہو اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے بلکہ ناک رگڑوانے کو ہی کامیابی سمجھا جاتا ہو اور جیتنے والا بھی ذہنی طور پر اتنا غیر محفوظ ہو کہ رسی کو بھی سانپ سمجھے، وہاں اکثریت و اقلیت کے گرد طواف کرنے والا نظام تو پنپ سکتا ہے مگر خوش دلی اور دلوں میں گنجائش جڑ نہیں پکڑ سکتی۔



آپ جناح صاحب سے عمران خان تک تمام رہنماؤں کی تصاویر دھیان سے دیکھیں اور پھر ان تصاویر میں یہ دیکھیں کہ ان میں سے کتنے رہنماؤں کے چہرے پر قدرتی مسکراہٹ ہے،کتنے مسکرانے کی اداکاری کر رہے ہیں،کتنے رہنما سنجیدہ ہیں اور کتنے سنجیدگی اوڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کی اوٹ میں ذاتی بے یقینی یا کم مائیگی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جناح صاحب بہت کم ہنستے تھے مگر ان کی دو تین نایاب تصاویر بھی ہیں جن میں وہ کھلکھلا کے ہنس رہے ہیں، جیسے بچے بے ساختہ بنا ملاوٹ ہنستے ہیں۔گاندھی جی کی ہنستی مسکراتی تصاویر بھی کم ہیں مگر ان کی سنجیدگی میں کرختگی محسوس نہیں ہوتی تھی۔ جب جب وہ خوش ہوتے تو یہ خوشی چہرے سے بھی جھلکتی تھی۔جواہر لعل نہرو کی زیادہ تر تصاویر ہنستی مسکراتی ملیں گی مگر ان کی صاحبزادی اندرا کے چہرے پر سے عمر کے ساتھ ساتھ مسکراہٹ غائب ہوتی چلی گئی۔لیاقت علی خان ہنسنے سے زیادہ مسکرانے پر اکتفا کرتے تھے۔غلام محمد اور اسکندر مرزا کی ہنستی مسکراتی تصاویر اگر کوئی دکھا سکے تو بندہ ممنون ہو گا۔کیونکہ وہ جس سازشی ادھیڑ بن میں رہتے تھے اس میں ہنسنے مسکرانے کے لیے وقت کہاں ملتا ہو گا ۔ایوب خان کی جتنی بھی ہنستی مسکراتی تصاویر ہیں، ان میں سے زیادہ تر تب کی ہیں جب وہ امریکیوں کے ساتھ ہوتے تھے۔یحییٰ خان کی مسکراتی تصاویر نایاب ہیں۔البتہ بھٹو خاندان کے تصویری البم میں ہنستی مسکراتی کیفیت عام تھی۔بھٹو صاحب اور بے نظیر بھٹو کی ایسی بے شمار تصاویر زیادہ تر عام آدمیوں اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہیں۔بیگم نصرت بھٹو بہت کم پبلک تصاویر میں مسکرا رہی ہیں۔البتہ ان کے نواسے بلاول کے چہرے کو دیکھ کے لگتا ہے گویا ننھالی مسکراہٹ ان کے ترکے میں آگئی ہو۔جب کہ خاندان کی دوسری شاخ یعنی مرتضیٰ بھٹو اور ان کے بچوں کی ہنستی مسکراتی تصاویر بہت کم ہیں۔جہاں تک آصف زرداری کا معاملہ ہے تو پبلک تصاویر میں وہ مسلسل ہنستے نظر آتے ہیں۔مگر یہ ہنسی بے پرواہ نہیں پیغام سے بھرپور نظر آتی ہے۔جیسے جو میرا بگاڑ سکتے ہو بگاڑ لو۔ضیا الحق کی مسکراہٹ آمیز تصاویر کو ذرا دھیان سے دیکھیں تو جیمز بانڈ کا ولن یاد آ جائے گا۔وہ مسکراہٹ جو سامنے والے کو ہلکا کرنے کے بجائے ہلکان کر کے رکھ دے۔



مرحوم غلام اسحاق خان کی اگر کوئی ہنستی مسکراتی تصویر مجھے دکھادے تو نہایت ممنون ہوں گا۔ان کے چہرے پر تاحیات ویسی سنجیدگی طاری رہی جو اس پرائمری ٹیچر کے چہرے پر ڈیرہ ڈال لیتی ہے جس نے ہوش سنبھالنے سے آخری سانس تک صرف میتھس پڑھا اور پڑھایا ہو۔محمدخانجونیجو کی مسکراتی تصاویر نایاب ہیں۔ان کے چہرے پر طاری مستقل سنجیدگی دیکھ کے ایسا لگتا تھا گویا دائمی چھاپے سے لگائی گئی ہو۔شریف خاندان کے پاس ﷲ کا دیا سب کچھ ہے سوائے ہنسی کے۔مسکراہٹ بھی چہرے پر کبھی کبھار یوں آتی ہے گویا آئی ایم ایف سے قرض مانگی گئی ہو۔اتنا خوش شکل مگر ایسا سپاٹ سنجیدہ خاندان ؟ عجب ہے۔جہاں تک پرویز مشرف کا معاملہ ہے تو ایک تو وہ گھر سے باہر مسکراتے بہت کم ہیں۔اور مسکراتے بھی ہیں تو غلط موقع پر۔ان کے چہرے پرہر وقت کشیدگی رقص کرتی ہے۔کبھی کبھی تو لگتا ہے کہ وہ اور ان کا چہرہ مسلسل باہم مصروفِ پیکار ہیں۔خود سے ایسی بھی کیا لڑائی ؟ بندہ کبھی کبھار اپنے پر ہی ہنس لیتا ہے۔سب سے دلچسپ مسکراہٹ مولانا فضل الرحمان کے چہرے پر رقصاں رہتی ہے۔یہ بولتی مسکراہٹ ہے جو مسلسل سامنے والے سے کہتی رہتی ہے کہ اچھا تو اب آپ مجھے بتائیں گے کہ بیک وقت پانچ گیندیں ہوا میں کیسے اچھالی جاتی ہیں ؟جنرل کیانی اور جنرل راحیل شریف بہت کم مسکراتے تھے۔شائد انھیں اس کی زیادہ ضرورت بھی نہیں تھی۔جنرل باجوہ کے چہرے پر البتہ ایک نرم سی مسکراہٹ رہتی ہے۔یہ چہرہ ایک ایسے آدمی کا ہے جسے اطمینان ہو کہ سب ویسے ہی چل رہا ہے جیسا چلنا چاہیے۔یعنی معاملات فل کنٹرول میں ہیں۔مگر عمران خان ان تصاویر میں مسکرا رہے ہیں جن میں ان کے ہاتھ میں بال یا بیٹ یا شکاری بندوق ہے یا پھر مغربی اشرافیہ کے ساتھ دورِ شباب کی تصاویر میں مسکراہٹ کے آثار ملتے ہیں۔سیاست داں عمران خان کے چہرے پر مسکراہٹ عنقا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ بھنووں ، آنکھوں اور چہرے کا کھچاؤ بڑھتا جا رہا ہے۔شائد یہ بے یقینی ہے کہ ذمے داریوں کا بوجھ یا کنفیوژن یا پھر سامنے جو چیلنج ہے اسے مقررہ اوورز میں پورا کرنے کی جلدی۔خان ایک خوبصورت اور متاثر کن شخص ہے جس نے بیشتر زندگی اپنی شرائط پر جی ہے۔مگر اب جو سنجیدگی طاری ہے وہ تو اس وقت بھی نہیں تھی جب انیس سو بانوے میں ورلڈ کپ جیتنے کی تمام امیدیں بظاہر ختم ہو چکی تھیں۔خان صاحب اگر بولنے کا کام آؤٹ سورس کر دیں اور بے ساختہ مسکراہٹ سے دوبارہ دوستی کر لیں تو مسائل ویسے ہی آدھے محسوس ہونے لگیں گے۔ آج تو عہدہ بھی ہے ، گاڑی ہے ، بنگلہ ہے۔آخر کمی کیا ہے ؟ مسکراہٹ بھی فری ہے۔اس سے قومی خزانے پر قطعاً بوجھ نہیں پڑے گا۔بس سر کا بوجھ قدرے کم ہو جائے گا۔ویسے بھی جنہوں نے چہرہ سنجیدہ کر لیا، انھوں نے کیا بھاڑ پھوڑ لیا ؟ خود کو بھی تو کہیے کہ گبھرانا نہیں ہے ، مسکرانا ہے۔
( بشکریہ :روزنامہ ایکسپریس )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آصف زرداری پرویز مشرف عمران خان نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرانا ثناء اللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
Next Article پاکستان میں‌ مذہبی سیاحت کے مرا کز۔۔سروش خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

سیاسی قید، طاقت اور مفاہمت: کیا عمران خان پھر اقتدار میں آئیں گے ؟ ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

فروری 17, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.