Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»سیو نی میرا ماہی میرے بھاگ جگاون آ گیا: وسعت اللہ خان کا کالم
کالم

سیو نی میرا ماہی میرے بھاگ جگاون آ گیا: وسعت اللہ خان کا کالم

ایڈیٹردسمبر 18, 202329 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
yahya and noor jahan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پندرہ اور سولہ دسمبر کی درمیانی شب دشمن (انڈیا) نے ڈھاکہ کو باقی دنیا سے کاٹ دیا۔ ڈھاکہ ایئرپورٹ کا رن وے مسلسل حملوں سے ناکارہ ہو چکا ہے۔ ڈھاکے میں داخلے کے میرپور پل پر دشمن کا قبضہ ہے۔ پاکستانی ریجنل ہائی کمان نے بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ علی الصبح کرنل پنو، میجر جے ایس سیٹھی، کیپٹن نربھے شرما اور لیفٹننٹ تیجندر سنگھ ایک فوجی جیپ میں سوار ہوتے ہیں جس پر سفید کپڑا نہ ہونے کے سبب ایک سفید قمیض لہرا رہی ہے۔ اس جیپ میں وہ ڈھاکہ چھاؤنی میں موجود ایسٹرن کمانڈ کے سربراہ جنرل اے اے کے نیازی کے لیے جی اوسی ٹینتھ ڈویژن میجر جنرل گندھرو ناگرہ کا ہاتھ سے لکھا پیغام لے کر پہنچتے ہیں۔ کاغذ پر لکھا ہے ’مائی ڈیئر عبداللہ میں یہاں ہوں۔ کھیل ختم ہو چکا ہے۔ میری تجویز ہے کہ آپ خود کو میرے حوالے کردیں۔ آپ کی سلامتی کا خیال رکھا جائے گا۔‘ کیپٹن نربھے شرما کا کہنا ہے کہ جنرل نیازی کاغذ کی طرف دیکھ کے بڑبڑا رہے تھے، ’پنڈی میں بیٹھے۔۔۔۔ نے مروا دیا۔‘ (نربھے شرما بعد ازاں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے اور ریاست میزورام اور ارونا چل پردیش کے گورنر رہے۔) اس وقت کے فوجی ترجمان میجر صدیق سالک نے ’وٹنیس ٹو سرینڈر‘ میں لکھا کہ ناگرہ کا پیغام ملنے کے بعد جنرل نیازی نے میجر جنرل راو فرمان علی اور رئیر ایڈمرل محمد شریف سے مشورہ کیا۔ دونوں نے صلاح دی کہ مزید لڑنے کا فائدہ نہیں۔ ڈھاکہ کا دفاع ٹوٹ چکا ہے۔ چنانچہ جی او سی ڈھاکہ میجر جنرل محمد جمشید کو جنرل ناگرہ کے استقبال کے لیے بھیجا گیا۔ تین دن پہلے خود نیازی کو بھی یقین نہیں تھا کہ صورتِ حال اتنی تیزی سے پلٹے گی۔ اسی لیے انھوں نے 14 دسمبر کو بین الاقوامی میڈیا سے خوش گپیاں لگاتے ہوئے بی بی سی پر برہمن براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی پھبتی کسی اور ہتھیار ڈالنے کے امکانات پر کہا ’ دشمن میری لاش پر سے گذر کے ہی ڈھاکہ میں داخل ہو سکتا ہے۔‘ مگر 14 کی شام کو ہی چہرے ست گئے جب پنڈی سے ٹیلی گرام آیا کہ ایسٹرن کمانڈ حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے اپنے طور پر فیصلہ کرنے کے لیے بااختیار ہے ۔ 16 دسمبر کی سہہ پہر ڈھاکہ کے پلٹن میدان میں دستخطی تقریب سے پہلے روئٹرز کے نمائندے نے جی او سی ڈھاکہ میجرجنرل جمشید سے تاثرات جاننے چاہے۔ جمشید نے کہا ’ایسا کیا ہو گیا؟ کھیل میں ایک ہارتا ہے ایک جیتتا ہے۔‘ مغربی پاکستان کے عام آدمی کو کچھ نہیں پتہ تھا کہ کیا کھیل چل رہا ہے۔ رات گئے ریڈیو پاکستان نے ڈھائی سطر کی خبر نشر کی۔ مشرقی پاکستان میں جنگ بندی ہو گئی ہے۔ ایک سمجھوتے کے تحت انڈین فوجیں ڈھاکہ میں داخل ہو گئی ہیں۔‘ اور اب سنیے موسم کا حال۔۔۔ تفصیل بی بی سی پر نشر ہوئی اور پورا مغربی پاکستان سکتے میں آ گیا۔ مگر سنسر کی گرفت اتنی سخت تھی کہ اگلے دن (سترہ دسمبر) روزنامہ ڈان کی سات کالمی شہہ سرخی تھی۔ ’فتح تک جنگ‘ اور بغل میں دو کالمی سرخی تھی ’مشرقی بازو میں لڑائی تھم گئی‘ باقی اخبارات میں بھی ایسی ہی سرخیاں تھیں۔ وہ یحییٰ خان جو 14 دسمبر کو مشرقی کمان کو ’جہاں رہو خوش رہو‘ کا پیغام دے کر ٹاٹا کر چکا تھا اور 16 دسمبر کی شام سرینڈر کی اطلاع بھی مل چکی تھی۔ 17 دسمبر کو سہہ پہر ڈھائی بجے مغربی محاز پر جنگ بندی کے بعد شام کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہا تھا ’جنگ جاری رہے گی، چپے چپے پر، کھیتوں میں، کھلیانوں میں۔‘ لوگوں نےاس سنگین مذاق کا برا مناتے ہوئے پشاور میں اس کا گھر جلا دیا (آپ پنڈی کی ہارلے سٹریٹ میں 1977 تک نظربند رہے۔ 10 اگست 1980 کو آپ کے تابوت پر قومی پرچم ڈالا گیا۔) روئیداد خان ماشااللہ 100 برس سے اوپر کے ہو چکے ہیں۔ (اللہ انھیں لمبی عمر دے) آپ یحییٰ حکومت کے سیکریٹری اطلاعات تھے۔ آپ نے حقِ نمک نبھاتے ہوئے 25 مارچ 1971 کے ’آپریشن سرچ لائٹ‘ سے 16 دسمبر تک آہنی سنسر کی پالیسی کو تندہی سے عملی جامہ پہنایا اور مغربی پاکستانیوں کو اس پورے عرصے میں ’ انڈین ایجنٹ غدار بنگالیوں‘ کے خلاف بے مثال عسکری کامیابیوں کی لوری سناتے رہے۔ مشرقی پاکستان میں کیا ہو رہا ہے؟ اس بابت انکل روئیداد نے ایک بھی منفی خبر پاکستانی ذرائع ابلاغ میں نہیں چھپنے دی۔ مارننگ نیوز کا اسٹٹنٹ ایڈیٹر انتھونی مسکرین ہاس کراچی سے لندن پہنچنے میں کامیاب ہوا اور یوں جولائی 1971 میں سنڈے ٹائمز میں پہلی تفصیلی سٹوری چھپی جس سے دنیا کو پتہ چلا کہ مشرقی پاکستان میں کس طرح کا آپریشن ہو رہا ہےاور اس کے بعد بین الاقوامی طور پر یحییٰ حکومت نکسن اور کسنجر کی حمایت کے باوجود تنہا ہوتی چلی گئی۔ آج انکل روئیداد دھڑلے سے کہتے ہیں کہ اس المیے کے ذمہ دار یحییٰ اور بھٹو تھے۔ سنسر تو اس لیے تھا کہ قوم کا مورال ڈاؤن نہ ہو ۔( ریاست کی یہ پالیسی آج بلوچستان پر کامیابی سے نافذ ہے)۔ جبکہ آئی ایس پی آر کے اس وقت کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر اے آر صدیقی کے مطابق عین لڑائی کے دنوں میں بھی یحییٰ خان اور ان کے دستِ راست جنرل عبدالحیمد کا مورال میڈم نور جہاں وغیرہ کی بدولت ہائی رہتا تھا۔ میڈم ٹوکیو میں بھی ہوتیں تو فون پر صدر صاحب کو فلم ’مستانہ ماہی‘ کا گانا سنانا نہ بھولتیں ’سئیوں نی میرا ماہی میرے بھاگ جگاون آ گیا۔‘ شیخ مجیب الرحمان نے سنہ 1966 میں چھ نکات پہلی بار لاہور میں پیش کیے تھے۔ ایوب خان کی ڈائریوں میں 1966 کی ڈیٹ لائن سے ایک جگہ لکھا ہے ’آج میں نے ایک کمیٹی بنائی ہے جو اس سوال کا جائزہ لے گی کہ اگر مشرقی پاکستان علیحدہ ہوتا ہے تو پاکستان کی معاشی تصویر کیا ہو گی؟‘ جسے معاشی تصویر کا موازنہ کرنا ہے، ڈھاکہ جا کے بچشمِ خود کر لے۔ مورال ہمارے حصے میں آ گیا ترقی ان کے حصے میں سیاست ہمارے ہاں کل بھی بی ٹیم تھی آج ماشااللہ سی ٹیم بن چکی ہے،اور کیا چاہیے۔ ( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سقوط ڈھاکہ نور جہاں
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:پاکستان تحریک انصاف کے ’نادان دوست‘
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : تحریک انصاف کے لیے گھٹن کا ماحول ختم کیا جائے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آواز دے کہاں ہے ؟ آج ملکہ ترنم نورجہاں کی 25 ویں برسی ہے

دسمبر 23, 2025

سقوطِ ڈھاکہ، موت جیسی خبر اور امی جان کے آنسو : رضی الدین رضی کی جیون کہانی

دسمبر 22, 2025

"ہم کہ ٹھہرے اجنبی” ۔۔ ڈھاکہ ، چٹاگانگ ، سلہٹ اور کھلنا کی باتیں : شاہد راحیل خان کی یاد نگاری

اگست 24, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.