Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : عمر شریف کا’ قاتل ‘کون ہے ؟
کالم

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : عمر شریف کا’ قاتل ‘کون ہے ؟

ایڈیٹراکتوبر 6, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
umar sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک شخص ماہر نفسیات کے پاس گیا اور اسے اپنی بیماری کا احوال بتاتے ہوئے کہنے لگا کہ ڈاکٹر صاحب میں بہت اداس رہتا ہوں، اکثر اوقات مجھ پر مایوسی کے دورے پڑتے ہیں اور میں شدید ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہوں ، بتائیے میں کیا کروں۔ ڈاکٹر نے اُس کی بات غور سے سنی اور کہا کہ شہر کے مرکزی تفریحی تھیٹر میں ایک کامیڈین ہر ہفتے کی شپ اپنا پروگرام پیش کرتا ہے ، اُس کی باتیں بہت دلچسپ ہوتی ہیں اور وہ اپنے لطیفوں سے حاضرین کو ہنسا ہنسا کر پیٹ میں بل ڈال دیتا ہے ، میرا مشور ہ ہے کہ تم مہینے میں ایک آدھ بار اُس کا شو دیکھنے چلے جایا کرو، اِس سے تمہیں کافی افاقہ ہوگا۔ مریض نے جب ڈاکٹر کی بات سنی تو دھیرے سے مسکرا کر بولا ’’ڈاکٹر صاحب ،وہ کامیڈین میں ہی ہوں۔‘‘
عمر شریف کی بیماری کی حالت کی تصویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر پاکستانی کی طرح مجھے بھی بے حد تکلیف ہوئی ، دل میں سوچا کہ یہ تو وہ شخص ہے جو لاکھوں لوگوں کو ہنسایا کرتا تھا ، اسے یکدم کیا ہوا! پھر پتا چلاکہ گزشتہ برس فروری میں عمر شریف پر ایک قیامت گزر ی تھی جس کے بعد وہ ٹوٹ کر رہ گئے تھے ۔ اُن کی بیٹی کو گردے کا مرض لاحق تھا ، اُس کے گُردے کی پیوند کاری ہونا تھی ، جس ڈاکٹر نے عمر شریف کی بیٹی کا یہ آپریشن کیا اُس کا نام فواد ممتاز تھا جو لاہور جنرل اسپتال میں سرجن تھا ۔عمر شریف اُس وقت تین ماہ کے لیے امریکہ گئے ہوئے تھے اور لاہور میں اُن کا بیٹا اپنی بہن کے آپریشن کے معاملات دیکھ رہا تھا ۔ بیٹے کو علم نہیں تھا کہ جس ڈاکٹر سے وہ آپریشن کروا رہے ہیں وہ 2017 میں ایک خاتون کے گُردے کی غیر قانونی پیوند کاری کے الزام میں ایف آئی کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے ، اُس آپریشن میں خاتون کی موت واقع ہو گئی تھی اور اِس الزام میں پنجاب کی ینگ ڈاکٹر تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر التمش کھرل کو بھی دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد نام نہاد ڈاکٹر فواد کی ضمانت مسترد ہوئی مگر بعد ازاں ضمانت منظور بھی ہو گئی اور وہ نہ صرف رہا ہوا بلکہ جنرل اسپتال میں ڈیوٹی بھی کرتا رہا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں اس کے خلاف پرچے بھی درج ہوتے رہے ۔ عمر شریف کے خاندان سے اُس نے گُردے کی پیوند کاری کے چونتیس لاکھ روپے وصول کیے اور آزاد کشمیر کے کسی نا معلوم مقام پر آپریشن کیا جو ناکام ہو گیا ۔ عمر شریف کے بیٹے کی درخواست پر ایف آئی اے نے ڈاکٹر فواد ممتاز کے گھرپر چھاپہ مارا مگر اُس کی گرفتاری نہ ہو سکی ۔اِس واقعے نے عمر شریف کی دنیا اجاڑ دی ، انہوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ اُن کے اپنے ملک میں اُن کی بیٹی کی سرجری ایک جرائم پیشہ ڈاکٹر کرے گا جس کی وجہ سے بیٹی کی جان چلی جائے گی۔عمر شریف کی بیٹی کا ’قاتل ‘ آج بھی زندہ ہے اور شاید تا حال گرفتار نہیں ہو سکا ، عین ممکن ہے کہ اب بھی وہ جعلی آپریشن کر رہا ہوا ور معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہو۔یہ قاتل اگر گرفتار ہو بھی گیا تو اسے سزا نہیں ہو پائے گی کیونکہ ایسے جرائم پیشہ ڈاکٹروں کو پکڑنے کے لیے موجود ہ قوانین ناکافی ہیں ۔ اگر کوئی شخص جعلی ڈاکٹر کے خلاف شکایت درج کرواتا ہے تو پنجاب کی حد تک یہ قانون ہے کہ ہیلتھ کئیر کمیشن اس پر جرمانہ عائد کر سکتا ہے اور یہ جرمانہ بھی قانونی موشگافیوں کے مراحل سے گزرکر عائد کیا جاتا ہے ۔ کمیشن اُس ڈاکٹر کا کلینک بھی سر بمہر کر سکتا ہے مگر جرائم پیشہ ڈاکٹر اس کی پروا نہیں کرتے اور وہ کرائے کی دکان چھوڑ کر کہیں اور پریکٹس شروع کر دیتے ہیں ۔ میرے علم میں ایسے کئی واقعات ہیں جن میں ایسے ڈاکٹروں نے لوگوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا اور ابھی تک کھلے عام پھر رہے ہیں ، قانون اُن کا کچھ نہیں بگاڑ پایا۔
ہم نے عمر شریف کی موت کا جو ماتم کیا ہے وہ اپنی جگہ مگر ایسے ماتم کا کیا فائدہ ؟ وفاق ،پنجاب اور سندھ کی حکومتیں جو عمر شریف کی موت کے بعد سے تعزیتی پیغامات جاری کر رہی ہیں اُن کا اب کیا کسی نے اچار ڈالنا ہے ، اُن کے ذمے جو کام تھا وہ تو ہو نہیں سکا ، اب تعزیتی ٹویٹس کرکے کیا قومی فریضہ نبھا رہے ہیں ! اگر کسی کو واقعی عمر شریف کی وفات کا دکھ ہے تو اس کے لیے کم سے کم کرنے کا کام یہ ہے کہ اُس جرائم پیشہ ڈاکٹر کو گرفتار کرے جس نے عمر شریف کی بیٹی کا آپریشن کیا تھا اور اسے قانون کے مطابق سزا دلوائے ۔ اگر یہ بھی ممکن نہیں تو پورے ملک میں ایسے جرائم پیشہ ڈاکٹروں کی فہرست بنا کر اسے ویب سائٹ پر بمعہ اُن کی تصاویرکے ایسے اپ لوڈ کر دیا جائے جیسے سنگین جرائم میں مطلوب افراد کی تصاویر کو مشتہر کیا جاتاہے ، اِس سے یہ ہوگا کہ کسی ڈاکٹر کے جھانسے میں آنے سے پہلے لوگ اِس ویب سائٹ پر اُس کی پڑتال کرکے معلوم کر سکیں گے کہ کہیں یہ جرائم پیشہ یا جعلی تو نہیں ۔ اور اگر ہم یہ بھی نہیں کر سکتے تو پھر ہمیں عمر شریف کی موت کا غم منانے کا کوئی حق نہیں ۔
اب کچھ بات عمر شریف کے فن کی ہوجائے ۔ عمر شریف کراچی کے کامیڈین تھے ، اُن سے پہلے جس اداکار نے کراچی میں مزاح میں اپنا نام بنایا وہ معین اختر تھے ۔ شاید کم لوگوں کے علم میں یہ بات ہو کہ ان دونوں اداکاروں کی مقبولیت میں پنجاب کا بڑا کردار تھا ا ، اِن دونوں نے پنجاب کے مزاح سے استفادہ کیا ، پنجابیوں سے ملے ، معین اختر نے تو پنجابی بھی سیکھی ، پنجاب کے ڈرامے دیکھے اور یہ دونوں اداکار خاص اس کام کے لیے پنجاب آتے جاتے تھے ۔ عمر شریف نے تو شمع سنیما کی جگہ لاہور میں اپنا تھیٹر بھی بنایا جہاں انہوں نے سہیل احمد کے ساتھ ایک کھیل کیا جو میں نے اُس وقت تھیٹر میں جا کر دیکھا تھا ۔معین اختر اور عمر شریف کے مزاح میں وہی فرق ہے جو ایک بی اے پاس اور میٹر ک کے طالب علم میں ہوتاہے ۔ معین اختر کا مزاح پڑھے لکھے اور بالائی طبقے کا مزاح تھا جبکہ عمر شریف کا مزاح نچلے طبقے کاتھا ، معین اختر نے اشرفیہ میں بہت جلد اپنی جگہ بنا لی تھی اور کافی کلچرڈ چیزیں او ر گفتگو سیکھ لی تھی جبکہ عمر شریف یہ کام نہیں کر سکے ۔ شروع شروع میں تو اُن کا تلفظ بھی درست نہیں تھا ، وہ ’یہاں ‘ کو ’نہاں ‘ کہتے تھے ، یہ تلفظ معین اختر نے ٹھیک کروایا۔اس کے علاوہ بھی معین اختر نے عمر شریف کی تربیت کی جو اُن کے اعلی ٰ ظرف ہونے کا ثبوت ہے اور جواباً یہ عمر شریف کی بڑائی ہے کہ وہ برملا اس کا اعتراف کرتے تھے ورنہ اپنے یہاں تو جس شخص کو شہرت ملتی ہے وہ سب سے پہلے اپنے محسنوں کا پتہ صاف کرتا ہے ۔عمر شریف کی اصل خوبی اُن کی مکالموں کی ادائیگی تھی ، اُن کے بولنے کا انداز ایسا بے ساختہ تھا کہ جملے میں مزاح نہ بھی ہوتا تو خواہ مخواہ ہنسی آ جا تی تھی ۔وہ پنجاب کے مزاحیہ اداکاروں کی طرح فی البدیہہ جگت لگانے کے ماہر تو نہیں تھے مگر اُن کی شخصیت ایسی تھی کہ جہاں جاتے لوگوں کے چہروں پر خود بخود مسکراہٹ آ جاتی ۔عمر شریف سے پہلے کراچی کا مزاحیہ تھیٹر بالکل بے جان اور پھیکا تھا ، عمر شریف کے ڈراموں نے گویا اس میں جان ڈال دی ۔ شروع شروع میں وہ محلوں میں کھیل کیا کرتے تھے جہاں سے آہستہ آہستہ انہیں شہرت ملی اور پھر’ بکرا قسطوں پر‘ اور’ بڈھا گھر پہ ہے‘ جیسے تماشوں نے اُن کی شہرت کو چار چاند لگا دئیے جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔
ہم چونکہ دعائیں مانگنے اور ماتم کرنے والی قوم ہیں ، عملی کام پر یقین نہیں رکھتے ، اِس لیے میری دعا ہے کہ حکومت عمر شریف کے ’قاتل‘ کو فوری گرفتار کرے تاکہ اُن کی روح کو قرار آ سکے،یہ بتانے کی چنداں ضرورت نہیں کہ اُن کا قاتل وہی ڈاکٹر ہے جو اُن کی بیٹی کی موت کا ذمہ دار ہے ۔

( گرد و پیش کے لیے ارسال کیا گیا )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمر شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز کیوں متاثر ہوئیں؟ ماہرین نے بتادیا
Next Article وجاہت مسعود کا کالم : ددی بائی مگھیانے والی کی تجوری اور پینڈورا پیپرز
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

طاہر سرور میر کا کالم عمر شریف کی عمر کی نقدی : ان کا جادو 14 برس کی عمر میں چل گیا تھا

اکتوبر 3, 2021

آمنہ مفتی کا کالم : عمر شریف ، نائلہ جعفری اور رائلٹی کے مسائل

اکتوبر 3, 2021

ناصر محمود شیخ کا اختصاریہ :عمر شریف ، ملتان اور سرائیکی زبان

اکتوبر 3, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.